برج اور شخصیت‏

علم نجوم کی روشنی میں ‏

برج اور شخصیت



CS007860~Plate-‎Illustrating-the-Zodiac-Signs-in-Le-Breviaire-D-Amour-Posters.jpg

‏( اس ڈور پر تبصرے کے لیے اس کی ہی ایک زیلی ڈور " برج اور شخصیت ( تجزیے اور تبصرے ) ‏‏" پر جائیں ۔ جس تک جانے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=132391#132391‏‎
 
برج جدی :

capricorn_02.gif
‎‏

تعارف :

‏ 23 دسمبر سے 20 جنوری تک پیدا ہونے والوں کا برج جدی ہے ۔ ان کا حاکم سیارہ زحل ہے ۔ ‏نشان پہاڑی بکری اور عنصر مٹی ہے ۔ خوش بختی کا ہندسہ 7 اور 3 ہے ۔ موافق رنگ گہرا ‏سبز اور موافق پتھر سلیمانی پتھر ہے ۔ جدی کے دوست بہترین اسد ، حمل اور عقرب ، بہتر ‏حوت ، میزان اور سرطان ، غیر یقینی سنبلہ اور جوزا ، غیر جانبدار دلو ، حوت اور ثور ۔ جدی ‏کے لیے موزوں پیشے صنعت کاری ، سیاست ، سیاحت ، نفسیات اور زراعت وغیرہ ہیں ۔ ‏

جدی افراد کی شخصیت :

جدی افراد مضبوط ارادے کے مالک ہوتے ہیں ۔ اور ان کی ساری توجہ اس ہدف کو حاصل ‏کرنے کی طرف ہوتی ہے جو وہ اپنی زندگی میں مقرر کر لیتے ہیں ۔ وہ بلا مقصد بہت کام کرتے ‏ہیں ۔ اور جب تک اپنا مقصد حاصل نہ کر لیں کوشش جاری رکھتے ہیں ۔ ان میں صبر اور ‏ثابت قدمی پائی جاتی ہے اور ان کی کامیابی میں ان کی شخصیت کا بہت دخل ہوتا ہے ۔ ‏جدی افراد عام طور پر واضح اور صاف انداز فکر کے مالک ہوتے ہیں ۔ ضروری نہیں کہ وہ ‏بہت ذہین ہوں لیکن وہ جس چیز میں دلچسپی لیتے ہیں اس پر پوری توجہ صرف کر دیتے ہیں ‏۔ وہ جو کام بھی کرتے ہیں پورے جوش و خروش سے کرتے ہیں ۔ وہ اپنی اس خصوصیت پر بجا ‏صور پر فخر کر سکتے ہیں ۔

جدی افراد کی رفاقت بے فیض کبھی نہیں ہوتی ۔ ان کے دوستوں کو ان کی رفاقت سے بہت ‏فائدہ پہنچتا ہے ۔ جدی افراد اپنے ساتھیوں میں کام کی تحریک بھی پیدا کرتے ہیں ۔ اگر وہ ‏دوسروں کے اندار ایسی خوبیاں دیکھتے ہیں جو خود ان میں نہیں تو وہ ان کی تعریف میں ‏بخل سے کام نہیں لیتے ۔ جب ایک جدی فرد کسی کو پسند کرتا ہے تو وہ اس کا ساتھ ساری ‏عمر دیتا ہے ۔ وفا داری اس کے ضمیر میں ہے اور وہ عارضی دوستی کی جگہ پائدار دوستی پسند ‏کرتا ہے ۔ ایک جدی فرد کبھی کبھی الگ رہنا پسند کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگ اس کو ‏مغرور سمجھتے ہیں ۔ لیکن وہ مغرور نہیں ہوتا ۔ بلکہ مخصوص کیفیت کی وجہ سے تنہائی ‏پسند ہو جاتا ہے ۔ جدی افراد جب کوئی فیصلہ یا عزم کر لیتے ہیں تو ان کا انداز کسی قدر ‏سخت اور درشت ہو جاتا ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ وہ انصاف کے معاملے میں کسی کی رعایت نہیں ‏کرتے اور نہ مروت سے کام لیتے ہیں ۔ ان کو معاف کرنے سے زیادہ انصاف کی فکر ہوتی ہے ۔ ‏ظاہر ہے کہ ایسا سخص دوسروں کو خشک اور سخت نظر آئے گا ۔ جدی افراد عام طور پر فیاض ‏ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص ان سے مالی امداد طلب کرے تو وہ کبھی انکار نہیں کرتے ۔ بلکہ ‏کبھی کبھی وہ اپنے طور طریقوں سے ہٹ کر بھی دوسروں کی مدد کرتے ہیں ۔ ان کو اپنی اس ‏مدد کا صلہ حاصل کرنے کی قطعی خواہش نہیں ہوتی ۔ وہ صرف شکریہ ادا کرنے کو کافی صلہ ‏سمجھ لیتے ہیں ۔ ہاں بعض جدی افراد روپے پیسے کے معاملے میں محتاط ہوتے ہیں ۔ دوسروں ‏کی مدد وہ بھی کرتے ہیں لیکن یہ تحقیق کر لینے کے بعد کہ وہ مدد طلب کرنے والا واقعی ‏مستحق ہے ۔

