تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ماوراء

محفلین
ساجد صاحب، آپ کے دستخط کا شعر بہت اچھا ہے۔
:zabardast1:

زاہد نگاہِ کم سے کسی رِند کو نہ دیکھ
جانے اُس کریم کو تُو ہے کہ وہ پسند​
 
ساجد

محفلین
ما بدولت پھر سے اپنا دربار سجاتے ہیں​
زنجیر عدل ہلانے والوں نے ہمارا دماغ ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس لئیے مابدولت نے فیصلہ کیا ہے کہ قبل اس سے کہ یہ شور ،شورش میں بدلے ہم بہ نفس نفیس رعایا کی خبر لیتے ہیں۔
لیکن یہ کیا۔۔۔۔یہ تو سازش ہو رہی ہے ہمارے خلاف۔ ہماری غیر موجودگی میں ہمارے دھاگے کے مشاہدات 911 پر لا کر روک دئیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے کہ ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق ثابت کرنے کی کوشش کی جائے ،ہم خود ہی اس دھاگے کو آگے چلا رہے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
یہ دھاگہ کچھ دن تو اتنا چلا ہے نا۔ (ساجد صاحب اب یہ نہ کہیے گا کہ آپ نے تھریڈ کو چلا کیسے دیا۔) کہ آج بالکل خاموشی دیکھ کر سوچا لکھ کر آتی ہوں کہ "آج یہاں اتنی خاموشی کیوں ہے۔":p

یہاں آئی تو میری صحت اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جا رہی تھیں۔lol

ویسے

مابدولت کی دعا کا شکریہ اور آمین۔ لیکن میری صحت کو ہوا کیا تھا؟

ماوراء ، مابدولت اپنی رعایا کے لئیے ہمیشہ دعا کرتے رہتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ما بدولت کی دعاؤں میں اثر مفقود ہے۔ ہمارے وزیر اطلاعات نے خبر دی تھی کہ ہمارے ہاتھ سے لکھی ثقیل اردو پڑھنے سے آپ کو گرانی سر اور اعصابی تھکن کے عوارض لا حق ہو گئے تھے اس لئیے ہم نے آپ کو دعا دی اور دوا کے طور پر دو دن کے لئیے اپنا دربار بھی موقوف کئیے رکھا۔:):):)
 
ساجد

محفلین
وعلیکم السلام ، بوچھی ، خوش آمدید کہنے کا بیحد شکریہ۔
ما بدولت الفاظ کے علاوہ باقی ہر قسم کے اسراف کو نا پسند کرتے ہیں اس لئیے آپ اپنا موبائل فون اب بند کر کے اپنے پرس میں رکھ لیں ۔

بوچھی ، ما بدولت خوش ہوئے کہ آپ نے موبائل فون اپنے کان سے اتارتے ہوئے کسی کو کان و کان خبر نہ ہونے دی۔ اب چپکے سے اسے کان سے پکڑ کر اپنے پرس میں رکھ لیجئیے۔:grin:
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب، آپ کے دستخط کا شعر بہت اچھا ہے۔
:zabardast1:

زاہد نگاہِ کم سے کسی رِند کو نہ دیکھ
جانے اُس کریم کو تُو ہے کہ وہ پسند​

جی ماوراء ، ہم ہمیشہ سے ہی شیروں کے شوقین رہے ہیں۔ ان کو چڑیا گھر میں دیکھنے کے شوقین۔ اب یہ تو اللہ ہی جانے کہ کسی شیر کو ما بدولت سے جنگل میں ملاقات کا اشتیاق ہو گیا تو کیا ہو گا۔ خیر وہی ہو گا جو منظورِ خدا ہو گا ، اور اگلے دن فاتحہ ہو گا۔
اوہ ہو ہو۔۔۔۔۔ہو !! معذرت !! آپ وہ دوسرے والے شعر کی بات کر رہی ہیں؟ بخدا یہ شعر ہم نے اس وقت ایک بس میں لکھا ہوا پڑھا تھا جب ما بدولت "سٹوڈنٹ" ہوا کرتے تھے۔
اچھا تو یہ شعر ہمارے دست خط بھی ہیں۔ ہم تو آج تک اسی کو دستخط سمجھتے رہے کہ جس کے آخر میں "بقلم خود" بھی لکھا ہو۔ ما بدولت امور سلطنت سے متعلقہ دستاویزات پر ہمیشہ ایسے دستخط کرتے ہیں " م ا ساجد بقلم خود
;)
 
