برما (میانمار) اور شام میں مسلم عوام کا قتل عام ساری دنیا خاموش تماشائی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
محترم بہن ، جب کوئی شریف آدمی خاتون کو اس کا جائز مقام دیتے ہوئے عزت کا رویہ اپنائے تو اس کی قدر کرنا چاہئیے نہ کہ اپنے روئیے کی وجہ سے تنازعات پیدا کئے جائیں۔ میں نے لکھا کہ میں خواتین کی خصوصی عزت کرتا ہوں۔ یہ اس لئے ہے کہ میری ماں ایک عورت تھی اور میری بہنیں اسی صنف سے تعلق رکھتی ہیں۔ اللہ کا فرمان اور نبی علیہ صلوۃ والسلام کا بھی یہی فرمان ہے لیکن میری اسی بات کو آپ نے جس طرح سے صنفی تفریق کا رنگ دینے کی عیاری کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ حالانکہ اسی اردو محفل کے صفحات اس بات کے گواہ ہیں کہ ماضی قریب میں جب ایک رکن نے آپ سے سخت زبان میں مخاطبت کی تھی تو آپ اسی صنف کی دہائی دیتے ہمدردیاں ڈھونڈ رہی تھیں۔تب آپ کہہ رہی تھیں کہ "خاتون سے بات کرنے کا سلیقہ نہیں انہیں" ،کیا تب آپ کو نہیں پتہ تھا کہ ایسا کرنا صنفی تفریق یا کم از کم صنفی نمائش ہے؟۔ اللہ کا نام ہے ان راہوں کو مت چنئیے جو دلوں اور دماغوں میں سوائے نفرت اور غلط فہمیوں کے اور کچھ پیدا نہیں کرتیں۔
جناب عالى آپ كى برداشت شريف كى مانند كا آپ حافظہ كمزور ہے ميں نے كبھی ايسى كوئى دہائى نہيں دى ،ميں خود كو كيرى كرنا جانتى ہوں اور مجھے كسى طنبورہ پارٹی كى ضرورت نہيں ہوتى ۔ كسى بھی فساد ميں پہل سراسر آپ كى ہے ، آپ شريف ، ديندار انسانوں كى شرافتاور ديندارى كو ان كى كمزورى سمجھ كر ان كو مسلمان جہادى ، مذہب کے نام پہ دکانداری چمکانے والے ، سنسنی پھیلانے والے اور جذبات بھڑکانے والے قرار ديتے ہيں اور مذہب کے درس دينے كو ان كا عيب بنا بنا كر بتاتے ہيں ساتھ ساتھ انہيں عيار كا لقب ديتے ہيں ۔ يہ ہے آپ كى شرافت ؟ يہ ہے برادرانہ رويہ ؟ يہ ہے آپ كا عدم تعصب ؟ اور يہ ہے غير جانب دارى كہ جس ركن كى شئير كى گئی تصوير پر اعتراض كيا گيا آپ اس كا جواب آنے سے قبل ہی دھواں دھار سٹارٹ لے كر اس كے متعلق القابات كا ڈھير لگا ديں ۔ اتنے الفاظ تو آپ جيسوں پر كبھی خرچ نہ كرتى ليكن آئينہ دکھانا ضرورى تھا ۔ آپ محترم بہن سے جتنے مراسلے شروع كرتے ہيں ان ميں غير شريفانہ القابات كا ڈھير ہوتا ہے يہ ہے وہ عزت جو آپ كرتے ہي اور اتنى ہی آپ كى كى جاسكتى ہے۔ آپ اللہ كے نام كا واسطہ كيوں دے رہے ہيں ، مذہب كا درس تو ہمارا جرم نامغفور ہے ؟ يا جب جى چاہا جو چولا بدل ليا ؟ پل ميں رند پل ميں ناصح ؟ اور دوسروں كو اصلاح كے طعنے؟نفرت بہت چھوٹی چيز ہے اس كے ليے جو آپ كا طرز عمل پيدا كر چكا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم شریک گفتگو اراکین
حق بات تو یہ ہے کہ ہر دو جانب سے اس دھاگے کے موضوع سے انحراف کیا گیا ۔
اور اس انحراف کا سبب بھی ہر دو جانب سے استعمال ہونے والے کچھ ایسے الفاظ بنے ۔
جنہیں ہر دو جانب نے اپنے پر طنز کی صورت محسوس کیا ۔
بجائے اس کے کہ آفت کے شکار مسلمان بہن بھائیوں سے ہمدردی کی جاتی ۔
ہم آپس میں ہی درسی جہادی اصلاحی بحث میں الجھ گئے ۔
ہر دو جانب اگر اپنا اپنا محاسبہ کرتے اپنی اپنی پوسٹس کو غیر جاندار ہو کر پڑھیں
تو ان شاءاللہ ان پر حق واضح ہو جائے گا ۔
اور ہم بہن بھائیوں میں پیدا شدہ یہ انتشار و افتراق ختم ہو جائے گا ۔
آپ دونوں فریقوں سے التجا ہے کہ میری التجا پر غور کریں ۔
اور " شاخ " تو وہی جھکا کرتی ہے جو کہ ثمردار ہوتی ہے "
 