جدی افراد کی محبت کا انداز بے ساختہ اور والہانہ ہوتا ہے ۔ وہ جس طرح خود کو اپنے محبوب ‏کے سپرد کر دیتا ہے اسی طرح وہ محبوب سے بھی توقع رکھتا ہے کہ وہ اس کی خاطر ساری دنیا ‏کو چھوڑ دے ۔ اگر محبوب کے طرز عمل میں ذرا سا بھی فرق نظر آتا ہے تو جدی عاشق میں ‏رشک و حسد کا جذبہ بھڑک اٹھتا ہے ۔ ایسے موقع پر محبوب کے لیے اپنے جدی عاشق کو ‏سمجھانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اس کی سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ کس بات پر ناراض ہے ۔ اس موقع ‏پر جدی فرد خاموشی اختیار کر لیتا ہے ۔ جدی افراد اگرچہ دوست بنانے کی صلاحیت رکھتے ‏ہیں لیکن وہ بہت کم دوست بناتے ہیں ۔ ہاں جب وہ کسی کو دوست بنا لیتے ہیں تو اس کے ‏ساتھ دوستی کو نباہنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان کے دوستوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے ۔ ‏جدی افراد کے دو یا چار دوست ہوتے ہیں وہ سب ایسے ہوتے ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں ‏اور جو ان کے حساس مزاج سے واقف ہوتے ہیں ۔ جدی افراد کے حقیقی دوست صبروضبط سے ‏کام لیتے ہیں اور محبت اور اخلاق سے ان کے دل پر قبضہ کرتے ہیں ۔ جدی افراد بہت اچھے ‏بزنس پارٹنر ثابت ہوتے ہیں ۔ وہ کاروبار کی ترقی کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں ۔لیکن ‏کبھی کوئي ایسا کام نہیں کرتے جس کا کوئي مقصد نہ ہو ۔ وہ باقاعدہ مقصد کے لیے جدوجہد ‏کرتے ہیں ۔ ‏

جدی والدین کا اپنی اولاد کے درمیان طرز عمل اعتدال پر مبنی نہیں ہوتا ۔ بلکہ وہ ایک طرح ‏کا انتہا پسندانہ انداز اختیار کرتے ہیں اور افراط اور تفریط کا شکار رہتے ہیں ۔ وہ یا تو اپنے ‏بچوں کے ساتھ ضرورت سے زیادہ لاڈ پیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ نرمی سے پیش آتے ہیں یا ‏پھر ضرورت سے زیادہ سخت بن جاتے ہیں اور ان سے اپنے حکم کی بلا چوں و چرا تعمیل کراتے ‏ہیں ۔ وہ اپنی اولاد پر سخت پابندیاں عائد کر دیتے ہیں ۔ جو اولاد میں بغاوت کے جذبات کی ‏پرورش کا باعث ہوتی ہے ۔ اگر آپ کا بچہ برج جدی سے تعلق رکھتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ اس ‏کے ساتھ پیارو محبت سے پیش آئیں اور اس کے کاموں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ جدی بچوں پر ‏ایک ان جانا خوف اور ڈر سوار رہتا ہے اگر ان پر تنقید کی جائے تو بہت جلد برا مان جاتے ہیں ‏۔ ان پر تنقید کرنے کی بجائے ان کو ہر بات دلیل سے سمجھانا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی ‏کرتے رہتا چاہیے ۔ ‏
 
