تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
محفل میں‌ خوش آمدید، امید ہے کہ آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں‌ رابطہ کیجئے گا

آپ کی آمد کی خبر سن کر ایک دوست نے کرائے پر مندرجہ ذیل گارڈ‌ آف آنر کا بندوبست کیا ہے

[youtube]http://youtube.com/watch?v=dXRiP-_N7Kg[/youtube]

قیصرانی صاحب ، ما بدولت کو خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔
گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد ہمارا فشارِ خون بڑھ گیا ہے اس لئیے اس پر تبصرہ ہم اگلی نشست تک ملتوی کرتے ہیں۔​
:mad:
 

ساجد

محفلین
انہیں کرائے کے۔۔۔۔ کہہ کر عالم پناہ کی توہین نہ کیجئے کہ یہ تو ما بدولت کی سلطنت کے ہی سپاہی دکھتے ہیں۔

حد ِ ادب ، یہ ہماری شاہی فوج کے کسی بھی دستے کے سپاہی نہیں ہیں۔ ان میں سے تو بعض کی شکلیں ہماری سلطنت کی بیڈ منٹن ٹیم کے خواجہ سرا کوچ سے ملتی ہیں۔
ہماری شاہی فوج کے سپاہی تو دھوتی پاجامہ پہنتے ہیں۔​
 

فرحت کیانی

لائبریرین
07302007011144.jpg

ایک سوال: یہ مابدولت کون ہیں اور ان کی سلطنتِ خداداد کا پھیلاؤ کہاں تک ہے:confused:
 

ساجد

محفلین
یہاں تو کھلم کھلا بغاوت ہورہی ہے سلطنت اردو محفل پر ظل الہی کی موجودگی میں کوئی اور اپنا دربار لگائے بیٹھا ہے اور وہ اس کی خبر ہی نہیں لے رہے
اوروں کو تو چھوڑیے خود وزیر اعظم صاحب ہی سلطنت پر یلغار کرنے والے عالم پناہ کی چاپلوسی میں لگے ہیں
لگتا ہے القاعدہ یہاں بھی گھسنے میں کامیاب ہوگئی ہے عالم پناہ انتظار کیجیے ابھی ظل الہی 'قصر ابیض' سے ادھار فوجی لے کر حاضر ہانے والے ہیں

باسم صاحب ، ہم احسان فراموش نہیں ہیں کہ سلطنت اردو محفل پر یلغار کریں۔ یہ تہمت ہے ما بدولت پر۔ ہم کو دعوت دے کر بلوایا گیا ہے۔
القاعدہ کا ہمارے ساتھ اور ہمارا اُس کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے کیوں کہ ہماری سلطنت میں ہر کام بے قاعدہ ہوتا ہے ۔​
 

ساجد

محفلین
07302007011144.jpg

ایک سوال: یہ مابدولت کون ہیں اور ان کی سلطنتِ خداداد کا پھیلاؤ کہاں تک ہے:confused:

ما بدولت کون ہیں؟
لا حول و لا قوۃ ، کیا بچگانہ سوال کیا ہے آپ نے۔ اس سوال کا جواب دینا ہماری شان کے خلاف ہے۔
ہماری سلطنتِ خداداد کا پھیلاؤ ہمارے تخیلات کی حدود تک ہے۔ اسی لئیے ہماری سلطنت کے خیالی پلاؤ کی شہرت چہار دانگ عالم ہے۔​
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ما بدولت کون ہیں؟
لا حول و لا قوۃ ، کیا بچگانہ سوال کیا ہے آپ نے۔ اس سوال کا جواب دینا ہماری شان کے خلاف ہے۔
ہماری سلطنتِ خداداد کا پھیلاؤ ہمارے تخیلات کی حدود تک ہے۔ اسی لئیے ہماری سلطنت کے خیالی پلاؤ کی شہرت چہار دانگ عالم ہے۔​
تھا تو کافی بچگانہ سوال ۔خیر اب پتہ چل گیا کہ مابدولت کون ہیں۔
 

ساجد

محفلین
عالم پناہ! جان کی امان پاؤں میں اور میں کچھ عرض‌کروں کہ دھوتی پاجامے کے اوپر پہنتے ہیں یا پاجامہ دھوتی کے اوپر؟

فاتح ، یہ آپ لوگوں کی صحبت کا اثر ہے کہ ما بدولت کھوتا۔۔۔ نہیں۔۔۔دھوکہ کھا گئے۔
ہماری شاہی فوج کے سپاہی دھوتی بنیان پہنتے ہیں۔ اس طرح سے وہ نہ صرف چوروں کی دستبرد سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ بھاگنے میں بھی ان کو آسانی رہتی ہے۔​
:grin:
 

ساجد

محفلین
خوش آمدید ساجد صاحب !

