تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
میں تو ٹھیک ہوں لیکن آپ اپنے مزاجِ گرامی کی خبر گول کرگئے ہیں۔۔۔۔۔۔ دوسرے لوگ بھی اکثر شکوہ کرتے ہیں کہ آپ باتیں گول کرجاتے ہیں۔۔۔ اتنے گول نہ کیا کیجئے۔۔۔ کبھی چھکا، چوکا بھی مارا کریں۔۔۔;)
ویسے بلاگ کہاں غائب ہوگیا؟ شاید آپ کی حکومت کو میرے بلاگ پر اعتراض وارد ہوا ہو اور اس نے نیک کام گمان کرتے ہوئے اسے بلاک کردیا ہو۔۔۔:)
جی نہیں ، چھوٹے بھائی ،
ہم باتوں کے جواب گول نہیں کرتے بلکہ یک رنگی سے بچنے کے لئیے ان کی مثلث ، مسدس ، بیلن ، مستطیل ، مربع اور مکعب بھی بناتے ہیں۔ کبھی کبھی تو اس کا جزر بھی نکال دیتے ہیں۔:)
لیکن ایک بات کا خیال ہمیشہ رکھتے ہیں کہ ان میں اپنی محبت کا رنگ جمع کر کے ہی آپ میں انہیں تقسیم کریں۔ آپ اس میں سے کوتاہی کو تفریق کر کے حاصل شدہ جواب کو اپنے خلوص سے ضرب دے لیں تو انشاءاللہ دوستی کے امتحان میں ہم سب کو فُل نمبر ملیں گے۔;)
چھوٹے بھائی ، میں کوشش کروں گا کہ آج کے بعد سے آپ میں سے کسی کو بھی یہ شکایت نہ ہو کہ میں "گول" کر جاتا ہوں۔ لیکن یہ بھی تو سوچئیے نا کہ اپنوں کے منہ سے کبھی کبھی شکایت سننا بھی کتنا اچھا لگتا ہے ۔:)
نہیں ، عمار َ یہاں کسی اردو بلاگ پر پابندی نہیں ہے۔ گوگل آرکٹ اور فلکر کے ساتھ ساتھ پورنو گرافی کی سائٹس کو بلاک رکھا جاتا ہے۔ بس یہ میرے کمپیوٹر کا کمال ہے کہ کبھی کبھی نخریلی محبوبہ کی سی ادائیں دکھانے لگ جاتا ہے اور پھر خود ہی اس کو مجھ پر پیار بھی آ جاتا ہے۔;)
 
بالکل بالکل۔۔۔۔۔ جواب اب تک گول ہورہا ہے کیونکہ آپ اب بھی اپنے مزاجِ گرامی کے بارے میں خبر دینے سے گریز کررہے ہیں۔۔۔ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں؟؟؟:grin: (مزاق ہی تھا)
اور یہ بلاگ کو بلاک کرنےو الی بات میں نے تفریحِ طبع کے لیے عرض کی تھی۔۔۔ ورنہ میرا بلاگ تو اس قابل ہے مملکتِ حجاز میں اس کی بھرپور تشہیر کی جائے۔۔۔۔;) آپ کی نخریلی محبوبہ کو کیا کہیں۔۔۔ سب کی محبوبائیں ہی نخریلی ہیں۔۔۔
آپ کو دوستی کے امتحان میں جتنے نمبر مل رہے تھے، وہ ٹوٹل سے بھی زیادہ تھے اس لیے ممتحن نے پریشان ہوکر سوالیہ نشان ڈالنے پر اکتفا کیا ہے۔۔۔
ویسے مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔۔۔!:)
 
چھوٹے بھائی ،
میں کوشش کرتا ہوں ، آپ کے بلاگ کو مشتہر کرنے کی:)
 
شمشاد

لائبریرین
تو ہم نے کب انکار کیا ہے کہ آپ ' مابدولت ' نہیں ہیں؟ :confused:

اور وہ جو لکھا ہے تو آپ کی مملکت میں پریس کو اتنی آزادی تو ہونی چاہیے ناں۔;)
 
ہماری مملکت میں ،
پریس کی مکمل آزادی ہے۔ "پریس" کرنے کے ایسے ایسے ذرائع اور طریقوں کو ہم نے رواج دیا ہے کہ دیگر سلطنتیں اس کی ہوا کو بھی نہیں پہنچ سکتیں۔ تھانوں میں پولیس کو "پریس" کی مکمل آزادی اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
اور صحافیوں کو "پریس" کرنے کے لئیے ہم نے ایک وزارت بنا رکھی ہے جس کا نام صیغہ راز میں رہے تو اچھا ہے ، ویسے یہ کام ہماری چھتر چھایہ میں پلنے والے "بگ آرم" اور "بگ ماؤتھ" بھی کرتے ہیں۔ سیاستدانوں کو "پریس" کرنے کا نیک کام مابدولت بنفسِ نفیس کرتے ہیں کہ اس سے ہمارے درجات بلند ہوتے ہیں (کسی نظر میں)۔
عوام کو "پریس" کرنے کے لئیے ہم نے مہنگائی اور لا قانونیت جیسی خادماؤں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ (اسی سے اندازہ لگا لیں کہ ہمیں اپنے عوام کی ہمہ قسم خدمت کا کتنا خیال رہتا ہے)۔
 