جدی مرد اور جدی عورت :

جدی عورت زندگی کے ہر معاملے میں کامیابی سے ہمکنار رہنا چاہتی ہے اور یہی حال جدی مرد ‏کا ہوتا ہے ۔ اس میں ایک اچھی زندگی گزارنے کی خواہش شدت سے موجود ہوتی ہے ۔ اس ‏مقصد کے لیے وہ ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کرنے اور ان پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے تیار ‏رہتی ہے اور اس معاملے میں بہت کم خواتین جدی عورت کا مقابلہ کر سکتی ہیں جدی مرد اور ‏عورت کے مزاج ملتے ہیں ۔ وہ زندگی کی مشکلات کو باہم مل کر جل کرنے کی صلاحیت ‏رکھتے ہیں ۔ دونوں باوفا اور قابل اعتماد جیون ساتھی ثابت ہوتے ہیں ۔ دونوں خلوت کے گرم ‏جوش ساتھی ہوتے ہیں ۔ اگر وہ دونوں ایک دوسرے کی مثبت خصوصیات کو مد نظر رکھیں ‏تو خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔ ‏

جدی مرد اور عقرب عورت :

عقرب عورت کو سمجھنا اور اس سے مفاہمت کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ ایسے لوگ کم ملیں گے ‏جو اس کی بے پناہ کشش کے سحر میں مبتلا نہ ہو جائیں ۔ جب اس کو غصہ آتا ہے تو وہ آپے ‏سے باہر ہو جاتی ہے ۔ اگر جدی مرد ایک عقرب عورت سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کو ‏عقرب عورت کی خوبیوں کی قدر کرنا سیکھنا ہو گا ۔بعض اوقات میں بہت سخت عورت نظر ‏آتی ہے ۔ وہ حساس طبعیت کی مالک بھی ہوتی ہے ۔ جدی مرد اگر اپنی عقرب بیوی کے ساتھ ‏مستحکم اور پر مسرت ازدواجی زندگی گزارنا چاہتا ہے تو اسکو اپنی عقرب بیوی سے مطابقت ‏پیدا کرنا ہو گی ۔ اگر وہ اپنی عقرب بیوی کی طرف سے تغافل نہیں برتے گا تو ان کا زندگی ‏خوشگوار طور پر بسر ہو گی ۔

جدی مرد اور دلو عورت :

جدی مرد گھر کے اخراجات کا انتظام اپنے ہاتھ میں رکھے تو رشتہ ازواج کامیاب ثابت ہو گا ۔ ‏دلو بیوی اپنے جدی مرد کے خوش و خروش ، وفاداری اور ناسازگار حالات میں ہمت نہ ہارنے کی ‏صلاحیتوں کی ہمیشہ مداح رہے گی ۔جدی مرد نئی چیزوں اور نئے نئے خیالات سے اپنی دلو بیوی ‏کیطرح دلچسپی رکھتا ہے ۔ اگر دونوں کسی بات پر اڑ جائیں تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ‏کیونکہ دونوں میں جلد بازی کا مادہ موجود رہتا ہے ۔ اگر دونوں اپنے مزاجوں میں ہم آہنگی پیدا ‏کریں تو بہتر کامیاب ازدواجی زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔ ‏

جدی مرد اور اسد عورت :