بالکل بجا فرمایا آپ نے نایاب بھائی۔
 
ساجد

محفلین
جناب عالى آپ كى برداشت شريف كى مانند كا آپ حافظہ كمزور ہے ميں نے كبھی ايسى كوئى دہائى نہيں دى ،ميں خود كو كيرى كرنا جانتى ہوں اور مجھے كسى طنبورہ پارٹی كى ضرورت نہيں ہوتى ۔ كسى بھی فساد ميں پہل سراسر آپ كى ہے ، آپ شريف ، ديندار انسانوں كى شرافتاور ديندارى كو ان كى كمزورى سمجھ كر ان كو مسلمان جہادى ، مذہب کے نام پہ دکانداری چمکانے والے ، سنسنی پھیلانے والے اور جذبات بھڑکانے والے قرار ديتے ہيں اور مذہب کے درس دينے كو ان كا عيب بنا بنا كر بتاتے ہيں ساتھ ساتھ انہيں عيار كا لقب ديتے ہيں ۔ يہ ہے آپ كى شرافت ؟ يہ ہے برادرانہ رويہ ؟ يہ ہے آپ كا عدم تعصب ؟ اور يہ ہے غير جانب دارى كہ جس ركن كى شئير كى گئی تصوير پر اعتراض كيا گيا آپ اس كا جواب آنے سے قبل ہی دھواں دھار سٹارٹ لے كر اس كے متعلق القابات كا ڈھير لگا ديں ۔ اتنے الفاظ تو آپ جيسوں پر كبھی خرچ نہ كرتى ليكن آئينہ دکھانا ضرورى تھا ۔ آپ محترم بہن سے جتنے مراسلے شروع كرتے ہيں ان ميں غير شريفانہ القابات كا ڈھير ہوتا ہے يہ ہے وہ عزت جو آپ كرتے ہي اور اتنى ہی آپ كى كى جاسكتى ہے۔ آپ اللہ كے نام كا واسطہ كيوں دے رہے ہيں ، مذہب كا درس تو ہمارا جرم نامغفور ہے ؟ يا جب جى چاہا جو چولا بدل ليا ؟ پل ميں رند پل ميں ناصح ؟ اور دوسروں كو اصلاح كے طعنے؟نفرت بہت چھوٹی چيز ہے اس كے ليے جو آپ كا طرز عمل پيدا كر چكا ہے۔
مجھے كسى طنبورہ پارٹی كى ضرورت نہيں ہوتى ۔ كسى بھی فساد ميں پہل سراسر آپ كى ہے
اگر میرے مراسلات کی مثبت ریٹنگ کرنے والے طنبورہ پارٹی ہیں تو یقین کیجئیے آپ سب سے پہلے خود کو طنبورہ کہہ رہی ہیں کہ درجنوں بار آپ کی طرف سے میرے مراسلات پر متفق ، پسند اور زبردست کی ریٹنگ ہوئی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ اراکینِ محفل کا تمسخر اڑاتے وقت آپ نے کسی اخلاقی اصول کی پرواہ نہیں کی۔

مسلمان جہادى ، مذہب کے نام پہ دکانداری چمکانے والے ، سنسنی پھیلانے والے اور جذبات بھڑکانے والے
متعلقہ مراسلے میں ذرا ان جملوں کا پس منظر پڑھئیے۔ وضاحت سے پہلے یہ عرض کر دوں کہ صرف آپ ہی تنہا مسلمان نہیں ہیں اُردو محفل پر 99 فیصد اراکین مسلم ہی ہیں۔کیا وہ سب ان پڑھ اور ناسمجھ ہیں کہ ان الفاظ پر اعتراض نہیں اٹھا۔ اور آپ کو بھی مجھ پر کیچڑ اچھالنے کے بعد اب پینترا بدلنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ یہ معاملہ اردو محفل کے منتظمین کو ،نتقل کیا گیا ہے کہ آپ کی طرف سے مجھ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی چارج شیٹ جاری ہوئی تھی جس میں آپ نے اراکین کو طنبورہ پارٹی اور مجھے Cheap کہا ہے۔ اب آپ قلا بازی نہ لگائیں ۔
اب آتا ہوں وضاحت کی طرف۔ میں نے اس تصویر کے حوالے سے لکھا کہ اس تصویر کو "مسلم مخالف" عیسائی ویب سائٹوں نے مسلمانوں اور "مسلم جہادیوں" نے اسے عیسائیوں کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب یہاں بتائیے کہ آپ کی ذات پر اس میں کیا تنقید ہو گئی؟۔ ذرا نیٹ پر اپنی معلومات بڑھائیے اور دیکھئیے کہ اس تصویر کو غلط رنگ میں پیش کرنے والی سائٹ ایک جہادی گروپ کی نہیں ہے ۔ اب میں جہادی کو جہادی نہ کہوں تو کیا کہوں؟۔ کیا انہیں "عیسائی مخالف" لکھ کر معاملہ برابر کرنا آپ کو برداشت ہو گا؟۔ اور مذہب کے نام پہ ایسی تصاویر کا غلط استعمال مذہبی دکانداری چمکانا نہیں کہلائے گا کیا؟۔ کیا ایسی سوختہ تصاویر سے سنسنی نہیں پھیلتی؟۔ اور کیا جذبات بھڑکانے کا کام لینے کے لئے یہ تصویر وہاں استعمال نہیں کی گئی؟۔
ساتھ ساتھ انہيں عيار كا لقب ديتے ہيں
جب آپ بار بار احترام کے ساتھ بہن بلائے جانے کو بھی صرف پانی میں مدھانی ڈالنے کے لئے صنفی تفریق کہیں گی تو اسے عیاری نہیں کہا جائے گا کیا؟۔ ایک جاہل اور عالم برابر نہیں ہوا کرتے ۔ اگر ایک عام شخص کوئی غلطی کرتا ہے تو یہ اس کی لا علمی پر بھی محمول کیا جاتا ہے لیکن جو لوگ دوسروں کو آیات ، احادیث اور اخلاقیات کا درس دینے کے باوجود جان بوجھ کرایک مذہبی طور پر ممنوعہ کام کریں اور مذہب کے نام پر کریں جیسا کہ اس تصویر کے ساتھ ہوا ، تو کیا یہ ان کا عیب ہے یا نہیں؟۔
میری محترم بہن ، جس حصار میں آپ قید ہو چکی ہیں اس سے باہر آئیے۔ مذہب کو شدت پسندی کے ہم پلہ مت کیجئیے۔ صرف اسلام نہیں ہر مذہب اور دھرم کے پیرو کاروں میں ایسے طبقات موجود ہیں جو عوام کو اپنے جال میں پھنسا کر انسانوں کے مابین نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
جی محمود بھائی آپ کا خیال درست ہے۔ مجھے معلوم کہ ساجد بھائی نے کسی رکن کو نشانہ نہیں بنایا۔ میں عمومی بات کررہا ہوں کہ اس طرح کے جملے زیب نہیں دیتے نا ہمیں۔ اسی بات کو دوسرے اور اچھے پیرایہ میں کہہ دیا جاتا تو بات بھی ہوجاتی اور کسی کو زبان کھولنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ :)
شعیب بھائی ، بالکل درست کہا آپ نے، میں نے کسی کو نشانہ نہیں بنایا لیکن میری طرف سے کھری حقیقتوں کے بیان سے میرے معترضین کا معاملہ کچھ اس شعر جیسا ہو گیا۔
اپنی قسمت سے ہے مفر کس کو
تیر پر اُڑ کے بھی نشانے لگے
:)
 
ساجد

محفلین
"مذہب کے نام پر دوکانداری چمکانے والے"۔۔۔ یہ مذکورہ الفاظ تو دو گروہوں کے متعلق کہے گئے ہیں جنہوں نے اپنی اپنی ویب سائٹس پر ان تصاویر کو اپنے پراپیگنڈے کیلئے استعمال کیا ۔ ایک گروہ عیسائیوں سے تعلق رکھتا ہے اور دوسرا گروہ مسلمانوں میں سے ہے۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ اس جملے کو کسی مخصوص فرد کیلئے استعمال کیا گیا ہے، ۔پورا جملہ پڑھئیے۔ جملہ پوری طرح واضح ہے، اس میں اس دھاگے میں پوسٹ کرنے والے کسی ممبر کو نشانہ نہیں بنایا گیا ۔۔۔
بہت شکریہ جناب ، مجھے نہیں علم تھا کہ آپ اس نکتے کی وضاحت یہاں کر چکے ہیں۔ آپ نے جو لکھا من و عن یہی میرا مؤقف ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
مجھے كسى طنبورہ پارٹی كى ضرورت نہيں ہوتى ۔ كسى بھی فساد ميں پہل سراسر آپ كى ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر میرے مراسلات کی مثبت ریٹنگ کرنے والے طنبورہ پارٹی ہیں تو یقین کیجئیے آپ سب سے پہلے خود کو طنبورہ کہہ رہی ہیں کہ درجنوں بار آپ کی طرف سے میرے مراسلات پر متفق ، پسند اور زبردست کی ریٹنگ ہوئی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ اراکینِ محفل کا تمسخر اڑاتے وقت آپ نے کسی اخلاقی اصول کی پرواہ نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کس سے پوچھوں ؟؟؟
کہ
کیا محفل اردو پوسٹس پر مثبت متفق مفید زبردست جدت پسند کی ریٹنگ پر
کلک کرنے والوں کو محفل اردو میں " طنبورہ پارٹی " کے لقب سے پکارا جاتا ہے ۔ ؟
نہ صرف "طنبورہ " بلکہ اس پہ مستزاد " پارٹی "
 
نگار ف

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاء وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا
اور (مسلمانو!) تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں (مظلوموں کی آزادی کے لئے) جنگ نہیں کرتے حالانکہ کم زور، مظلوم اور مقہور مرد، عورتیں اور بچے (ظلم و ستم سے تنگ آ کر اپنی آزادی کے لئے) پکارتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں اس بستی سے نکال لے جہاں کے لوگ ظالم ہیں، اور کسی کو اپنی بارگاہ سے ہمارا کارساز مقرر فرما دے، اور کسی کو اپنی بارگاہ سے ہمارا مددگار بنا دے۔
اناّ للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
برما اور شام کے حالات بلکل مختلف ہیں برما میں مسلمان مظلوم ہیں مگر شام میں غیر ملکی طاقتیں حالات کو خراب کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں بشار الاسد امریکہ کے خلاف اور حماس، حذب اللہ اور ایران نواز ہے،
برادرِ محترم نے ایک ملک کا ذکر ہی نہیں کیا جہاں پر مسلمان ہی مسلمان کا خون بہا رہا ہے، وہ ہے بحرین، جہاں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کھلم کھلا ہورہا ہے جبکہ عالم اسلام خاموش
 
