بحر بتائیے

محمد وارث

لائبریرین
برادرم اظہر نذیر صاحب مہربانی فرما کر اس بحر کے مطابق مندرجہ بالا میں سے کسی شعر کی تقطیع بھی کر کے بتائیں ۔۔ مجھ سے تو نہیں ہو رہی ہے ۔۔۔ آخری افاعیل کی۔۔۔ !


ہم (2) نے(1)رو(2)رو(2)
کہ(1) م(1)حب(2)بت(2)
کہ(1)ب(1)قا(2)مان(2)
گی(2)ہے(2)

اُس(2) نے(1) خوش(2) ہو(2)
کے (2) بی(1) ظل (2) مت (2)
کہ (1) گ (1) ٹا (2) مان (2)
گی (2) ہے (2)

آپ نے درست تقطیع کی اظہر صاحب، فقط یہ کہ یہ لفظ مان نہیں بلکہ ما محسوب ہوگا، مان تو فاع یعنی 12 ہو جائے گا۔

دراصل مانگی میں نون مخلوط ہے جس کا وزن تقطیع میں محسوب ہوتا ہے نہ عروضی متن میں لکھا جاتا ہے یہ ویسے ہی ہے جیسے پیاس میں ی مخلوط غیر محسوب ہے یا اندھیر میں نون مخلوط غیر محسوب ہے۔ اور ذیشان صاحب کی اصل پریشانی بھی شاید یہی ہے۔
 
آپ نے درست تقطیع کی اظہر صاحب، فقط یہ کہ یہ لفظ مان نہیں بلکہ ما محسوب ہوگا، مان تو فاع یعنی 12 ہو جائے گا۔

دراصل مانگی میں نون مخلوط ہے جس کا وزن تقطیع میں محسوب ہوتا ہے نہ عروضی متن میں لکھا جاتا ہے یہ ویسے ہی ہے جیسے پیاس میں ی مخلوط غیر محسوب ہے یا اندھیر میں نون مخلوط غیر محسوب ہے۔ اور ذیشان صاحب کی اصل پریشانی بھی شاید یہی ہے۔

بالکل درست فرمایا آپ نے، میں یہی بتانا چاہتا تھا کہ ''ن'' کی آواز شمار نہیں ہو گی، وضاحت کے لیے شکر گزار ہوں ، بہت اچھا کیا آپ نے تاکہ کوءی شک شبہ باقی نہ رہے
نیک تمناءیں قبول کیجیے
 

متلاشی

محفلین
میرے اس سوال کا بھی جواب دے کوئی۔۔۔ ۔؟
تجھ سے پہلی سی وفا اب کون کرے گا؟
بعد میرے یہ خطا اب کون کرے گا؟
استاذ گرامی جناب محمد وارث صاحب! میں خود ہی یہ شعر کہنا چاہ رہا تھا اس لئے ہو سکتا مکمل شعر بھی بحر میں نہ ہو ، اس میں قافیہ اور ردیف یہی رکھ کر اس میں تبدیلی کر کے اسے بحر میں ڈھال سکتے ہیں۔۔۔شکریہ۔۔۔!
 

محمد وارث

لائبریرین
تجھ سے پہلی سی وفا اب کون کرے گا؟
بعد میرے یہ خطا اب کون کرے گا؟
استاذ گرامی جناب محمد وارث صاحب! میں خود ہی یہ شعر کہنا چاہ رہا تھا اس لئے ہو سکتا مکمل شعر بھی بحر میں نہ ہو ، اس میں قافیہ اور ردیف یہی رکھ کر اس میں تبدیلی کر کے اسے بحر میں ڈھال سکتے ہیں۔۔۔ شکریہ۔۔۔ !

جی دونوں مصرعے وزن میں نہیں آ رہے۔ دوسرے مصرعے میں مجموعی طور پر پانچ فعلن بنتے ہیں جبکہ پہلے مین ایک فع زائد ہے۔
 
تجھ سے پہلی سی وفا، کیسے ہو گی
سوچ تو پھر سے خطا، کیسے ہو گی

یا

تجھ سے پہلی سی وفا، ممکن نہیں
پھر مکرر ہو خطا، ممکن نہیں ( اگر مکرر کا مطلب وہی ہے جو میں سمجھا ہوں کہ تکرار سے ہے)

بحر رمل مسدس محذوف
فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
2212 2212 212

اساتذہ کا انتظار میری ہرذہ سراءی سے لاکھ درجہ بہتر ہے، اپنی تازہ غزل کا مطلع عرض کرتا ہوں آُپ کی خدمت میں

میں تو پاگل ہوں ، ذرا دیر گوارا کرنا
ضبط جب حد سے گزر جاءے، اشارا کرنا

خاکسار
اظہر
 

متلاشی

محفلین
جی دونوں مصرعے وزن میں نہیں آ رہے۔ دوسرے مصرعے میں مجموعی طور پر پانچ فعلن بنتے ہیں جبکہ پہلے مین ایک فع زائد ہے۔
استاذ گرامی اس شعر کو اگر یوں کہہ دیا جائے تو پھر۔۔۔۔؟
تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا
بعد مرے اب یہ خطا کون کرے گا
میرا خیال ہے اب یہ فعلن کی پانچ رکنی بحر میں ہے ۔۔۔۔؟ کیا خیال ہے استاذ گرامی ۔۔۔!
 

