بدتمیز
محفلین
محب علوی نے کہا:کچھ لوگوں کے خیال ناقصمیں اگر محفل کو چھوڑنے کا اعلان کیا جائے تو شاید اس سے ان کی قدر و منزلت میں اضافہ اور درجات بلند ہوتے ہیں اور لوگوں انہیں روکنے کے لیے مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں ، کچھ کا یہ بھی خیال رہا ہے کہ ان کے جانے کی خبر سن کر شاید کچھ لوگ بن باس لے لیں اور کم سے کم نیٹ کی دنیا سے کنارہ کش ہو کر روزمرہ کی دنیا کے جوگی تو بن ہی جائیں گے۔ اسی طرح کچھ لوگوں کے خیال میں اگر وہ جانے کا اعلان کریں گے تو محفل پر سناٹیں اور وحشتیں چھا جائیں گی ، ہر طرف ویرانی و بیابانی ہوگی حتی کہ ہرا رنگ ٹیکسٹ باکس سے بھی غائب ہوجائےگا اور محفل ایک مکمل صحرا کا نقشہ پیش کرے گی جس میں کہیں کوئی نخلستان نہ ہوگا۔ الغرض جو جتنا خوش گمان اور خوش فہم ہے وہ اتنے ہی سنہرے اور دلفریب خواب دیکھتا ہے اور ساتھ میں اپنی روانگی کا دھماکہ خیز اعلان بھی کر دیتا ہے یہ الگ بات ہے کہ کچھ دنوں بعد چپ چاپ واپسی ہو جاتی ہے
قدید بھیا دیکھنا کہیں تمہاری ہی تو بات نہیں ہو رہی دھوکے سے؟