جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس موبائل تماشہ گھر کو "بائیسکوپ" کہتے تھے ۔مجھے یاد نہیں آرہا کہ اس کا کیا نام ہوا کرتا تھا۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس موبائل تماشہ گھر کو "بائیسکوپ" کہتے تھے ۔
ویسے ہندوستان میں جب اول اول سنیما کی فلمیں بننا شروع ہوئی تھیں تو ان کو بھی ایک زمانے تک بائیسکوپ کہا جاتا تھا ۔ بعد میں فلم کہا جانے لگا۔
سیدھا برقعہ گو اور رنگوں کا بھی ہوتا تھا تاہم سفید لٹھے کا خاص طور پہ اور کسی اور سفید کپڑے کا عام طور پہ بنایا جاتا تھا۔ اس کے اوپر سے سموکنگ کے کام کی ٹوپی سی جاتی تھی(یہ ٹوپی علیحدہ بنا کر برقعہ کے ساتھ سلائی کی جاتی تھی) اور آنکھوں والے حصہ پہ کشیدہ کاری کے ذریعہ جالی بنائی جاتی تھی۔ جالی کے نیچے بھی کڑھائی ہوتی تھی۔ کڑھائی کے نقش و نگار مخصوص ہوتے تھے۔
کڑھائی اور سموکنگ کے لیے اسی رنگ کے ریشمی دھاگہ کا انتخاب کیا جاتا تھا، جس رنگ کے کپڑے کا برقعہ ہوتا تھا۔
اللہ بخشے میری نانی جان پہنا کرتی تھیں۔ سفید لٹھے کا برقعہ۔ بہت نفیس۔ ظاہر ہے کہ ہماری پچھلی نسلوں میں اور خواتین بھی پہنتی ہوں گی۔
ایک استعمال یہ بھی ہے۔اس کو داتری کہتے ہیں پرانے وقتوں میں فصل کی کٹائی اس سے ہوتی تھے آج بھہ چارہ کاٹنے کے لئے استعمال ہوتی ہے
یہ جو سل کے اوپر تکونی شکل کا بٹہ رکھا ہوا ہے اسے ہم بھلے وقتوں میں "لوڈی" کہتے تھے ۔
کبھی یہ کیمرہ بھی ہوتا تھا۔
اس کا اگر کوئی مخصوص نام تھا تو مجھے معلوم نہیں۔
محفل کی کیمرہ مین متوجہ ہوں۔
سید عاطف علی
یہ درمیان والی استری اب بھی ہے ہمارے پاس ۔ کبھی کام بھی آجاتی ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ۔
استری کے علاوہ دونوں چیزیں موجود ہیں ہمارے پاس، ایک تو ابھی بھی استعمال میں ہے دیسی گھی کے لیے!
استری موجود ہے۔
میرے خیال میں یہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ کھیلا جاتا ہے۔ اور تبصرہ ہم کیا فرماویں، ہمارے ماتھے پر گلی سے لگی چوٹ کا نشان ابھی تک باقی ہے۔گلی ڈنڈا۔۔۔
معلوم نہیں یہ کھیل اب بھی کھیلا جاتا ہے یا بالکل معدوم ہوگیا۔۔۔
اور یہ بھی نہیں معلوم کہ اس کے قواعد و ضوابط کیا تھے۔۔۔
ہم نے خود تو کبھی نہیں کھیلا، البتہ دور دور سے راہ چلتے دیکھا اور گلی کی زد میں آنے سے بچنے لیے خوب جھکائیاں دیں۔۔۔
کھلاڑی حضرات اس کھیل کے بارے میں سیر بین تبصرہ فرماسکتے ہیں!!!
میرے خیال میں یہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ کھیلا جاتا ہے۔ اور تبصرہ ہم کیا فرماویں، ہمارے ماتھے پر گلی سے لگی چوٹ کا نشان ابھی تک باقی ہے۔
چوٹیں تو اس عظیم سپورٹس کے میدان میں ہم نے بھی کھائیں لیکن نشان نہیں چھوڑا ۔کھلاڑی حضرات اس کھیل کے بارے میں سیر بین تبصرہ فرماسکتے ہیں!!!