بریکنگ نیوز۔عراقی صحافی نے صدر بش کو جوتے دے مارے

طالوت

محفلین
ان میں سے ایک چیز تھی کہ سفیر چاہے دشمن ملک کا ہی کیوں نہ ہو، مگر کسی صورت اسے نقصان نہیں پہنچانا۔
کل کو کوئی آپ کا مہمان تک نہ بنے گا اور نہ ہی کبھی آپ کا سچا موقف جاننے کی کوشش کرے گا۔
بس میری دعا ہے کہ یہ جوتے جیسی حرکتیں کہیں اس بات کا باعث نہ بن جائیں کہ امریکہ مزید حملے کر کے چند ہزار مسلمانوں کو اور موت کے منہ میں نہ دھکیل دے۔
اونٹ تو آپ کا بے مہار معلوم ہوتا ہے ۔۔ جنھیں یہ تک نہیں پتہ کہ سفیر ، مہمان اور حملہ آور یا غاصب ملک کے سربراہ کی غصب کیے گئے ملک میں کیا حیثیت ہوتی ہے ۔۔ (برائے مہربانی جواب ذرا مختصر اور موضوع سے متعلق دیا کریں)
(صحابہ کی غلطیاں ، اس دھاگے کا موضوع نہیں اور نہ ہی اس پر بحث درکار ہے صرف یادہانی کے واسطے تحریر کرتا ہوں ، اگر یاد ہو تو ایک دھاگے میں میں نے حسین بن علی کی غلطی کی طرف اشارہ کیا تھا تو آپ اور آپ کے خیر خواہوں نے شور مچا مچا کر دھاگہ مقفل کروا دیا تھا۔۔ آپ سیدھا سا کہہ سکتیں ہیں کہ میں فلاں فلاں کو صحابی ہی نہیں مانتی ، منافقانہ طرز عمل کے بارے میں بھی تو علی بن ابی طالب نے کچھ فرمایا ہوگا )
سسٹر مہوش علی ! ہمارا کام صرف بات کو یاد دلا دینا ہے۔ چاہے اس کے لیے "کانگریسی مُلا" جیسا لقب ہی سننے کو ہمیں کیوں نہ ملے۔ ایسے مواقع پر غیرضروری جذباتی بحث میں پڑنے کے بجائے الاعراف:199 کو یاد کر کے الگ ہو جانا بہترین حکمت عملی ہوتی ہے۔
علامہ البانی رحمة اللہ نے ایک مرتبہ فرمایا تھا : ۔۔۔ اور یقیناً یاد دہانی ایمان والوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
ممکن ہے جب ہماری قوم جذباتیت کے بھنور سے نکلے تو ہماری یاددہانی اس کو فائدہ پہنچائے۔ ان شاءاللہ۔
آپ دونوں حضرات سے کہا گیا تھا کہ یہ عمل اسلام کے مخالف ثابت کریں :rolleyes:
2 + 2 کرنے سے 5 نہیں بنے گا ۔۔۔۔ آپ یاد کرتے رہیے اور الگ ہی رہیے ۔۔۔۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
صحابی بھی انسان تھے، اور تو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک بار نماز میں بھول گئے تھے۔ اسلئے ہمیں انسانوں کو خدا کا درجہ دینا بند کرنا ہوگا۔ کہیں یہ شرک کے زمرے میں نہ آجائے!
 
باذوق

محفلین
آپ دونوں حضرات سے کہا گیا تھا کہ یہ عمل اسلام کے مخالف ثابت کریں :rolleyes:
2 + 2 کرنے سے 5 نہیں بنے گا ۔۔۔۔ آپ یاد کرتے رہیے اور الگ ہی رہیے ۔۔۔۔
وسلام
بھائی ، اگر آپ برا نہ مانیں تو کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ کیا واقعی آپ بُر و صلہ کی بیشمار احادیث سے اِس قدر لاعلم ہیں؟؟ یا جذبات میں ہونے کے سبب انہیں فراموش کر دیا ہے؟؟
وجوہات چاہے کچھ بھی ہوں ، صرف اتنی سی بات بتا دیں کہ : کسی محفل میں ایک مسلمان کا کسی کو جوتا دے مارنا اس کی اخلاقیات میں شمار ہوگا یا بدخلقی میں؟؟