اسد عورت اور جدی مرد کی رفاقت دوست ، احباب اور رشتہ داروں کے لیے ہمیشہ چونکہ دینے ‏والی ہوتی ہے ۔ خواہ دونوں کی سماجی حیثیت کچھ ہی کیوں نہ ہو ۔ لوگوں کی حیرت اس بات ‏پر ہوتی ہے کہ جدی جیسے محتاط کو اسد جیسی غیر محتاط عورت کس طرح متاثر کر سکتی ‏ہے ۔ اسد عورت گرم جوش اور پر وقار ہوتی ہے ۔ جبکہ جدی مرد محتاط ، کم گو اور الگ ‏تھلگ رہنے والا ہوتا ہے ۔ ان تضادات کے باوجود دونوں کی رفاقت عموماً کامیاب رہتی ہے ۔ ‏اسد عورت ایسے آدمی کی عزت کرتی ہے جو کاہل نہ ہو ۔ اور جدی ایسے افراد میں شامل ‏ہوتا ہے ۔ دونوں خلوت کے اچھے ساتھی ثابت ہوتے ہیں اور دونوں کی جنسی زندگی خوشگوار ‏ہوتی ہے ۔ ‏

جدی مرد اور میزان عورت :

میزان عورت اور جدی مرد کی ازدواجی زندگی اس صورت میں خوشگوار ثابت ہو سکتی ہے ‏کہ دونوں انتہائی ایثار سے کام لیں کیونکہ دونوں میں مطابقت بہت کم ہوتی ہے ۔ اور سچ تو ‏یہ ہے کہ دونوں کے تعلقات کی نوعیت نازک ہوتی ہے ۔ اور کسی بھی وقت سنگین صورت ‏اختیار کر سکتی ہے ۔ چونکہ دونوں میں قائدانہ صلاحیتیں ہوتی ہیں ۔ دونوں ایک دوسرے پر ‏حاکمیت جتانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ماہرین علم نجوم کا کہنا ہے کہ جب میزان عورت اور ‏جدی مرد ایک دوسرے کے جیون ساتھی بن جائیں تو وہ اپنی مشکلات پر غالب آ جاتے ہیں ‏اور بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں ۔ دونوں اگر افہام و تفہیم سے کام لیں تو خوشگوار ‏ازدواجی زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔ ‏

جدی مرد اور قوس عورت : ‍

دونوں کی رفاقت صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتی ہے کہ قوس عورت جدی مرد کو ‏تنگ کرنے سے گریز کرے اور یہ نہ سمجھے کہ جدی مرد دنیا میں سب سے زیادہ اس سے ‏محبت کرتا ہے ۔ کیونکہ جدی مرد دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت اسی چیز کو دیتا ہے وہ اس ‏کا خاندان ہوتا ہے ۔ جبکہ قوس عورت کا خاندان کے بارے میں کوئي خاص تصور نہیں ہوتا ۔ ‏اسے گھر سے زیادہ باہر کی چیزیں عزیز ہوتی ہیں ۔ وہ اپنی خواہشات کی تکمیل کو خاندان ‏پر ترجیح دیتی ہے ۔ وہ اس خیال کی قائل ہوتی ہے کہ پرندہ جب پرواز کے قابل ہوتا ہے تو ‏گھونسلہ اور والدین کو چھوڑ دیتا ہے ۔ جدی مرد اور قوس عورت اگر باہم افہام و تفہیم سے ‏کام لیں تو اچھے جیون ساتھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔ ‏

جدی مرد اور سرطان عورت :

دونوں متعدد و متضاد خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ۔ لیکن جس طرح جو چیز آسانی سے ‏حاصل نہ ہو قابل قدر ہوتی ہے کہ مصداق دونوں اکثر زندگی کے اچھے جیون ساتھی ثابت ہوتے ‏ہیں ۔ دونوں اگر ایک دوسرے کی مثبت خصوصیات کو بروئے کار لائیں تو تعلقات خوشگوار ‏ہو سکتے ہیں ۔ دونوں بظاہر سرد مہر دکھائی دیتے ہیں لیکن باطن گرم جوش ہوتے ہیں ۔ دونوں ‏میں حاکمیت کا جذبہ ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے دونوں میں عموما رسہ کشی ہوتی رہتی ہے ۔ ‏تاہم پہلی ملاقات کے موقع پر دونوں حاکمیت کے جذبے کے اظہار سے گریز کرتے ہیں ۔ دونوں ‏کی جنسی زندگی اطمینان بخش ہوتی ہے ۔ ‏

