سید عمران
محفلین
افوہ...آج اوسلو میں سارا دن لگا کر یہ نارویجن پیزا بنایا ہے۔ امید ہے پسند آئے گا۔
ہم نے اسلو کہا تھا اسلو. یعنی اسلام آبار یعنی تابش بھائی کے ہاں یعنی چپس کھانے. یہ بیچ میں اوسلو کہاں سے گھس گیا!!!
افوہ...آج اوسلو میں سارا دن لگا کر یہ نارویجن پیزا بنایا ہے۔ امید ہے پسند آئے گا۔
ناروے میں ہر گھر میں بجلی کا اوون ہوتا ہے اس لئے یہاں ایسا پیزا خود بنایا جا سکتا ہےآپ کا پیزا دیکھ کر ایسا نہیں لگ رہا کہ یہ گھر میں بنا ہے میں نے ایک زندگی میں دو دفعہ پیزا کھایا تھا ایک بار گھر میں منگوایا تھا اور ایک بار پیزا شاپ پر کھایا تھا۔
ناحق اتنا وقت لگایا ہے!!!آج اوسلو میں سارا دن لگا کر یہ نارویجن پیزا بنایا ہے
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے باہر سے کوئی چیز لے کر نہیں کھا رہے۔ اس لئے مجبوراً خود ہی بنانا پڑا۔ناحق اتنا وقت لگایا ہے!!!
یقینا پسند نہیں آیا...امید ہے پسند آئے گا۔
پہلی بار بنایا ہے شاید اسی لئے اتنا وقت لگ گیا اگلی بار میں جلدی بن جائے گا امید ہے۔ناحق اتنا وقت لگایا ہے!!!
اب آیندہ مت بنائیے گا!!!کورونا وائرس وبا کی وجہ سے باہر سے کوئی چیز لے کر نہیں کھا رہے۔ اس لئے مجبوراً خود ہی بنانا پڑا۔
اچھی بات ہے اسی بہانے کوکنگ بھی سیکھ جائیں گے ۔کورونا وائرس وبا کی وجہ سے باہر سے کوئی چیز لے کر نہیں کھا رہے۔ اس لئے مجبوراً خود ہی بنانا پڑا۔
جی نہیں...پہلی بار بنایا ہے شاید اسی لئے اتنا وقت لگ گیا اگلی بار میں جلدی بن جائے گا امید ہے۔
پیزا میں ٹیڑھا پن کہا یہ تو گول ہوتا ہے۔جی نہیں...
اگلی بار دو دن لگیں گے...
دوسرا دن اس کا ٹیڑھا پن دور کرنے میں لگے گا!!!
پہلی بار میں ٹیڑھا میڑھا ہی بننا تھایقینا پسند نہیں آیا...
آخر اتنا ٹیرھا میڑھا بنا کیسے لیا...
بہت زیادہ وقت اسی لیے لگ گیا شاید!!!
پہلے کون کون سی چیزیں سیکھ لیں جو اب کوکنگ کی شامت آگئی!!!اچھی بات ہے اسی بہانے کوکنگ بھی سیکھ جائیں گے ۔
یعنی اگر کوئی کمال ہوا تو بجلی کے اوون کا ہوا!!!ناروے میں ہر گھر میں بجلی کا اوون ہوتا ہے اس لئے یہاں ایسا پیزا خود بنایا جا سکتا ہے
جلنے کی بو اوسلو تک آرہی ہےاب آیندہ مت بنائیے گا!!!
پیزا کی بات ہورہی ہے کیا؟؟؟جلنے کی بو اوسلو تک آرہی ہے
بہت عمدہ!سٹوو کے لیے پیشگی معذرت۔
اچھی کوشش ہے۔
کافی سگھڑ معلوم ہوتے ہیں۔لاک ڈاؤن کے پیش نظر ہم نے خشک دودھ اسٹاک کرلیا تھا. بعد میں پتا چلا کہ دودھ کی دوکانیں کھلی ہوئی ہیں...
