زیک

مسافر
ہمارا ارادہ باجماعت پیراگلائیڈنگ کا تھا یعنی پوری فیملی۔

پیراگلائیڈنگ کمپنی کا دفتر ہمیں نظر نہیں آیا لیکن اوپر میدان میں کچھ پیراگلائیڈر تیار ہوتے نطر آئے۔ وہاں پہنچے تو ایک پائلٹ سے ڈانٹ کھائی کہ یہاں ڈسٹرب نہ کرو۔ خیر اس نے دفتر کی طرف رہنمائی کر دی۔ وہاں پہنچ کر کچھ فارم وغیرہ پر کئے اور ٹی شرٹ لی۔ ہم چونکہ جلدی پہنچ گئے تھے اس لئے کچھ دیر انتظار کرنا پڑا۔

یہ پیراگلائیڈنگ ٹینڈم تھی یعنی ایک سیاح کے ساتھ ایک پائلٹ فی پیراشوٹ۔ ہمارے تینوں پائلٹ آئے، انہوں نے دفتر سے پیراشوٹ لئے اور ہمیں لے کر ایک اونچے میدان پر چل دیئے۔

وہاں میری اور پائلٹ کی تصویر
 
زیک

مسافر
جب پائلٹ اور میں پہاڑی کے کنارے کے قریب ہی کھڑے ہوئے تو میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہمیں دور سے بھاگ کر نہیں آنا ہو گا۔ اس نے جواب دیا کہ نہیں، اتنی جگہ بھی کافی ہے اور اگر کافی نہ ہو تو بہت زیادہ بھی کم پڑ جائے گی۔

پیراشوٹ پیچھے زمین پر کھول کر لٹایا اور خود میں اور پائلٹ ہارنیس میں بندھ گئے۔ پھر پائلٹ نے کنارے کی طرف چلنے کو کہا اور خود پیراشوٹ کو اوپر کیا۔ جیسے ہی پیراشوٹ اوپر ہوا ہم دونوں نے دوڑ لگا دی اور فضا میں بلند ہو گئے۔

بیٹی مجھ سے ایک منٹ پہلے ہی جا چکی تھی۔ بیوی ایک آدھ منٹ بعد۔

یہ رہے ہم پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی کیا پکچر بناتے وقت یہ خیال آتا ہے کہ اسکو محفل پر پوسٹ ضرور کرنا ہے- یا کسی خاص اینگل سی کوئی تصویر صرف اسی لئیے لینا-
تصویر لیتے ہوئے صرف بہترین تصویر لینے کی پریشانی ہوتی ہے۔ یہ نہیں سوچتا کہ یہ تصویر کہیں پوسٹ کرنی ہے۔ یہ تو بعد میں کمپیوٹر پر تمام تصاویر دیکھ کر فیصلہ کرتا ہوں کہ کونسی تصاویر اتنی اچھی اور متنوع ہیں کہ انہیں شیئر کیا جائے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
جب پائلٹ اور میں پہاڑی کے کنارے کے قریب ہی کھڑے ہوئے تو میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہمیں دور سے بھاگ کر نہیں آنا ہو گا۔ اس نے جواب دیا کہ نہیں، اتنی جگہ بھی کافی ہے اور اگر کافی نہ ہو تو بہت زیادہ بھی کم پڑ جائے گی۔

پیراشوٹ پیچھے زمین پر کھول کر لٹایا اور خود میں اور پائلٹ ہارنیس میں بندھ گئے۔ پھر پائلٹ نے کنارے کی طرف چلنے کو کہا اور خود پیراشوٹ کو اوپر کیا۔ جیسے ہی پیراشوٹ اوپر ہوا ہم دونوں نے دوڑ لگا دی اور فضا میں بلند ہو گئے۔

بیٹی مجھ سے ایک منٹ پہلے ہی جا چکی تھی۔ بیوی ایک آدھ منٹ بعد۔

یہ رہے ہم پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے۔
واؤ!! زبردست!!
آپ تو خاصا مسکرا رہے ہیں۔ پیراگلائیڈنگ سے پہلے اور بعد میں بیٹی اور اہلیہ کے کیا تاثرات تھے؟؟
 
زیک

مسافر
واؤ!! زبردست!!
آپ تو خاصا مسکرا رہے ہیں۔ پیراگلائیڈنگ سے پہلے اور بعد میں بیٹی اور اہلیہ کے کیا تاثرات تھے؟؟
سکائی ڈائیونگ کے بعد یہ تو خاصا آسان کام تھا۔

بیٹی اور بیگم دونوں نے انجوائے کیا۔

بیگم نے البتہ تیز رفتار سے گھومتے ہوئے نیچے آنے سے منع کر دیا اور سینری سے لطف اندوز ہونے پر اکتفا کیا۔

بیٹی کا پیراشوٹ ہوا کی ایک کرنٹ کے نتیجے میں شروع ہی میں اوپر چلا گیا تھا تو اسے نیچے آنے میں سب سے زیادہ وقت لگا۔ اس نے خوب گھومتے ہوئے مزے لئے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ایبٹ آباد میں۔ وہاں کچھ احباب رہائش پذیر ہیں۔ چند سال قبل ایک ہفتہ کے لیے وہاں قیام کیا تھا۔ چونکہ گرمیوں میں گئے تھے تو وہ لوگ پہاڑ کے اوپر والے گھر میں قیام پذیر تھے۔ پہاڑوں میں جا کر رہنا ویسے ہی ایک ایڈونچر تھا۔ وہاں ایسے ہی درختوں سے گھرے ہوئے راستے تھے۔
 
Top