محب بھائی ، آپ کا نام ہی ایسا ہےکہ تندخو انسان بھی موم ہو جائے اور پھر ہم تو ٹھہرے یاروں کے یار۔ تو جنابِ من اس کا مطلب یہ ہوا کہ جیسے آپ کی مرضی ۔
دل چاہے تو توپیں گرم رکھئیے اور دل چاہے تو ان کو اپنے اوپر ٹھنڈا کر لیں ۔
خوش آمدید و نیک تمنائیںساجد بھائی! بہت محبتیں ہیں آپ کی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر بیماری پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین! ہم سب آپ کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اگر بہت ذاتی سوال نہ لگے تو بتائیے گا کہ کس سلسلے میں اسپتال جانا پڑا؟
جس وقت آپ نے کال کی تب میرا سریلا موبائل دوسرے کمرے میں تھا اور گھر والوں نے مجھے اس لیے نہیں اٹھایا کہ میں پہلے ہی 36 گھنٹے بعد سویا تھا لیکن اٹھ کر میں نے آپ کو واپس کال کرنے کی سات آٹھ مرتبہ کوشش کی اور ہنوز کر رہا ہوں لیکن آپ کے نمبر سے جواب موصول نہیں ہو پا رہا۔
اللہ آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے لیکن۔۔۔۔۔
لیکن اب ان ککڑیوں کا کیا کروں؟
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ اپنی بے بحر و بر کی سلطنت میں خوش و خرم واپس آ جائیں۔
خوش آمدید ساجد بھائی، کم از کم بتا کر تو جاتے۔ اب آپ کیسے ہیں؟ اور انس کو کیا محفل کا ممبر بنایا ہے؟
میں نے ابھی دیکھا۔انس کا تعارف۔۔۔!!
آپ ہی کے انداز میں لکھ رہا ہوں کہ
ساجد بھائی! لگتا ہے آپ باز نہیں آنے والے
حضور! آپ آرام فرمائیے۔ یہی کہنے کے لیے آپ کو فون بھی کرنا چاہا لیکن لگتا ہے میری طرح آپ بھی محوِ نالۂ جرسِ فون رہتے ہیں تبھی فون ہی اٹھا کر نہیں دیتے آپ تو۔