زینب

ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساجد بھائ اتنے سارے لوگوں کو پریس کرنے ک بعد تو اپ تھک جاتے ھوں گے۔۔۔۔۔۔۔تو اپ کو بھی پریس کی ضرورت پڑتی ہو گی۔۔۔۔۔آپ کس کی خدمات حاصل کرت ہیں۔۔۔۔۔۔روشنی ڈالیں:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
جس مملکت کے یہ حالات ہوں وہاں تو ہر طرف اور ہر وقت اندھیرا ہی اندھیرا ہو گا، روشنی کہاں سے ڈالیں گے :(
 
زینب ،
سب سے پہلے تو اس دھاگے پر آپ کا سواگت ہے۔
آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ ایک شادی شدہ بندے کو "پریس" کی ضرورت نہیں پڑتی ، کیوں کہ قبول کا لفظ تین بار بول کر وہ پہلے ہی سے اپنے لئیے تاحیات "ڈیپریس" رہنے کا انتظام کر چکا ہوتا ہے۔;)
 
ساجد

محفلین
جس مملکت کے یہ حالات ہوں وہاں تو ہر طرف اور ہر وقت اندھیرا ہی اندھیرا ہو گا، روشنی کہاں سے ڈالیں گے :(
شمشاد بھائی ،
آج کل آپ بہت سمجھداری کی باتیں کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ کیوں نا آپ کو اس سلطنتِ تخیلات کا وزیرِاعظم بنا دیا جائے۔؟:)
دن دوگنی رات چوگنی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں آسانی رہے گی۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ حاسد لوگ اسے ترقی معکوس کہیں گے۔;)
 
ساجد

محفلین
پریس کرتے کرتے اتنا تھک گئے ہیں۔۔۔ اب روشنی ڈالنے کا اضافی کام؟
یہ ہوئی نا بات ،
مابدولت اسی لئیے تو آپ کو چھوٹا بھائی کہتے ہیں۔
کتنا خیال رکھتے ہو میرا۔ اور ایک شمشاد بھائی ہیں ہمیشہ ما بدولت کے اچھے کاموں پر بھی اعتراض کرتے رہتے ہیں۔;)
 
ساجد

محفلین
روشنی ہو گی تو ڈالیں گے ناں، مملکت میں تو چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔
ہیں یہ کیا؟
ہماری مملکت میں اندھیرا؟:(
ہم ابھی ایک منٹ ضائع کئیے بغیر کے ای ایس سی سے معاہدہ کرتے ہیں۔:grin:
یاد رہے کہ یہ معاہدہ روشنی لانے کے لئیے نہیں بلکہ ناشکری رعایا کو یہ دکھانے کے لئیے کیا جائے گا کہ وہ اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر سکیں کہ اندھیرا اصل میں کہتے کس چیز کو ہیں۔:)
اس معاہدے کے نازل العقل ہونے کے بعد رعایا کی آنکھیں کھل جائیں گی اور وہ اُس اندھیر نگری کے مقابلے میں موجودہ اندھیرے کو نعمتِ متبرکہ سمجھ کر ہماری کوتاہی عمر اور درازی عقل کی دعا کرنے کھلے میدانوں میں جمع ہو جائیں گے۔;)
 
ساجد

محفلین
ہاں تو پھر ٹھیک ہے ان کی تنقید۔۔۔ کیونکہ اگر وہ ایسا نہ کریں تو آپ ہم جیسے خوشامدیوں میں گھر کر بھٹک جائیں گے۔:cool:
عمار ،
لگتا ہے ہماری سلطنت ذہین و فطین لوگوں سے بھری پڑی ہے۔ اب آپ کی سوچ کی گہرائی ہی ملاحظہ فرمائیے۔:cool:
اتنی گہری بات کہی ہے آپ نے کہ بندہ گہرائی میں جاتے جاتے ہی آکسیجن کی کمی سے دم گھٹ کر مر جائے:grin:
 
جیسا راجا ویسی پرجا۔۔۔
مابدولت! آپ خود ماشاء اللہ اتنے ذہین فطین ہیں کہ آپ کی سوچ کی گہرائی میں ڈوب کر کئی لوگ خود کشی کرنے کا آسان ترین طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں۔۔۔۔;)
اب میں آپ کے دربار سے رخصت چاہوں گا۔۔۔۔!
 
سچ پوچھو تو یہ اس دھاگے پر پہلی پوسٹ ہے جس نے مجھے بھی لا جواب کر دیا ہے۔:)
ویسے آج کل کے لوگ کتنے پاگل ہیں ، کسی حسینہ کی آنکھوں میں ڈوب کر (اس کے بھائیوں کے ہاتھوں) مرنے کی بجائے ہماری موٹی تازی عقل پر دفعہ 302 لگوانے پر تلے ہوئے ہیں۔;)
چلئیے آپ کو رخصت دی جاتی ہے ۔ واپس آنے تک کسی پر اپنی فطانت آزمانے نہ بیٹھ جانا ورنہ 'کمپنی ذمہ دار نہ ہو گی"۔:grin:
 
Top