طالوت
محفلین
ٹینشن نہیں لینے کا برادر ، میں اس عذاب سے تین دفعہ یا شاید چار دفعہ گزر چکا ہوں ۔ کچھ نہیں ہوا ، بس ایک بار تو میرا خیال تھا کہ میرا کفن کسی دکان پر آ چکا ، بال سفید ہو گئے اور خاصے گر گئے ، دائمی زکام نے گھر کر لیا ، اور اسکولیوسس تو ہے ہی ، اب پتہ نہیں ان کا ٹائیفائڈ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں مگر چونکہ بخار قوت مدافعت ختم کرتا ہے تو میرا خیال ہے یہ اور بیماریوں کی بھی جڑ بنتا ہےصبح بخار تھا جو اتر گیا لیکن سر میں ابھی بھی شدید درد ہورہا ہے
ایک ہفتہ پہلے بھی طبیعت خراب ہوئی تھی تو ٹیسٹ کرائے پتہ چلا ٹائیفائڈ ہے ،
اسلئے تسلی سے اچھی طرح علاج کرانا ، کام پہ لعنت بھیجو جان ہے تو جہان ہے ۔ مگر بخار اور وہ بھی ٹائیفائڈ کو ہلکا مت لینا ۔ صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں مگر بغیر دوا کے دعائیں بےکار ہوا کرتیں ہیں ۔
وسلام