زیک

مسافر
جب نیوزی لینڈ کا پلان بنا تھا تو اسی وقت سے بنجی جمپنگ کا سوچا تھا۔ بیٹی کا بھی موڈ تھا۔

کوینزٹاؤن ایکسٹریم سپورٹس کا شہر ہے۔ یہاں تین بنجی جمپنگ سائٹ ہیں۔ ایک نیوس بنجی دنیا کی تیسری سب سے اونچی بنجی جمپ ہے لیکن ان کی عمر اور وزن کی شرائط پر بیٹی پورا نہیں اترتی تھی۔ باقی دو جمپس میں سے ہم نے لیج بنجی کا انتخاب کیا کہ اس میں پیروں کی ہارنیس کی بجائے چیسٹ ہارنیس پہنتے ہیں۔ ایک فائدہ تو یہ ہے کہ آپ بنجی کے بعد الٹے نہیں لٹکیں گے۔ دوسرے اس ہارنیس سے ہم مانوس ہیں کہ زپلائننگ، راک کلائمبنگ وغیرہ میں پہلے بھی پہنی ہے۔

بنجی جمپنگ کو کچھ (یا شاید کافی) بار گوگل کرنے کے بعد گوگل ایپ نے مجھے بنجی جمپنگ سے متعلق خبریں دکھانے شروع کر دیں۔ ان خبروں میں اکثر کسی حادثے کا ذکر ہوتا تھا۔ اگرچہ ان میں سے کوئی بھی خبر نیوزی لینڈ کی نہیں تھی لیکن پھر بھی مجھے کچھ ڈر لگنا شروع ہوا اور میں نے بنجی جمپنگ کی بکنگ نہ کی۔

بیٹی کے اصرار پر کچھ دن پہلے اس کی بنجی جمپ کی بکنگ کر دی لیکن خود فیصلہ نہ کر سکا۔
 
زیک

مسافر
بابز پیک پر سیر سپاٹے کے بعد بیٹی کی بنجی جمپنگ کا وقت ہوا۔ چیک ان پر انہوں نے اس کا وزن کیا اور ایک فارم پر کروایا۔ لیج پر پہنچ کر اسے وہاں چھوڑا اور ہم نے قریب ہی ایک جگہ سنبھالی جہاں سے بیٹی کو دیکھ سکیں اور تصاویر لے سکیں۔

بیٹی نے بغیر ہچکچائے دوڑ کر چھلانگ لگائی۔ نیچے گئی پھر الاسٹک کی وجہ سے اوپر۔ کچھ دیر بعد اسے اوپر کھینچ لیا گیا۔ باہر آئی تو خوب خوش تھی اور پوچھ رہی تھی کہ کیا وہ دوبارہ جمپ کر سکتی ہے۔
 
لگتا ہے آپ بھی ان متفق ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ :LOL:
اس مراسے پر"متفق" کی ریٹنگ دینے لگا تھا پھر سوچا کہ کہیں آپ پھر سے یہ نہ کہہ دیں۔۔۔
انتہائی حیرت ہے ۔ (اس بات پر کہ اس غلط بات پر دو لوگ متفق بھی ہیں
اس لیے پر مزاح قرار دے دیا۔:D
سدا خوش رہیں
 
خود فیصلہ نہ کر سکا۔
زیک بھائی ایسا کیا تھا آپ کے ذہین میں جو آپ فیصلہ نہیں کر پائے ،کیا کوئی ڈر تھا یا کچھ اور ؟
آپ کی ذہانت ، قابلیت اور ایڈونچر پسند طبیعت کو دیکھتے ہوئے مجھ آپ کی یہ بات کچھ عجیب لگی اس لیے آپ سے وجہ پوچھ بیٹھا ہوں ۔
اگر مناسب لگے تو ضرور جواب ارشاد فرمائیں۔ :)
 
زیک

مسافر
بیٹی کی بنجی جمپ کی تصاویر دیکھنے گئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس کوئی جمپنگ کے وقت کی بکنگ خالی ہے۔ خاتون نے جواب دیا کہ عین اسی وقت جمپ کی جا سکتی ہے۔ میں نے فوری فیصلہ کیا کہ میں جمپ کر لوں۔ فارم وغیرہ پر کئے اور وزن کیا اور میں روانہ ہو گیا۔

اس تصویر میں آپ میری ہارنیس بھی دیکھ سکتے ہیں
 
زیک

مسافر
مجھ سے پہلے جو خاتون جمپ کرنا چاہتی تھی وہ کچھ ڈر رہی تھی۔ سٹاف نے اس کی ہمت بندھائی۔ اس نے دوڑ لگائی لیکن کنارے پر پہنچ کر ڈر کر رک گئی۔ ایک بار پھر کوشش کی اور اس بار چھلانگ لگا دی۔

میری باری آئی تو میں تیار تھا۔ یہ کام سکائی ڈائیونگ سے کافی آسان تھا۔ اگر پیراگلائیڈنگ سکائی ڈائیونگ کا پیراشوٹ کے ساتھ والا حصہ ہے تو بنجی جمپ کچھ حد تک اس کا فری فال والا۔

دوڑ لگائی اور یہ جا وہ جا۔

لاریب مرزا

محفلین

میری جمپ بیٹی کی طرح گریس فل نہیں تھی

زبردست!! کوئی ایڈونچر کرتے ہوئے آپ تصاویر کا اہتمام خوب کر لیتے ہیں۔ جب ہم نے دریائے کنہار میں رافٹنگ کی تھی تو سب کچھ اتنا آناً فاناً ہو گیا کہ تصاویر لینے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ ایک دو تصاویر اس طرح سے بن گئیں کہ ہماری میم نے ڈرائیور صاحب کو دوڑایا کہ اینڈنگ پوائنٹ سے ہم لوگوں کو پِک کر کے لے آئیں۔ وہ جیپ میں ہم سے پہلے ہی وہاں پہنچ گئے اور وہاں کھڑے ہو کے دو چار تصاویر بنا ڈالیں۔ اگر یہ بھی نہ ہوتا تو ہمیں بے حد افسوس ہوتا۔ :-P
ویسے آپ کی تصاویر کس نے بنائی تھیں؟؟
 
زیک

مسافر
زیک بھائی ایسا کیا تھا آپ کے ذہین میں جو آپ فیصلہ نہیں کر پائے ،کیا کوئی ڈر تھا یا کچھ اور ؟
آپ کی ذہانت ، قابلیت اور ایڈونچر پسند طبیعت کو دیکھتے ہوئے مجھ آپ کی یہ بات کچھ عجیب لگی اس لیے آپ سے وجہ پوچھ بیٹھا ہوں ۔
اگر مناسب لگے تو ضرور جواب ارشاد فرمائیں۔ :)
میرے کرتوتوں کی وجہ سے آپ یقین نہیں کریں گے لیکن مجھے اونچائی سے ڈر لگتا ہے
 
Top