امن امان ، بہہہہہہہہہت شکریہ ۔
آخر کار ما بدولت اسی نَک سے یہاں درج تو ہو گئے ہیں لیکن اس نَک پر ایک نہیں دو دو مکھیاں بیٹھی ہوئی ہیں۔
ملکی اور غیر ملکی امداد ہم نے طلب کر لی ہے کہ ان دو مکھیوں سے چھٹکارا پایا جائے لیکن ابھی تک ساتویں بحری بیڑے کی آمد والی صورت حال ہے۔​
 

ساجد

محفلین
تھا تو کافی بچگانہ سوال ۔خیر اب پتہ چل گیا کہ مابدولت کون ہیں۔

فرحت ، ما بدولت کی جوہر شناس نظروں نے آپ کی غیر معمولی ذہانت و فطانت کو پہلی ہی نظر میں بھانپ لیا تھا اس لئیے ہم نے اپنے وزیرِ اعظم کو حکم دے دیا ہے کہ آپ کا نام ہمارے خاص الخاص مصاحبین کی فہرست میں درج کیا جائے۔
اس سارے تردد کی غایت یہ ہے کہ آپ جو کچھ ہمارے بارے جانتے ہیں اس کو افشاء کر کے مزید بچگانہ پن کا ثبوت نہ دیں۔​
 

ساجد

محفلین
ماوراء ، خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔
ویسے ما بدولت کے لکھنے کو نہ جانے آپ نے بولنا کیسے سمجھ لیا۔ ویسے ما بدولت ایسے ویسے اعتراضات کا برا نہیں مانتے۔ ویسے ما بدولت چونکہ ہر قاعدہ قانون سے "ماوراء" ہوتے ہیں اس لئیے ویسے ہی لکھتے رہتے ہیں۔
ویسے آپ کو اگر ہمارا لکھتے ہی جانا برا لگا تو ہم اپنی اس خوئے بد کو بدلنے کی سعی لاحاصل بھی کر کے دیکھیں گے۔
ویسے۔۔۔۔۔!!!اوئے چھڈو جی۔ آپ ناراض ہی نہ ہو جائیں۔
 

ماوراء

محفلین
میں نے تو "ویسے" ایک بار ہی استعمال کیا تھا۔ آپ کو اتنی بار لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آ گئی۔:)
 

ساجد

محفلین
میں نے تو "ویسے" ایک بار ہی استعمال کیا تھا۔ آپ کو اتنی بار لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آ گئی۔:)

ما بدولت حیران ہیں سائینس کی ترقی سے کہ الفاظ کو لکھنے کے ساتھ ساتھ اب ان کا "استعمال" بھی شروع ہو گیا ہے۔ ویسے سچ بتائیے کہ آپ نے "ویسے" کو کیسا پایا؟ میں نے تو جب بھی "ویسے" کا استعمال کیا تو سننے والوں نے تو کہا کہ" آئیں بائیں شائیں" کے تین الفاظ کو ایک جگہ جمع کر کے اس کو "خوشامد" سے ضرب دو تو "ویسے" جواب کی شکل میں ہمارے سامنے آتا ہے۔ اب اس کی کارکردگی کا اندازہ آپ خود لگا لیجئیے۔
آپ اندازے لگائیے ، مابدولت کو ابھی اور بھی بہت سارے امور سلطنت نپٹانے ہیں۔ اس لئیے تھوڑا جلدی میں ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
میں بھی حیران ہو رہی ہوں کہ کیا سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے، کہ اب اردو کے الفاظ کو جمع اور ضرب کیا جانے لگا ہے۔
تو مابدولت کو کس نے امورِ سلطنت نپٹانے سے روکا ہے۔میرے اندازوں کو جاننے کے لیے اگر آپ بیٹھے رہے تو پھر بیٹھے کے بیٹھے ہی رہ جائیں گے۔
 
Top