میں یہاں صحیح بخاری سے صرف دو احادیث (اردو ترجمہ: داؤد راز) پیش کروں گا۔ جس سے یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ کسی قوم کا سب سے برا آدمی کتنا بھی برا (غاصب) کیوں نہ ہو ، وہ ہمارے پاس آئے تو ہمارا طرزِ عمل اسوۂ حسنہ کی روشنی میں کیسا ہونا چاہئے؟

ام المومنین حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے خبر دی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[ARABIC]ائذنوا له فبئس ابن العشيرة[/ARABIC]
اسے اندر بلا لو ، یہ اپنی قوم کا بہت ہی برا آدمی ہے
جب وہ شخص اندر آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ نرمی کے ساتھ گفتگو فرمائی۔
میں (عائشہ رضی اللہ عنہا) نے عرض کیا:
یا رسول اللہ! آپ نے ابھی اس کے متعلق کیا فرمایا تھا اور پھر اتنی نرمی کے ساتھ گفتگو فرمائی؟
رسول کریم نے فرمایا : عائشہ ! اللہ کے نزدیک ایک مرتبہ کے اعتبار سے وہ شخص سب سے برا ہے جسے لوگ اس کی بدخلقی کی وجہ سے چھوڑ دیں۔
[ARABIC]صحيح بخاری ، کتاب الادب ، باب المداراة مع الناس[/ARABIC]

ممکن ہے کوئی کہہ دے کہ اس میں یہ کہاں ہے کہ جوتے مارنا اسلام مخالف عمل ہے؟
عرض خدمت ہے کہ کیا اس حدیث میں اسوۂ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) بیان نہیں ہوا ہے؟؟ وہ اسوۂ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) جس کے متعلق قرآن کا حکم ہے:
آپ فرما دیں: اگر تم اﷲ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو
آل عمران:31

اور مہمان کے متعلق یہ حکمِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) بھی جان لیں :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[ARABIC]... من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليصمت[/ARABIC]
۔۔۔ جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، اس پر لازم ہے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، اس پر لازم ہے کہ بھلی بات کہے ورنہ چُپ رہے۔
[ARABIC]صحيح بخاری ، کتاب الادب ، باب إكرام الضيف وخدمته إياه بنفسه[/ARABIC]

اور قرآن کہتا ہے :
جس نے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ (ہی) کا حکم مانا
النساء:80
 
مغزل

محفلین
باذوق ۔۔ میرے بھائی دشمن مہمان اور غاصب میں تفریق کیا ہے ۔۔ کسی ریاضی کے استاد سے معلوم کیجئے گا۔
ان معاملات میں اگر احادیث لانے کا بہت شوق ہے تو ۔۔ میرے مراسلات سے پھر رات کی نیند اڑ جائگی ۔۔ ہر عمل
ثابت کروں گا۔۔ جسے آپ گناہ ۔ ظلم اور جبر کہتے ہیں۔۔
 
محترمی ، بات اگر دین کی ہو تو ریاضی کے استاد نہیں بلکہ کسی معتبر عالم دین کے پاس جانا چاہئے۔
میں‌ نے یہ جو بخاری کی حدیث (صحيح بخاری ، کتاب الادب ، باب المداراة مع الناس) پیش کی ہے اس میں خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زبانِ مبارک سے بیان ہوا ہے کہ ایک قوم کا سب سے برا شخص آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس آیا ۔۔۔۔ اب اس کے آنے پر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کا رویہ کیا رہا؟؟ یہ حدیث صاف صاف بتا رہی ہے۔
اتنے واضح اسوہ حسنہ ‌ کے ہوتے ہوئے بھی اگر کوئی کسی البغدادی کی رائے کو ترجیح دیتا ہو تو شوق سے دے ، ہماری کوئی زبردستی نہیں ہے۔ ہمارے لئے اللہ اور اس کے محبوب رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کا ارشاد کافی ہے ، الحمدللہ !!
 
