تے آنو جھیل نیوزی لینڈ کی دوسری بڑی جھیل ہے۔

سوچا تھا آخر میں ایک ہی دفعہ زبردست والا کمنٹ کر دوں گا۔ لیکن اس تصویر نے مجبور کر دیا۔
نظریں ہٹانے کا دل نہیں کر رہا۔ بغیر کسی مبالغہ کے میرے لیے مسحور کن ترین۔
سبحان اللہ
 

زیک

مسافر
سوچا تھا آخر میں ایک ہی دفعہ زبردست والا کمنٹ کر دوں گا۔ لیکن اس تصویر نے مجبور کر دیا۔
نظریں ہٹانے کا دل نہیں کر رہا۔ بغیر کسی مبالغہ کے میرے لیے مسحور کن ترین۔
سبحان اللہ
بہت شکریہ تابش۔

اچھا کیا ابھی تبصرہ کر دیا کہ ابھی تو چھ سات دن کی روداد باقی ہے۔
 

زیک

مسافر
اگر روداد ایسے ہی جاری رہے تو ہم آئندہ چھ سات برس بھی سننے-پڑھنے کو ہمہ تن گوش تیار است- :)
شکریہ عبداللہ۔

میں سوچ رہا تھا کہ کہیں محفلین اس لڑی سے بور نہ ہو گئے ہوں۔

چھ سات برس تو بہت زیادہ ہے۔ اگلے ٹرپ سے پہلے ختم ہو جائے تو بہتر ہے۔
 

زیک

مسافر
اور یوں آٹھواں دن ختم ہوا۔

اگلا دن کافی بھاری بھرکم تھا۔ تصاویر جلد چھانٹ کر اپلوڈ کرتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
28 دسمبر
آج ہمارا ارادہ نیوزی لینڈ کا مشہور و معروف فیورڈ ملفورڈ ساؤنڈ دیکھنے کا تھا۔ یہ تے آنو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے اور سارا علاقہ ہی خوبصورت ہے۔

صبح نکلے اور سیدھے ملفورڈ ساؤنڈ پہنچے۔

مائٹر پیک
 

زیک

مسافر
ملفورڈ ساؤنڈ ایک فیورڈ ہے جو گلیشیئرز کی وجہ سے وجود میں آیا۔ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے جنوب مغربی علاقے میں فیورڈلینڈ نیشنل پارک ہے جہاں کوئی درجن بھر فیورڈ ہیں۔

 
اوپس!!!
خواتین و حضرات اب تک جو بھی میری طرح یہ تصاویر موبائل پر دیکھ رہا ہے آگاہ رھو آپ کھلے دھوکے میں ہو۔
یہ ایسے ہی جیسے ویرات کوہلی بیٹنگ کر رہا ہے اور کمنٹری کی آواز تو آپ تک آ رہی لیکن دیکھنا ممنوع ہے۔
وغیرہ وغیرہ
 
Top