ماوراء

محفلین
ماوراء ، مابدولت اپنی رعایا کے لئیے ہمیشہ دعا کرتے رہتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ما بدولت کی دعاؤں میں اثر مفقود ہے۔ ہمارے وزیر اطلاعات نے خبر دی تھی کہ ہمارے ہاتھ سے لکھی ثقیل اردو پڑھنے سے آپ کو گرانی سر اور اعصابی تھکن کے عوارض لا حق ہو گئے تھے اس لئیے ہم نے آپ کو دعا دی اور دوا کے طور پر دو دن کے لئیے اپنا دربار بھی موقوف کئیے رکھا۔:):):)
کیا فائدہ ہوا آپ کی دعا اور دوا کا۔۔۔آپ نے پھر ثقیل اردو لکھنا شروع کر دی ہے۔:(
 
ماوراء

محفلین
جی ماوراء ، ہم ہمیشہ سے ہی شیروں کے شوقین رہے ہیں۔ ان کو چڑیا گھر میں دیکھنے کے شوقین۔ اب یہ تو اللہ ہی جانے کہ کسی شیر کو ما بدولت سے جنگل میں ملاقات کا اشتیاق ہو گیا تو کیا ہو گا۔ خیر وہی ہو گا جو منظورِ خدا ہو گا ، اور اگلے دن فاتحہ ہو گا۔
پہلے آپ نے کہا کہ "آپ ہمیشہ سےشیروں کے شوقین رہے ہیں۔" پھر کہا کہ " چڑیا گھر میں دیکھنے کے شوقین۔" ایک بات کریں نا۔ شیروں کے شوقین ہیں یا شیروں کو دیکھنے کے شوقین ہیں؟
مابدولت کہیں جنگل پر حکمرانی تو نہیں کرتے جو کسی شیر کو مابدولت سے ملنے کا اشتیاق ہو گا۔ ویسے شیروں سے ملنے کا اشتیاق تو آپ کو ہونا چاہیے نا۔

اوہ ہو ہو۔۔۔۔۔ہو !! معذرت !! آپ وہ دوسرے والے شعر کی بات کر رہی ہیں؟ بخدا یہ شعر ہم نے اس وقت ایک بس میں لکھا ہوا پڑھا تھا جب ما بدولت "سٹوڈنٹ" ہوا کرتے تھے۔
نہیں، میں تیسرے والے شعر کی بات کر رہی تھی۔

اچھا تو یہ شعر ہمارے دست خط بھی ہیں۔ ہم تو آج تک اسی کو دستخط سمجھتے رہے کہ جس کے آخر میں "بقلم خود" بھی لکھا ہو۔ ما بدولت امور سلطنت سے متعلقہ دستاویزات پر ہمیشہ ایسے دستخط کرتے ہیں " م ا ساجد بقلم خود;)
شکر ہے آپ دستاویزات پر ہی دستخط کرتے ہیں۔ ورنہ میں تو پہلے سمجھی کہ آپ اپنے دستِ مبارک پر ہی کوئی خط لکھ دیتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
پہلے آپ نے کہا کہ "آپ ہمیشہ سےشیروں کے شوقین رہے ہیں۔" پھر کہا کہ " چڑیا گھر میں دیکھنے کے شوقین۔" ایک بات کریں نا۔ شیروں کے شوقین ہیں یا شیروں کو دیکھنے کے شوقین ہیں؟
مابدولت کہیں جنگل پر حکمرانی تو نہیں کرتے جو کسی شیر کو مابدولت سے ملنے کا اشتیاق ہو گا۔ ویسے شیروں سے ملنے کا اشتیاق تو آپ کو ہونا چاہیے نا۔

