بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاء وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا
اور (مسلمانو!) تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں (مظلوموں کی آزادی کے لئے) جنگ نہیں کرتے حالانکہ کم زور، مظلوم اور مقہور مرد، عورتیں اور بچے (ظلم و ستم سے تنگ آ کر اپنی آزادی کے لئے) پکارتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں اس بستی سے نکال لے جہاں کے لوگ ظالم ہیں، اور کسی کو اپنی بارگاہ سے ہمارا کارساز مقرر فرما دے، اور کسی کو اپنی بارگاہ سے ہمارا مددگار بنا دے۔
اناّ للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
برما اور شام کے حالات بلکل مختلف ہیں برما میں مسلمان مظلوم ہیں مگر شام میں غیر ملکی طاقتیں حالات کو خراب کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں بشار الاسد امریکہ کے خلاف اور حماس، حذب اللہ اور ایران نواز ہے،
برادرِ محترم نے ایک ملک کا ذکر ہی نہیں کیا جہاں پر مسلمان ہی مسلمان کا خون بہا رہا ہے، وہ ہے بحرین، جہاں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کھلم کھلا ہورہا ہے جبکہ عالم اسلام خاموش