مغزل

محفلین
غاصب کی طرفداری آپ کو مبارک ہو ۔
میرا نکتہِ نظر یہ ہے کہ ان احادیث کا یہ محل
نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی ۔۔ خوش رہیں
اور ہاں وہ مراسلہ پڑھنا مت بھولیے گا۔۔
جس کا ربط دیا ہے میں نے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
خدا کا واسطہ ہے باذوق بھائی کسی معاملے میں تو ہمیں اپنی حدیث دانی سے بخش دیا کریں ۔ ۔
یہاں کونسی اخلاقیات پر بات ہورہی ہے ۔ ۔ ۔ سب کو معلوم ہے کہ اخلاقیات کا یہ درس نہیں ۔ ۔ ۔
لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قاتل بش کیا وہاں عراقی عوام کو اخلاقایت کا درس دینے گیا تھا ؟یا عراقی عوام کہ زخموں پر نمک چھڑکنے ؟بات اخلاقیات کی ہوتو یقینا الزیدی کا عمل اعلٰی اخلاقیات کہ منافی ہے ۔ ۔۔ مگر وہاں تو زخم خوردہ قوم کہ ایک فرد نے شدت جذبات میں اپنے دل کی بھڑاس نکال کر کروڑوں مسلمانوں کہ دلی جزبات کی ترجمانی کی ہے وگرنہ بات اگر حق کی ،کی جائے تو بُش کمینہ اس سے کہیں بدتر سلوک کا مستحق ہے
 
مغزل

محفلین
اللہ بھلا کرے میں اب یہی کہنے آیا تھا کہ جذبات کی رو میں بہتے لوگوں کو حدیثیں سنا کر مذہب سے متنفر نہ کریں ۔
 
بھائی الزیدی کے عمل سے بہت سارے جذباتی مسلمانوں کے خود ساختہ جذبوں کو تسکین تو مل گئی ۔پر اس عمل سے بش کا کیا نقصان ہوگیا۔۔؟ اور عالم اسلام کو کونسا فائدہ پہنچ گیا ؟ اگر آپ کیہنگے کے اسکی تذلیل ہوئی ہے تو میں‌ کہونگا کے اسکے بنا بھی وہ ذلیل ہی ہے اگر اس پر جوتے نا بھی برسائے جائیں‌ تب بھی وہ عزت دار کبھی نہیں‌ بن سکتا۔۔؟ ہاں‌ البتہ اس جوتا بازی سے دنیا کے دیگر غیر مسلموں پر اسلام کا اچھا تاثر نہیں پڑیگا۔۔اور الزیدی کے ساتھ کیا سلوک ہوا ؟ کیا انکا یہ جوتا مارنے کا عمل حماقت نہیں تھی ؟ بھائی اگر اسی طرح مسلمان جذبات میں‌ بہتے رہے تو نقصان ہمارا ہی ہے ۔۔کیا آپ کو اچھا لگ رہا ہے اپنے کسی مسلمان بھائی کی ہڈی پسلی ایک کردی گئی اور باقی سب کچھ نہیں‌ کرسکتے ۔۔؟

میدان جنگ میں اگر اپنی جان کی پرواہ نا کی جائے تو وہ بہادری ہے جذبہ شہادت ہے ۔۔پر پریس کانفرنس میں‌ ۔۔جبکہ الزیدی کو اچھی طرح پتہ تھا کہ اسکے علاوہ وہ کچھ نہیں‌ کرسکتے ۔۔تو پھر اپنی جان کو ہلاکت میں‌ ڈالنا کونسا عقلمندی کا کام ہے ؟
 
اللہ بھلا کرے میں اب یہی کہنے آیا تھا کہ جذبات کی رو میں بہتے لوگوں کو حدیثیں سنا کر مذہب سے متنفر نہ کریں ۔

بھائی معذرت ! پر کیا حدیثیں‌ سننے سے بھی لوگ متنفر ہوتے ہیں‌؟ اور اگر ہوتے ہیں‌ تو وہ کون لوگ ہیں‌ ؟ مسلمان ہی ہیں‌ یا۔۔؟
 
باذوق

محفلین
اللہ بھلا کرے میں اب یہی کہنے آیا تھا کہ جذبات کی رو میں بہتے لوگوں کو حدیثیں سنا کر مذہب سے متنفر نہ کریں ۔
میں معذرت چاہتا ہوں محترم!
لیکن آپ بھول رہے ہیں کہ احادیث میں نے غیرضروری طور پر پیش نہیں کیں ، میں تو الاعراف:99 کا حوالہ دے کر خاموش ہو چکا تھا۔
مجھے مجبور کیا گیا کہ ۔۔۔۔
آپ دونوں حضرات سے کہا گیا تھا کہ یہ عمل اسلام کے مخالف ثابت کریں
ظاہر ہے کسی بات کو خلافِ اسلام ثابت کرنے کے لئے دلائل قرآن و حدیث سے ہی دئے جاتے ہیں !!