‏( جاری ہے )‏
 

ظفری

لائبریرین
یہ موسم کی مناسبت کے دوران پیدا ہونے والے لوگوں کے بارے میں‌ قیاس آرائیاں ہیں ۔ مخلتف موسموں میں پیدا ہونے والوں کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کافی حد تک درست ثابت ہوتیں ہیں اور وہ کیسے ۔۔۔۔۔ ؟ اس بات کا اندازہ آپ ایسے لگا سکتے ہیں کہ باہر بارش ہو رہی ہو ۔ آپ اپنے گھر پر ہوں تو آپ پر کیسی کیفیت طاری ہوگی ۔ ؟
بس اسی طرح یہ لوگوں کی فطرت کو موسموں سے ضرب دیکر قیاس آرائیاں کرلیتے ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ میں نے کوئی مشکل بات نہیں کہی ہے ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
شمیل نے اس دھاگے پر آخری دفعہ کوئی دو سال اور چار ماہ پہلے لکھا تھا۔ اس کے بعد وہ پلٹ کر ہی نہیں آئے۔ اور ویسے بھی تبصرہ اور تجویز کے لیے انہوں نے الگ سے ربط دے رکھا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
جدی مرد اور عقرب عورت :

عقرب عورت کو سمجھنا اور اس سے مفاہمت کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ ایسے لوگ کم ملیں گے ‏جو اس کی بے پناہ کشش کے سحر میں مبتلا نہ ہو جائیں ۔ جب اس کو غصہ آتا ہے تو وہ آپے ‏سے باہر ہو جاتی ہے ۔ اگر جدی مرد ایک عقرب عورت سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کو ‏عقرب عورت کی خوبیوں کی قدر کرنا سیکھنا ہو گا ۔بعض اوقات میں بہت سخت عورت نظر ‏آتی ہے ۔ وہ حساس طبعیت کی مالک بھی ہوتی ہے ۔ جدی مرد اگر اپنی عقرب بیوی کے ساتھ ‏مستحکم اور پر مسرت ازدواجی زندگی گزارنا چاہتا ہے تو اسکو اپنی عقرب بیوی سے مطابقت ‏پیدا کرنا ہو گی ۔ اگر وہ اپنی عقرب بیوی کی طرف سے تغافل نہیں برتے گا تو ان کا زندگی ‏خوشگوار طور پر بسر ہو گی ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



یہ جس کسی نے بھی لکھا اک دم ٹھیک لکھا :party:
dance7.gif

میں ایسی ہی ہوں :party: اور جدی افراد مجھ سے دورُ رہے تو بہتر ہے یہ میرا اپنا تجربہ ہے کہ عقرب (میری ) جدی لوگوں سے ایک نہیں بن پاتی :tongue: ۔۔

:tongue: کوئی ہے میرے فرینڈز لسٹ میں جدی ؟ :worried: تو بتادے ۔ :battingeyelashes: پیشگی ۔ :notworthy:
 

تیشہ

محفلین
برج قوس :chatterbox:

برج قوس والوں کی کسی سے نہیں بنتی :nailbiting: قوس لوگ دوسروں کو ٹارچر کرنے کے ماہر ہوتے ہیں :chatterbox: دماغ کی دہی بناتے ہیں :skull:

ہر وقت ایک ہی رٹ لگاتے ہیں :idontknow:

۔میں بریانی بنا آؤں تو باقی آکر بیان کرتی ہوں :party:
 

