میرا خیال ہے کہ فعلن کی ساڑھے چھ رکنی بحر ہے، آدھا رکن زائد یعنی سات رکنی بحر بنتی ہے یا شاید آپ نے غلطی سے ،، ہے ،، دو بار ٹائپ کر دیاجینا کتنا مشکل ہے، ہے مرنا کتنا آساں
یہ کونسی بحر ہے۔۔۔۔؟
ٹوٹی ہے کوئی شاخِ تمنا شاید
رباعی کی بحر ہے
استاذ گرامی!
رباعی کی بحر کیا ہوتی ہے۔۔۔؟ تھوڑی تفصیل بتا دیں۔۔۔
کیا ’’فعلن‘‘ کی بحر کو رباعی کی بحر کہتے ہیں۔۔۔۔؟
چند تصویرِ بتاں چند حسینوں کے خطوط
بعد مرنے کے مرے گھر سے یہ ساماں نکلا
یہ کونسی بحرہے
ان اشعار کی بحر بتائیے ؟ اعشاری نظام کے ساتھ۔۔۔ ؟
ہم نے رو رو کے محبت کی بقا مانگی ہے
اس نے ہنس ہنس کے مقدر کی سزا مانگی ہے
ہم نے ڈر ڈر کے حقیقت کی ضیا مانگی ہے
اس نے خوش ہو کہ بھی ظلمت کی گھٹا مانگی ہے
(متلاشی)
برادرم اظہر نذیر صاحب پسندیدگی کا بھی شکریہ۔۔ اور بحر بتانے کا بھی بہت بہت شکریہ۔۔۔!بحر رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع ہے
2212 2211 2211 1211
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلان
برادرم اظہر نذیر صاحب مہربانی فرما کر اس بحر کے مطابق مندرجہ بالا میں سے کسی شعر کی تقطیع بھی کر کے بتائیں ۔۔ مجھ سے تو نہیں ہو رہی ہے ۔۔۔آخری افاعیل کی۔۔۔!بحر رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع ہے
2212 2211 2211 1211
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلان