زیک

مسافر
پھر بارش کے ساتھ ایسی تیز ہوا چلی کہ چلنا مشکل ہو گیا اور بارش کے قطرے گولیوں کی طرح ہم پر برسنے لگے۔ ہم بھی ڈھیٹ تھے۔ رین جیکٹ پہن رکھی تھی۔ چلتے رہے۔ کافی لوگ اب واپس آ رہے تھے۔ آخر جب ہمارے واٹر رزسٹنٹ ہائکنگ بوٹس بھی اندر سے گیلے ہونے شروع ہو گئے تو ہم بھی واپس مڑ لئے۔ موسم کافی تبدیل ہو چکا تھا تیز بارش اور آندھی کی وجہ سے اب سردی تھی۔ تیز تیز ہائک کرتے اور ہوا کے زور کے مخالف قوت لگاتے ہم ٹریل کے آغاز تک پہنچے۔

وہاں ایک شیلٹر تھا اور ریسٹ روم بھی۔ ہم نے گیلے پکڑے تبدیل کئے اور گرم کمرے میں کچھ دیر بیٹھے کہ بارش کچھ کم ہو۔ جب بارش کچھ ہلکی ہوئی تو فوری کار تک دوڑ لگائی۔

ہمارا ہوٹل قریب ہی تھا۔ وہاں کار دروازے کے سامنے کھڑی کی تاکہ سامان اندر لے جاتے وقت بھیگ نہ جائے۔ چیک ان کر کے کمرے میں پہنچے اور تمام بھیگے ہوئے کپڑے لٹکائے تاکہ سوکھ جائیں۔ پھر گاڑی کچھ دور باقاعدہ پارکنگ میں کھڑی کی۔

ہوٹل والوں سے پوچھا کہ کرسمس کی وجہ سے ریستورانوں کی کیا صورتحال ہے۔ معلوم ہوا کہ آدھے بند ہیں۔ ایک فارمل ریستوران میں ڈنر کی بکنگ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فل تھا۔ لہذا ایک فاسٹ فوڈ نما ریستوران جانے کا ارادہ کیا۔

عام موسم میں ہم پیدل ہی جاتے لیکن بارش ابھی جاری تھی لہذا کار پر ہو لئے۔ وہاں برگر وغیرہ کھانے کے بعد بیٹی کچھ بچوں کے ساتھ فوزبال کھیلنے لگی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بارش، بار اور یار کا کوئی جوڑ نہیں ہے دنیا میں عبداللہ صاحب، واللہ! :)
ہائے کیا راز فاش کر رہے ہیں وارث بھائی وہ بھی سر ِمحفل !!!
لیجئے ایک وجہ بھی سن لیجئے ان کا جوڑ اس لیے نہیں کہ یہ ایک ہی چیز ہیں ۔
 

زیک

مسافر
خنجراب پاس کے ارد گرد پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی برف گری ہوئی تھی. برف اور پہاڑوں کے رنگ کا امتزاج اس قدر مسحور کن تھا کہ الفاظ اس کا احاطہ نہیں کر سکتے.
یہ منظر بھی دلکش ہے!
جو مزا برف سے اٹے پہاڑوں کا ہے اس سے زیادہ برف پر ہائک کا ہے
 

زیک

مسافر
ماؤنٹ کک کا علاقہ ڈارک سکائی ریزرو ہے یعنی یہاں گھپ اندھیرے کی وجہ سے خوب ستارے دکھتے ہیں۔ میرا ارادہ تھا کہ رات کو دیر سے جاگ کر کچھ آسمان کی تصاویر لوں گا کہ جنوبی نصف کرہ کا آسمان ہمارے ہاں سے کچھ مختلف ہوتا ہے۔ اس کام کے لئے ٹرائی پوڈ ساتھ لایا تھا۔ لیکن بارش اور بادلوں کی وجہ سے آسمان سیاہ تھا۔

26 دسمبر
باکسنگ ڈے کی صبح ہم نے ماؤنٹ کک ائرپورٹ کا رخ کیا۔ یہاں سے چھوٹے جہاز اور ہیلی کاپٹر سینک فلائٹس پر جاتے ہیں۔

ہمارا ارادہ ہیلی ہائک کا تھا۔ ائرپورٹ پہنچے تو علم ہوا کہ گروپ میں صرف ہم تین ہی ہیں۔ گائیڈ سے ملاقات ہوئی اور اس نے برف پر چلنے کے لئے کچھ ہدایات دیں۔ ہم نے ان سے واٹرپروف بوٹس لئے کہ ہمارے ہائکنگ بوٹ ابھی تک کچھ گیلے تھے۔

پھر گائیڈ اور ہم ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے اور ٹازمن گلیشیئر کی طرف روانہ ہوئے۔

ہیلی کاپٹر سے ٹازمن جھیل، گلیشیئر اور پہاڑوں کا منظر
 
Top