محمد وارث

لائبریرین
استاذ گرامی اس شعر کو اگر یوں کہہ دیا جائے تو پھر۔۔۔ ۔؟
تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا
بعد مرے اب یہ خطا کون کرے گا
میرا خیال ہے اب یہ فعلن کی پانچ رکنی بحر میں ہے ۔۔۔ ۔؟ کیا خیال ہے استاذ گرامی ۔۔۔ !

جی اب وزن میں ہے۔
 

شام

محفلین
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
کبھی شہرِ بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشتِ جنوں آباد کیا

ابن انشاء
 

متلاشی

محفلین
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
کبھی شہرِ بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشتِ جنوں آباد کیا

ابن انشاء
جناب شام صاحب بنیادی طور پر تو یہ فعلن کی آٹھ رکنی بحر ہے ۔۔۔۔۔! یعنی بحر متقارب مثمن محذوف (ویسے بحر کے ناموں کا مجھے صحیح پتہ نہیں )ہو گی جس میں کسی بھی فعلن 22 کو فَعِلن 211 میں یا فع فَ عِ 112 میں توڑا جا سکتا ہے ۔۔۔۔!
اس کی تقطیع کچھ یوں ہو گی ۔۔۔۔
جب 2 دہ 2 فعلن
ر 1کے 1 غم 2 فَعِلن
سے 1ا 1ماں 2 فَعِلن
نہ 1م 1لی 2 فَعِلن
ہم 2 لو 2 فعلن
گوں 1 نے 1 عش 2 فَعِلن
قے 2 جا 2 فعلن
دک 2 یا 2 فعلن
اسی طرح دوسرے مصرع کی تقطیع یوں ہو گی ۔۔۔۔
ک 1 بھی 1 شہ 2 فَعِلن
رِ 1 بُ 1 تاں 2 فَعِلن
میں 1 خ 1 را 2 فَعِلن
ب 1 پھ 1 رے 2 فَعِلن
ک 1 بھی 1 دش 2 فَعِلن
تِ 1 جُ 1 نوں 2 فَعِلن
آ 2 با 2 فعلن
دک 2 یا 2 فعلن

شکریہ۔۔۔

نوٹ:۔۔ میں علمِ عروض کا ابھی طالبِ علم ہوں اس لئے میری بات اس وقت تک درست تسلیم نہ کی جائے جب تک کہ کوئی استاذ اسے درست نہ قرار دے ۔۔۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔!
 

متلاشی

محفلین
میری الفتوں کی ابتدا بھی تم ہو
میری چاہتوں کی انتہا بھی تم ہو
(متلاشی)
یہ کونسی بحر ہے ۔۔۔۔ اگر یہ بحر میں نہ ہو تو اسے کیسے قریب ترین بحر میں ڈھالا جا سکتا ہے ۔۔۔ برائے مہربانی جواب دے کے ممنون فرمائیں شکریہ۔۔۔۔!
 
مری الفتوں کی تُمہی ابتدا ہو
مری چاہتوں کی تُمہی انتہا ہو

بحر متقارب قریب ترین ہے اگر میں غلطی پر نہیں ہوں
اُستاد محترم کا انتظار کیے لیتے ہیں
 

متلاشی

محفلین
کیا یہ کوئی بحر ہے ؟
فاعلن مفاعلن مفاعلن
یا
فاعلن مفاعلن مفاعلن فعو
یا اس سے ملتی جلتی کوئی بحر ۔۔۔۔؟
 

الف عین

لائبریرین
کیا یہ کوئی بحر ہے ؟
فاعلن مفاعلن مفاعلن
یا
فاعلن مفاعلن مفاعلن فعو
یا اس سے ملتی جلتی کوئی بحر ۔۔۔ ۔؟
اس شکل میں تو نہیں، لیکن پہلے فاعلن کو مفاعلن بنانے میں کیا حرج ہے؟ دونوں صورتوں میں، یعنی تین رکنی اور ساڑھے تین رکنی دونوں درست ہیں۔ باقی تکنیکی معلومات کے لئے اوور ٹو وارث
 

شام

محفلین
فاعلن فاعلن فاعلن
درج بالا بحر کے آخری رکن کو "(ف ع لان) یا فعلن " کیا جا سکتا ہے یا اس بحر کے کسی اور رکن میں کوئی زحاف استعمال کیا جا سکتا ہے
 
تجھ سے پہلی سی وفا اب کون کرے گا؟
بعد میرے یہ خطا اب کون کرے گا؟
استاذ گرامی جناب محمد وارث صاحب! میں خود ہی یہ شعر کہنا چاہ رہا تھا اس لئے ہو سکتا مکمل شعر بھی بحر میں نہ ہو ، اس میں قافیہ اور ردیف یہی رکھ کر اس میں تبدیلی کر کے اسے بحر میں ڈھال سکتے ہیں۔۔۔شکریہ۔۔۔!

ذیشان صاحب
اگر آپ نے ردیف قافیہ میں تبدیلی نہ کرنے کی شرط نہ رکھی ہوتی تو میں آپ کو مشورہ دیتا کہ آپ ردیف کے آکر میں ایک لفظ کا اضافہ کر دیجیے دونوں مصرعے بحر میں ہو جاتے ہیں۔

تجھ سے پہلی سی وفا اب کون کرے گا آخر؟
بعد میرے یہ خطا اب کون کرے گا آخر؟

مخلص
شاہیں فصیح ربانی
 
Top