نہیں، میں تیسرے والے شعر کی بات کر رہی تھی۔

شکر ہے آپ دستاویزات پر ہی دستخط کرتے ہیں۔ ورنہ میں تو پہلے سمجھی کہ آپ اپنے دستِ مبارک پر ہی کوئی خط لکھ دیتے ہیں۔

اچھا تو ہم سب کی ماوراء باجی یہاں تشریف لا چکی ہیں۔
جی ہاں ، ما بدولت کو شیروں سے ملنے کا بہت اشتیاق رہتا ہے بشرطیکہ وہ پنجرے میں بند ہوں۔
 
ساجد

محفلین
پہلے آپ نے کہا کہ "آپ ہمیشہ سےشیروں کے شوقین رہے ہیں۔" پھر کہا کہ " چڑیا گھر میں دیکھنے کے شوقین۔" ایک بات کریں نا۔ شیروں کے شوقین ہیں یا شیروں کو دیکھنے کے شوقین ہیں؟
مابدولت کہیں جنگل پر حکمرانی تو نہیں کرتے جو کسی شیر کو مابدولت سے ملنے کا اشتیاق ہو گا۔ ویسے شیروں سے ملنے کا اشتیاق تو آپ کو ہونا چاہیے نا۔

نہیں، میں تیسرے والے شعر کی بات کر رہی تھی۔

شکر ہے آپ دستاویزات پر ہی دستخط کرتے ہیں۔ ورنہ میں تو پہلے سمجھی کہ آپ اپنے دستِ مبارک پر ہی کوئی خط لکھ دیتے ہیں۔

ما بدولت کے دستِ مبارک پر جو خطوط کاتب تقدیر نے کندہ کر دئیے ہیں ہم انہی پر صابر و شاکر رہتے ہیں۔ اس لئیے ان پر مزید خط یا خطوط لکھ کر کفرانِ نعمت کا ارتکاب نہیں کرتے۔
 
lol ۔ واقعی، آپ جیسا صابر و شاکر تو کوئی نہ ہو گا۔
 
ماوراء

محفلین
لگتا ہے ساجد آپ کو ابھی میری جلالت کا اندازہ نہیں ہے۔ شاید اسی لیے ورنہ۔۔۔۔! کہہ گئے۔
(لیکن فکر نہ کریں میں بچوں پر جلال نہیں برساتی)
 
جلالت اور پھر اس کی برسات۔ ٹھہرئیے ماوراء باجی پہلے مجھے اپنی ہنسی روکنے دیجئیے۔
جب ما بدولت کم عمر ہوتے تھے تو اپنی باجی کو بہت ستایا کرتے تھے۔ اور پھر جب وہ مجھ سے روٹھ کر کُپے جیسا منہ بنا لیتیں تو میں ان کو منانے کے لئیے ہنسنا شروع کر دیتا ۔ جواب میں وہ بھی مسکرا دیتی تھیں اور صلح کی خوشی میں ایک عدد ٹافی دیا کرتی تھیں۔ آپ کے منہ سے جلالت کی برسات سن کر آج پھر مابدولت کو سالوں بعد ہنسی کا دورہ پڑا ہے۔ واقعی آپ بھی "باجی" ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
جی نہیں ساجد صاحب۔۔۔میں "باجی" نہیں، میں آنٹی ہوں۔ بلکہ آپ مجھے بزرگوں کی ہی لسٹ میں رکھیں۔ اور پھر یہ تو پتہ ہی ہو گا کہ بزرگ ٹافیوں کی جگہ کیا دیتے ہیں۔:)

اور ساجد بیٹے۔۔۔مجھے اب "باجی" کہنے کی ضرورت نہیں۔ مجھے نفرت ہے اس لفظ سے۔:eek:
 
جی ماوراء آنٹی ، مابدولت جانتے ہیں کہ بزرگ ٹافیوں کی جگہ دعائیں دیتے ہیں۔ کیوں کہ ان کے پاس ٹافیاں خریدنے کے لئیے پیسے نہیں ہوتے۔:eek:
 
Top