زیک

مسافر
شاہراہِ دستور پہ یا اس کے نواح میں ہے کہیں۔

Islamabad-mein-cycle-lane-ka-iftatah.png


مزید تفصیل اس ربط پہ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد جانا ہوا تو یہ بائک لین بھی چیک کر لیں گے
 

زیک

مسافر
ماؤنٹ پلیزنٹ سینک ریزرو سے گنڈولا میں نیچے واپس آئے اور ہوٹل پہنچے۔

چونکہ اگلے دن کرسمس تھی لہذا ہوٹل والوں سے پوچھا کہ ناشتے اور لنچ کے لئے ریستوران کھلے ہوں گے یا نہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ قریب ایک گروسری سٹور سے کچھ کھانے کو لے لیں۔ گروسری سٹور میں کافی رش تھا۔ ہم نے کچھ پھل، ٹریل بار اور مفن وغیرہ لئے۔

امریکہ میں 24 دسمبر کو شام جلد دکانیں اور ریستوران بند ہو جاتے ہیں۔ یہاں البتہ ایسا کوئی اہتمام نہ تھا۔ دوسری طرف ہمارے ہاں 26 دسمبر عام دن ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ میں باکسنگ ڈے کے طور پر چھٹی منائی جاتی ہے۔

کرسمس، لانگ ڈرائیو، طوفان وغیرہ کی کہانی جلد ہی تصاویر اپلوڈ کرنے کے بعد۔
 

زیک

مسافر
25 دسمبر
صبح ناشتہ کر کے ہم نے پہاڑوں کا رخ کیا کہ ہمیں پہاڑ سے عشق ہے۔

کرائسٹچرچ سے مغرب کو نکلے اور سینک راستے پر سدرن آلپس کے قریب پہنچ کر جنوب کی طرف مڑ گئے۔ اب ہمارے دائیں طرف پہاڑ تھے اور بائیں طرف میدان اور کھیت۔ راستے میں کافی دنبے اور مویشی نظر آئے۔

آخر کچھ پہاڑی علاقے میں گھسے اور ٹیکاپو جھیل تک پہنچے۔ گلیشیئر کے پانی سے بنی یہ جھیلیں خوبصورت رنگ کی حامل ہیں۔

 

زیک

مسافر
کوئی پانچ گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد ہم آؤراکی ماؤنٹ کک نیشنل پارک پہنچ گئے۔

آؤراکی یا ماؤنٹ کک نیوزی لینڈ کا اونچا ترین پہاڑ ہے جس کی بلندی 3724 میٹر ہے۔ ماؤنٹ کک ولیج جہاں ہم نے ٹھہرنا تھا وہ پہاڑ سے 15 میل جنوب میں وادی میں ہے۔

ہم سیدھے ایک ٹریل ہیڈ پر گئے اور ہوکر ویلی ہائک شروع کی۔

ساتھ ہی ہلکی بارش شروع ہو گئی لیکن ہم نے پرواہ نہ کی۔

 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
25
آخر کچھ پہاڑی علاقے میں گھسے اور ٹیکاپو جھیل تک پہنچے۔ گلیشیئر کے پانی سے بنی یہ جھیلیں خوبصورت رنگ کی حامل ہیں۔

اس جھیل سے دل نہ بھرا تھا تو کچھ فاصلے پر پکاکی جھیل مل گئی۔

لیک پکاکی کے ساتھ ساتھ ڈرائیو کرتے ہوئے کئی اچھے ویوپوائنٹ آئے
!!OMG!! Breathtaking
 
Top