اور ہاں ، یہ اِس تھریڈ میں میری آخری پوسٹ‌ ہے !!
 
آبی ٹوکول

محفلین
بھائی الزیدی کے عمل سے بہت سارے جذباتی مسلمانوں کے خود ساختہ جذبوں کو تسکین تو مل گئی ۔پر اس عمل سے بش کا کیا نقصان ہوگیا۔۔؟ اور عالم اسلام کو کونسا فائدہ پہنچ گیا ؟
اول تو یہ عرض کردوں کہ جذبات خود ساختہ کبھی بھی نہیں ہوتے ۔ ۔ ۔جذبات جذبات ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ دوسرا یہ بھی بتادوں کہ آپ نے اپنے تئیں اہنی تقریر میں جو جو بھی انکشافات فرمائے ہیں وہ یہاں کسی کہ لیے بھی انکشاف کا درجہ نہیں رکھتے ۔ ۔ ۔ تیسرے آپ ہی کی دلیل کی رو سے میں بھی یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ انکشافات فرما کر آپ بھی نہ تو بُش کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور نہ ہی عالم اسلام کا کوئی بھلا کرسکتے ہیں ۔ ۔ ۔

بھائی معذرت ! پر کیا حدیثیں‌ سننے سے بھی لوگ متنفر ہوتے ہیں‌؟ اور اگر ہوتے ہیں‌ تو وہ کون لوگ ہیں‌ ؟ مسلمان ہی ہیں‌ یا۔۔؟
آپ کی اطلاع کہ لیے عرض ہے کہ حدیثیں سننے سے کوئی بھی متنفر نہیں ہوتا بلکہ بے موقع بے محل حدیثیں بیان کرنے اور انکی خود ساختہ تشریحات یقینا کُلفت کا باعث ہوتی ہیں ۔۔ والسلام مع الکرام
 
اول تو یہ عرض کردوں کہ جذبات خود ساختہ کبھی بھی نہیں ہوتے ۔ ۔ ۔جذبات جذبات ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ دوسرا یہ بھی بتادوں کہ آپ نے اپنے تئیں اہنی تقریر میں جو جو بھی انکشافات فرمائے ہیں وہ یہاں کسی کہ لیے بھی انکشاف کا درجہ نہیں رکھتے ۔ ۔ ۔ تیسرے آپ ہی کی دلیل کی رو سے میں بھی یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ انکشافات فرما کر آپ بھی نہ تو بُش کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور نہ ہی عالم اسلام کا کوئی بھلا کرسکتے ہیں ۔ ۔ ۔

آپ کی اطلاع کہ لیے عرض ہے کہ حدیثیں سننے سے کوئی بھی متنفر نہیں ہوتا بلکہ بے موقع بے محل حدیثیں بیان کرنے اور انکی خود ساختہ تشریحات یقینا کُلفت کا باعث ہوتی ہیں ۔۔ والسلام مع الکرام

چلیں آپ کی بات مان لیتے ہیں‌ خود ساختہ کے بدلے لا حاصل جذبات کہ سکتے ہیں‌ آپ اسے ۔۔یا فضول بھی کہ لیں تو کوئی حرج نہیں‌۔۔اور جذبات جذبات ہوتے ہیں سہی کہا پر مسلمان کے جذبات آزاد نہیں ہوتے بلکہ اسلام کے تابع ہوتے ہیں‌ اور جذبات کی رو میں‌ بہ کر حماقتیں‌ کرنا مسلمان کو زیب نہیں دیتا۔۔
اور اگر میرے انکشافات کسی کے لئے بھی انکشاف کا درجہ نہیں‌ رکھتے تو اس سے مجھے بھی کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہوگا۔۔:grin1:

