السلام علیکم
میرے محترم پیارے عزیز معصوم دوست
آپ نے " برج قوس " کے بارے پوچھا ہے ۔
اک تو اس کاتعلق عنصری تقسیم کی مطابق " آتش " سے ہے ۔ اور دوسرے یہ
" مشتری " اس پر حاکم ہے ۔ اگر برج قوس کے حامل یقین کے ساتھ
کسی کام منصوبے کی ابتدا کریں تو کامیابی لازم ۔
ماہرین نجوم نے " قوسی " شخصیت کو آتشی برج میں رکھ کر
خدائی اصول کا پاسدار ۔ ابتدا کا حامل ۔ قوت و عمل کا سرچشمہ ۔
اور دائمی حرکت میں مصروف ۔ قرار دیا ہے ۔
یہ سورج کے گردشی دائرے کا 240 سے 270 درجے کا حصہ ہے ۔
اور سورج 23 نومبر سے 22 دسمبر تک اس حصہ میں گردش کرتا ہے ۔
اور برج قوس کے حامل اس عرصہ میں بہت چوکنا ( چاق و چوبند )ہوتے ہیں ۔
اک آگ سی بھری رہتی ہے ۔ آتش سے منسوب جو ہوئے ۔
آگ کی لپٹ کبھی اک جگہ قائم نہیں رہتی ۔
دوجسدین یعنی گروپ بناکر کام کرنا پسند کرتے ہیں ۔
سوچ ان کی ہو عمل سچا دوست کر دے ۔
پیلے اور زعفرانی رنگ پسندیدگی کا حامل ۔
پکھراج و فیروزہ کے محب کے بجائے محبوب ہوتے ہیں ۔
جانب مشرق سفر اختیار کرنا سراسر قسمت پر ہے ۔
شریک حیات کا نام کا پہلا حرف اگر " ف " ہو تو " انگلیاں گھی میں سر کڑاھی میں "
یا پھر
" دو دو اور چوپڑی چوپڑی ' والی مثال سچ ہے ۔
برج حمل اور اسد سے پر خلوص دوستی رکھتے ہیں ۔
برج دلو اور میزان سے مطلب بھری دوستی رکھتے ہیں ۔
برج ثور ، سرطان ، ، عقرب سے مخالفت رکھتے ہیں اور مخالفت ملتی ہے ۔
نایاب