گزارش ہے کہ اردو محفل مسلکی اعتبار سے تفریق کی بنیاد پر کس ملکی یا بین الاقوامی جرم کو نہیں دیکھتی ۔ آپ بحرین کی بات سے پہلے پاکستان کو دیکھیں کہ یہاں بھی تو مسلمان مسلمان کو قتل کر رہا ہے۔ ہر مسلک ، ہر فرقہ جس کا جہاں اور جس پر بس چلے اپنا کام دکھا دیتا ہے۔
 
جناب یہاں تو ایسی کوئی بات نہیں کی گئی جس سے مسلکی تفریق ظاہر ہورہی ہو، بات غیر جانبدارانہ ہے اور میرے کہنے کا مقصد کسی مسلک کی ترجمانی نہیں بلکہ انتشار امت کی وجوہات کو بیان کرنا تھا
 
ساجد

محفلین
جناب یہاں تو ایسی کوئی بات نہیں کی گئی جس سے مسلکی تفریق ظاہر ہورہی ہو، بات غیر جانبدارانہ ہے اور میرے کہنے کا مقصد کسی مسلک کی ترجمانی نہیں بلکہ انتشار امت کی وجوہات کو بیان کرنا تھا
جی بالکل میں نے بھی آپ ہی کی تائید کی ہے کسی ایک مسلک کی ترجمانی کی بجائے انتشار امت کا ہی ذکر کیا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بحثیت طفل مکتب میں بھی اس میں اپنی رائے پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں. ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ نومولود سمجھ کر درگزر سے کام لیں
سب سے پہلے تو ان تمام لوگوں کے لیے دعاے مغفرت جو اس بربریت میں شہید ہوئے.
اس سیر حاصل گفتگو کا آغاز کس طرح ہوا اور یہ کس نہج پر جا پہنچی وہ تو ہم سب پڑھ ہی چکے مگر اصل بات وہیں کی وہیں ہے کہ برما کہ مسلمانوں کی حالت زار وہی ہے وہ جو اس بحث کے آغاز پر تھی. اس میں پاکستانی میڈیا کا کردار تو ایک خاموش اور بے حس تماشائی کا ہے ہی لیکن عالم اسلام کے علمبردار بھی جس خاموشی سے دم سادھے بیٹھے ہیں وہ قابل دید ہے کیوں کہ آج بھی ہم اپنی ذاتی رنجشوں کو عزیز رکھتے ہیں اور یہ سبق بالکل بھلا بیٹھے ہیں کہ
اخوت اسکو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں
تو ہندوستان کا ہر پیر و جواں بیتاب ہو جائے
جب فرات کے کنارے چنگیز خان کی فوجیں صف بندی کر رہی تھیں تب بھی یہ امت ایسے ہی مباحثوں سے نبرد آزما تھی جن میں یہ آج الجھی ہوئی ہے. تبدیلی ہمیں اپنے اندر لانا ہوگی اور یہ عمل کوئی ایک رات کا نہیں ہے، جیسا کے شمشاد بھائی نے شروع میں کہا. تاریخ اپنے آپ کو بارہا دہرا چکی ہے اور امت مسلمہ کا خاصہ یہی رہا ہے کہ ہمیشہ ایک سی ہی غلطی کی... تو کیا ہم سمجھیں کے ہم ایک بار پھر اسی دریا کو پار کرنے والے ہیں جنکو ہمارے اسلاف پار کر چکے ہیں. یا اب اہل اسلام پھر کسی یوسف بن تاشفین کے منتظر ہیں
 
بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی نے شام میں جاری تنازعے کو خانہ جنگی قرار دے دیا ہے۔ ریڈکراس کے ترجمان ہشام حسن کا کہنا ہے کہ شام میں جاری تنازعہ اب مشرقی اور وسطی صوبوں سے دوسرے علاقوں تک پھیل چکا ہے اور بین الاقوامی قانون کا ان تمام علاقوں پر اطلاق ہوتا ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ارتکاب کیا جارہا ہے۔
http://www.alarabiya.net/articles/2012/07/16/226702.html
اقوام متحدہ کے مبصرین کی ٹیم نے وسطی صوبے حماہ کے گاؤں التریمسہ میں گذشتہ جمعرات کو وقوع پذیر ہونے والے واقعات کی مزید تفصیل جاننے کے لیے اتوار کو اس گاؤں کا دورہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شامی فوجیوں نے وہاں گھر گھر تلاشی کی کارروائی تھی اور مکینوں کے قومی شناختی کارڈ دیکھے تھے جس کے بعد ان میں سے بعض کو الگ کرکے ہلاک کردیا گیا اور بعض کو وہ پکڑ کر ساتھ لے گئے تھے۔

شامی حکومت نے اس بات کی تردید کی تھی کہ اس کی فوج نے التریمسہ پر حملے کے دوران ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کا استعمال کیا تھا۔شامی وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی کا کہنا تھا کہ التریمسہ میں قتل عام نہیں ہوا تھا بلکہ فوج کی باغیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔
شامی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو دمشق میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ''وسطی گاؤں التریمسہ میں جو کچھ ہوا ،وہ فوج کا بے گناہ شہریوں پر حملہ نہیں تھا''۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سرکاری فوج کو التریمسہ میں داخلے پر مجبور کردیا تھا اور وہاں سینتیس جنگجو اور صرف دوشہری ہلاک ہوئے تھے۔

لیکن اقوام متحدہ کے مبصرین کی ٹیم نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور اس کی رپورٹ کے مطابق التریمسہ پر حملے میں بظاہر فوجی باغیوں اور حکومت مخالف کارکنان کو نشانہ بنایا گیا تھا اور بہت سے مکانوں میں خون بکھرا پڑا تھا اور لوگوں کے بھیجے اڑے ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کی ٹیم نے صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز پر حملے کا الزام عاید کیا ہے۔مبصر مشن کے سربراہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ التریمسہ کے نزدیک تعینات مبصرین نے فوج کو بھاری ہتھیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو استعمال کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ٹیم کے مطابق چھے سے دس ہزار آبادی والے اس گاؤں میں کم سے کم پچاس مکانوں کو تباہ کردیا تھا مگر شامی حکومت کے ترجمان نے مبصر ٹیم کے اس دعوے کی تردید کی کہ حملے میں ٹینک ،توپخانے اور ہیلی کاپٹروں کو استعمال کیا گیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
موضوع تو " برما (میانمار) اور شام میں مسلم عوام کا قتل عام ساری دنیا خاموش تماشائی" ہے، یہ شام کی رپورٹ کیوں دی جا رہی ہے؟
 
ہمارا خیال ہے کہ اس دھاگے کو مزید منظر عام پر رکھنے سے محفلین کے ما بین فقط تلخیاں ہی بڑھیں گی اور ترکی بترکی جوابات کے چلتے ہر دوسرا فرد غیر محسوس طریقے سے ناشائستگی کی جانب گامزن رہے گا۔ مذہب و سیاست، اردو ویب کے بنیادی مقاصد کا حصہ نہیں ہیں لیکن اظہار رائے میں کوئی حرج بھی نہیں اس لئے یہ زمرے موجود ہیں۔ لیکن جب کبھی یہ زمرے احباب کے درمیان عدم تعان، یا تنازعات کا باعث بننے لگیں تو ایسے دھاگوں کو مقفل کرنا یا بصورت دیگر ردی کی ٹوکری کی نذر کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top