کل جی کڑا کرکے شام کی چائے بنانے کاعزم کیا...
آپ اور باورچی خانہ... ہونہہ... یہ منہ اور مسور کی دال... بیگم نے ہمارے عزم پر سر جھٹک کر کہا. بیگم کے جزم پر ہمارے عزم کا سیلاب ہمیں باورچی خانہ تک لے گیا...
وہاں جاکر چھوٹے بیٹے کو بلایا:
''پین کہاں رکھا ہے؟'' اس نے ایک کیبنٹ کھول کر پین دکھایا. ہم نے اس پین میں چار کپ ناپ کے پانی بھرا. اسے چولہے کے اوپر رکھا. نیچے آگ جلائی. پھر بڑے بیٹے کو بلایا:
''پاؤڈر ملک معلوم ہے کہاں ہے؟'' اس نے دوچار کیبنٹ کھول کر دیکھے اور پیک ہمارے ہاتھ میں تھما دیا. ہم نے مذکورہ کپ میں چار چمچے لبالب بھر کے خشک دودھ ڈالا. پھر پین سے پانی نکال کر کپ میں ڈالا. خوب اچھی طرح حل کرکے اسی پین میں یہ مکسچر واپس ڈال دیا...
اب دودھ کو ابالنے کے لیے اسے آگ کے ساتھ ساتھ اپنے بھڑکتے جذبات و احساسات کی آنچ بھی دینے لگے. بیگم کی کچن میں جھانک تاک اور وقتا فوقتا طنزیہ ہنکارے جذبات کی آنچ کو مزید بھڑکا دیتے...
جذبات میں نہیں دودھ میں ابال آتے ہی دو چمچے بھر بھر کے گزشتہ ذکر کیے گئے پین میں ڈالے...
تھوڑی دیر بعد چائے کپس میں نکالی. کپس بسکٹس اور کیک ٹرے میں رکھے. اور ٹرے ڈائننگ ٹیبل پر رکھ دی...
'' بھئی سب کہاں ہیں؟ چائے یہاں ہے.'' ہم نے دیکھا بیگم سمیت سب بچے غائب تھے. کہیں ہمارے ہاتھوں کی چائے سے بچنے کے لیے سب بچتے تو نہیں پھر رہے. ہم نے ایک لمحہ کو سوچا پھر سر جھٹک کر اس بے ہودہ خیال کو سر سے جھٹک دیا...
ہمارے بار بار پکارنے پر بیگم اپنے بیڈ روم سے نکلیں اور بڑے بچے کے بیڈ روم میں گھس گئیں. کافی دیر کے بعد وہ ڈرا سہما جھجھکتا ہوا آیا اور ٹیبل پر اپنی مخصوص چیئر پر بیٹھ گیا...
اب بیگم چھوٹے بیٹے کے کمرے میں گھسیں. تھوڑی دیر بعد وہ بھی منہ بنائے برآمد ہوئے.
''اچھی نہیں بنی تو پھینک دینا میں دوسری بنادوں گی.'' بچے کو سمجھاتے ہوئے بیگم کے آخری الفاظ ہمارے کانوں میں پڑے.
سب نے زبردستی چائے کا پہلا گھونٹ بھرا. لیکن یہ کیا... چائے اناڑی پن میں بہت مزے دار بن گئی تھی. اب ہم نے ہمت و حوصلہ پکڑا. خوب اپنی چائے کی تعریفیں
شروع کردیں:
'' واہ کیا بہترین چائے بنائی ہے. تم لوگ خواہ مخواہ گھبرا رہے تھے. خوشبو سونگھو کیا مہک رہی ہے اور رنگ تو دیکھو کیسا گولڈن براؤن آیا ہے.''
ہم شور کررہے تھے اور بیگم منہ بنائے برداشت کررہی تھیں. چائے واقعی اتنی اچھی بن گئی تھی کہ چاہنے کے باوجود بیگم کے منہ سے کوئی مخالفانہ لفظ نہ نکل سکا!!!