میرے بارے میں بتائیں دوست۔۔۔
22 اگست۔۔۔۔ اسد ۔۔۔
بتائیں۔۔۔
السلام علیکم
محترم کاشفی ھائی
برج اسد کا سائن ( جسم شیر کا چہرہ انسان کا )
شیر چاہے وحشی حیوان ہی سہی مگر
انسان وصف شیر کو اپنی بہادری اور دلیری کے اظہار کے لئے بطور مثال استعمال کرتا ہے ۔
سورج کے فطری گردشی دائرے میں اس کا نمبر 5 ہے ۔
شمس کی حکمرانی ہے اس پر ۔
شمس ( سورج ) آگ کا اک گولہ جس کی گرمی سے کائنات تقویت حاصل کرتی ہے ۔
خود جلتا ہے اور جل کر دنیا کو روشن کرتا ہے ۔
برج اسد کے حامل یاقوت، عقیق نیلم کے محبوب ہوتے ہیں ۔
آزاد منشی کی انتہا پر ہوں تو ایڈولف ہٹلر ( جرمنی ) بن جاتے ہیں ۔
پابند وقت اور تنہائی پسند ہوں تو قائد اعظم کا لقب پا لیتے ہیں ۔
ان دونوں مذکورہ شخصیات کی سوانح پڑھئے گا ۔
شمس کی حکومت میں اسد کیا ہوتا ہے ۔ راز کھل جائے گا ۔
تاریخ اسلام میں اک ہستی " اسد اللہ " بھی کہلائی ہے ۔
برج اسد والے حمل و قوس سے دلبروں والی دوستی رکھتے ہیں ۔
جوزا اور میزان سے اکثر اتفاق کرتے ہیں ۔
جدی ۔ ثور ۔ سرطان کے ناقد ہوتے ہیں ۔ سو دوستی سے محروم رہتے ہیں اور رکھتے ہیں
م ۔۔ ٹ سے انتہا کی محبت کرتے ہیں اور محبت کا صلہ پاتے ہیں
نایاب