بریکنگ نیوز۔عراقی صحافی نے صدر بش کو جوتے دے مارے

زین

لائبریرین
بغداد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک عراقی صحافی نے امریکی صدر بش کو جوتے دے مارے ۔
ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق بغداد میں ایک عراقی صحافی نے امریکی صدر بش کو عراقی وزیر اعظم نور المالکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران2 جوتے دے مارے تاہم صدر بش بال بال بچ گئے ۔سیکورٹی حکام نے صحافی کو فوری گرفتار کرلیا۔
عراقی صحافی کا کہنا تھا کہ جوتے بش کے لیے الوداعی تحفہ تھا ۔جبکہ صدر بش نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ جوتے پھینکنے کا کیا مقصد تھا ؟اور جوتا پھیکنے والا کیا چاہتا تھا۔ انہوں‌نے کہا کہ وہ صرف یہ جانتے ہیں‌کہ جوتا دس نمبر کا تھا ۔
اس سے قبل عراقی وزیراعظم نور المالکی اور امریکی صدر بش نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت امریکی افواج 2011 تک عراق میں موجود رہے گی ۔
امریکی صدر بش الوداعی دورے پر اچانک بغداد پہنچے تھے ۔
--------------
یہ واقعہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی پیش آیا ہے ۔
 

زین

لائبریرین
یار دیکھ رہا ہوں ۔ میرے پاس ایک اکاؤنٹ تھا اس کا پاسورڈ بھول گیا ہوں ۔ اور تصویریں بھی اسی میں آتی ہیں ۔ خیر نیٹ پر سرچ کرنے سے مل جائیں گی وہ شیئر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اگر کوئی اور کرسکتا ہے تو برائے مہربانی کردے ۔
 

زین

لائبریرین
ابھی یہ بھی خبر ملی ہے کہ مذکورہ عراقی صحافی کو امریکی و عراقی سیکورٹی حکام نے سب کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ۔
 

زین

لائبریرین
شکریہ زیک!
یہ دیکھو عبدالقدوس بھائی بے چارے کا چہرہ کیسے سرخ ہوگیا ۔
اس ویڈیو میں صحافی پر تشدد کرتے ہوئے بھی کچھ دکھایا گیا ہے
 

Ukashah

محفلین
یار یہ غلط کیا۔ اتنی بڑی معزز شخصیت کے ساتھ اتنا خراب سلوک نہیں کرنا چاہے تھا ۔:laugh:;)
 

arifkarim

معطل
خیر یہ الوداعی جوتے تو کچھ بھی نہیں۔ جب بش حضور 2001 میں دھاندلی کرکےپہلی بار وائٹ ہاؤس پہنچے تو انکا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کیا گیا!
 

Ukashah

محفلین
arifkarim
یہ آپنے طنز کہا ہے یا واقعی یہی مراد ہے؟
اگر میں نے افسوس کیا ہوتا تو واقعی انہونی بات ہوتی ۔۔ چلیں بش الوداعی تحفہ ہی سمجھ لیں ۔ کمال کی بات ہے اس تحفے کے بعد ہنس رہے تھے ۔ شاید وہ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے
 

زین

لائبریرین
ہر مسکراہٹ مسکان نہیں ہوتی ۔ اتنی عزت افزائی کے بعد دنیا کے سامنے ہنسنا ہی پڑتا ہے ۔

عارف کریم !
یہ کارنامہ تو صحافی بھائی نے سرانجام دیا ہے ۔آئندہ یہ لوگ ڈر کے مارے صحافیوں کو جوتوں کے ساتھ اندر آنے نہیں‌دینگے ۔ خیر پھر کیمرے شیمرے سے بھی اس طرح کے کام لیئے جاسکتے ہیں ۔
 

بلال

محفلین
بڑی بات ہے۔۔۔ کم سے کم صحافی کے حوصلے کی تو داد دینی پڑے گی۔۔۔ ویسے یہ کوئی چھوٹی بات نہیں بلکہ آج کی دنیا کے لئے یہ بہت بڑی بات ہے۔۔۔ ایسی باتیں ہی تاریخ بن جاتی ہیں۔
 

زینب

محفلین
سلوٹ کرنا چاہیے "زیدی"کو۔انتہائی ہمت کا کام کیا لگ جاتا سیدھا منہ پے تو کتنے مسلمانوں کی روحوں کو سکون ملتا۔۔اس نے انتہائی ہمت کا کام کیا جاتے جاتے کم از کم کچھ تو بدلہ لیا تاریخ میں لکھا جانے والا کام۔۔۔۔ویلڈن سلام ہے جواں مردی کو واہ واہ مزہ آگیا انتہائی خوشی ہوئی مجھے تو
 

ارم

محفلین
1100538886-1.jpg
 

طالوت

محفلین
عربوں میں جوتا دکھانا ہی نہایت ذلت کی بات سمجھا جاتا ہے اور پھر مارنا ۔۔۔۔
فواد کہیں نظر آئیں تو ان سے رائے لیتے ہیں ، ممکن ہے صرف صحافیوں کے لیے ہی نہیں تمام مسلموں کے لیے جوتا پہننا ممنوع ہو جائے کہ امریکی شہریوں کی جان کو اب جوتوں سے بھی خطرہ ہے۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
مجھے تو ہنسی آئی عراقی پی ایم پے اس بےچارے کو کافی لیٹ سمجھ آئی کہ کیا ہو رہا ہے پر بش نے کمال جھکائی دی زرہ سا چوک جاتا تو گیا تھا:ُ
 
وائس آف امریکہ نے کوئی خبر نہیں‌دی لیکن بی بی سی نیوز نے بہت واضح انداز سے خبر کو نمایاں کیا ہے۔ اردو اور انگلش دونوں وریژنز میں۔
 

زین

لائبریرین
رات کو تو ٹی وی چینلز پر اس کے علاوہ کچھ دکھائی ہی نہیں دہے رہا تھا ۔کچھ دوستوں نے تو فون کرکے بھی پوچھا ۔
-----------
ویسے مجھے ایک بات کی فکر کھائی جارہی ہے کہ اب پریس کانفرنس سے پہلے صحافیوں سے جوتے اتروالئے جائیں گے ۔
 
Top