محسن حجازی

محفلین
آہمممم۔۔۔ میں جدی ہوں۔ :(
یہ بالکل درست ہے کہ میرے کل تین دوست ہی ہیں۔ چھوتھا یاد ہی نہیں آ رہا کہ کون ہے۔
یہ بھی درست ہے کہ میں سخت محنت کا عادی ہوں۔ خواہ میری نکسیر ہی کیوں نہ پھوٹ جائے جس کام پر میں ہوں اس سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
یہ بھی درست ہے کہ انصاف اور اصول میرے نزدیک مقدم ہیں خواہ اس میں میرا کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو جائے۔
ماسی بریانی میں کتنی دیر ہے؟ سخت بھوک لگی ہے۔ :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
اور ہاں یہ تو میں بتانا ہی بھول گیا کہ جو کل تین دوست ہیں وہ بھی ایسے کہ میرے مزاج کو بخوبی سمجھتے ہیں اور بہت محبت اور حوصلے سے میرے مزاج کی گرمی سردی کو سہہ جاتے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
آہمممم۔۔۔ میں جدی ہوں۔ :(
یہ بالکل درست ہے کہ میرے کل تین دوست ہی ہیں۔ چھوتھا یاد ہی نہیں آ رہا کہ کون ہے۔
یہ بھی درست ہے کہ میں سخت محنت کا عادی ہوں۔ خواہ میری نکسیر ہی کیوں نہ پھوٹ جائے جس کام پر میں ہوں اس سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
یہ بھی درست ہے کہ انصاف اور اصول میرے نزدیک مقدم ہیں خواہ اس میں میرا کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو جائے۔
ماسی بریانی میں کتنی دیر ہے؟ سخت بھوک لگی ہے۔ :grin:



:eek:
آپ جدی ہیں بھانجے ۔ ۔۔ :confused:

او ، میں پیچھے لکھ آئی تھی جدی لوگوں سے تو میری ایک نہیں بنتی ،۔۔ بنتی بہت اچھی ہے مطلب دوستی ہو،
شروعات ان جدی سے بہت اچھی رہتی ہے ، پھر کیا ہوتا ہے کہ جدی لوگ رنگ بدلنے لگتے ہیں :grin: اور وہی جدی جس کے ساتھ میری بہت اچھی ، نائس فرینڈشیپ چل رہی ہو ، وہ ختم ہوجاتی ہے اسکا انجام بہت براُ نکلتا ہے جدی کے لئے :grin: :battingeyelashes:
قسم سے سچ کہہ رہی ہوں میرا اپنا تجربہ ہے یہ ، اور ایک نہیں کئی جدی آئے اور پھر گئے ،۔۔اور جتنے بھی جدی تھے میری انکے ساتھ بہت برے سے ختم ہوئی :battingeyelashes:
مطلب کوئی جدی بھی آرام سے ٹھیک سے نا رخصت ہوا :chatterbox:
اب میں بہت الرٹ ہوجاتی ہوں جب کوئی جدی مجھ سے آن ٹکڑائے تو میں بچنے لگتی ہوں کہ یہ جدی ہے لہذا اس سے دورُ رہا جائے :chatterbox:
run.gif
 

تیشہ

محفلین
آہمممم۔۔۔ میں جدی ہوں۔ :(
یہ بالکل درست ہے کہ میرے کل تین دوست ہی ہیں۔ چھوتھا یاد ہی نہیں آ رہا کہ کون ہے۔
یہ بھی درست ہے کہ میں سخت محنت کا عادی ہوں۔ خواہ میری نکسیر ہی کیوں نہ پھوٹ جائے جس کام پر میں ہوں اس سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
یہ بھی درست ہے کہ انصاف اور اصول میرے نزدیک مقدم ہیں خواہ اس میں میرا کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو جائے۔
ماسی بریانی میں کتنی دیر ہے؟ سخت بھوک لگی ہے۔ :grin:




بریانی بن گئی ہے آکر کھالیں ۔۔۔میں کھا رہی ہوں ،:party:
 

فہیم

لائبریرین
ہمممممممممممممم
ملائیں ہاتھ محسن بھائی

آپ جدی اور میں ثور:)
بس اب کسی جوزا کی کمی رہ گئی ہے جو آکر اس گروپ کو مکمل کردے:battingeyelashes:
 

محسن حجازی

محفلین
لیجئے فہیم بھائی ہاتھوں میں ہاتھ! ویسے بھی آج تو پاکستان میں لوگ جیت کی وجہ سے بہت خوش ہیں :grin:
ماسی میں بہت کمپرومائزنگ ہوں ایسا اڑیل نہیں ہوں ۔:noxxx:
 
Top