قادری کے مطالبات پورے کرنے کے لئےاسمبلی کو تحلیل کرنا ضروری تو نہیں۔ جیسے گیلانی کے فارغ ہونے کے بعد نیا وزیراعظم آیا تھا اسی طرح سے اگر راجہ بھی سزا کے مستحق ٹھہرائے جاتے ہیں تو نیا وزیراعظم لایا جا سکتا ہے۔جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے وزیراعظم اسمبلی توڑنے کے لیے صدر کو سفارش بھجوا سکتا ہے ۔۔۔ لیکن اگر وزیراعظم ہی موجود نہیں ہو گا یا معزول ہو گا ۔۔۔ تو پھر اسمبلیوں کو "کون" تحلیل کر سکتا ہے؟ بالفرض طاہر القادری صاحب کی "ڈیمانڈ" پوری کرنی ہو تو؟ کیا یہاں کوئی "آئینی ماہر" موجود ہے؟ یا کوئی ایسا جو آئین کی زیادہ جان کاری رکھتا ہو؟