کینن کی مختلف سیریز ہیں:
XXXX
XXX
XX
X
یعنی چار ہندسوں والے، تین ہندسوں والے، دو والے اور ایک والے۔ 1000، 1100 ڈی وغیرہ جیسے تو بالکل انٹری لیول ہیں
تین ہندسوں والے یعنی جیسا 600، 650، 700 ڈی والے کو ریکمنڈ کروں گا کہ اس سے شروع کریں
دو ہندسوں والے جیسا کہ 60، 70 ڈی وغیرہ سیمی پروفیشنل ہوں گے۔ اگر آپ کا بجٹ اجازت دیتا ہے تو اس سے شروع کریجیے
ایک ہندسے والے پروفیشنل اور بہت مہنگے ہوتے ہیں۔ سو ان کی بات نہیں ہو رہی
آپ لوکل مارکیٹ دیکھ لیں کہ کون سا آپ کے بجٹ میں آتا ہے۔ کوشش کیجیے گا کہ اچھے ڈیلر سے اور برانڈ نیو لیجیے گا۔ دوسرا ابتدا میں 55-18 ملی میٹر والا لینز ہو۔ پھر آہستہ آہستہ ٹیلی فوٹو کی طرف جائیے۔
زیک نائیکن کلب سے تعلق رکھتے ہیں اور میں کینن سے۔ کیمرے دونوں ہی اچھے ہیں۔ بات وہی ہے کہ آپ جس برانڈ کو چنیں، اسی کو پھر آگے بڑھائیں کہ لینز عموماً ایک برانڈ میں آسانی سے ایک دوسرے کے ساتھ چلا سکتے ہیں