اور آپ کی اصلاح کے لئے عرض ہے کہ ۔۔جب باذوق بھائی نے آپ کی پوسٹ سے پہلے وضاحت کر دی کہ انہیں مجبور کیا گیا تھاتو پھر بےموقع بےمحل کی بات کیوں ؟؟ یہ آپ کا کونسا جذبہ ہے اسکے بارے میں‌ بھی بتادیں‌ تاکہ میرے علم میں‌ اضافہ ہوسکے۔۔:cry:
 
یہی ہمارا مسئلہ ہے کہ بات کہیں کی کہیں لے جاتے ہیں اور اصل نفس مسئلہ سے ہٹ جاتے ہیں اورخلط مبحث کا باعث بنتے ہیں بُش کی طرف اچھالا گیا وہ جوتا فقط ایک جوتا ہی نہ تھا بلکہ مسلم ممالک سمیت تمام دنیا کے نام نہاد مدرسین اخلاقیات کہ منہ پر ایک طَمانْچَہ بھی تھا مگر بقول شاعر ۔ ۔

کون غافل کو جگا سکتا ہے
کسی طوفان کے طمانچے بھی نہیں
نیز گر میری اصلاح سے آپ کو فرصت میسر آجائے تو یہ بھی دیکھ لینا تھا کہ میں نے باذوق کہ حدیث دانی (یعنی فھم حدیث) پر اعتراض کیا ہے نہ کہ مطلق حدیث پیش کرنے پر ۔ ۔ ۔ والسلام
 
ہونہ ۔۔محض جذباتی باتیں ۔۔بھائی اس مسلمان کی فکر نہیں کسی کو جسکو اس جوتا پھینکنے کے عمل کے بعد ایک جابر حکمران کے کارندوں‌ نے بے دردی سے مارا ہے ۔۔اسکی مدد کو کون پہنچا یہ جو خوش ہورہے ہیں‌ جوتا پھینکنے کی بات سنکر۔۔وہ ۔۔یہاں تو سب اپنے جذبوں کی تسسکین حاصل کرنے میں‌ لگے ہیں‌اور وہاں‌ اسکے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہوگا یہ سوچ کر ہی میرا دل رو رہا ہے ۔۔پر غصہ بھی آرہا ہے کہ ان صاحب نے یہ موقع خود ہی فراہم کیا ہے ان ظالموں‌ کو ۔۔
ایک کافر جابر حکمران پر محض جوتا پھینکنے کے بدلے میرے ایک مسلمان بھائی کو شدید جسمانی اذیت دی جائے اور اسکی ہڈی پسلی توڑ دی جائے یہ مجھے کبھی بھی منظور نا ہوگا۔۔آپ لوگ اسے صحیح سمجھتے ہوں‌ تو یہ آپ کی سوچ ہے میں‌ تو اپنے دل کو اس قسم کی جھوٹی تسلی نہیں دے سکتا کے اس واقع کو بہت بڑا کارنامہ سمجھوں‌۔۔

اور مجھے بھی شائدیہی شعر کہنا پڑیگا جو آپ نے شیئر کیا ہے ۔۔:cry:

اور جہاں تک باذوق بھائی کی حدیث دانی پر آپ کا اعتراض ہے یہ محض آپ کی ذاتی سوچ ہے ۔ضروری نہیں کے دوسرے بھی آپ سے اتفاق کریں‌۔۔
اب آپ کی اس سوچ کا محرک آپ کا کونسا جذبہ بنا ہے یہ آپ ہی بہتر جان سکتے ہیں‌۔۔:roll:
 
جیا راؤ

محفلین
اس واقعہ پر میری تازہ ترین قلبی واردات کا ایک قطعہ۔ ۔ ۔انجمن محبان صحافیان کی نزر ۔ ۔
صحافت کی تاریخ میں وہ انوکھا رنگ بھرتا ہے
لگا کہ بُش کو جوتے ہمیں وہ دنگ کرتا ہے
بلایا کس نے بُش کو تھا جو مہماں اسکو جانیں ہم
ہمیشہ غاصبوں سے یوں زمانہ جنگ کرتا ہے
:laugh::laugh::laugh:

واہ واہ۔۔۔ بہت ہی خوب۔۔۔ !!
:grin::grin::grin:
 
جیا راؤ

محفلین
جنگ کی یہ خبر دیکھئیے۔۔۔ :):)

jang.gif
 
Top