ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
~~
بہت باتیں کرتے ہو۔huh
میں نے خاموش رہنے کی بہت مشکل سے پریکٹس کی ہے۔ میری محنت کو ضائع نہ کرو۔ آپ بس اپنی قسمت کے ساتھ چائے پیو۔ کہ بس چائے پیتے ہی رہ جانا۔
~~
باتیں ہی کرتا ہوں نہ منہ تو نہیں بناتا
اب یا باتیں بنا لوں یا منہ تو میں باتیں بنا لیتا ہوں کہ منہ بنانا مجھے آتا نہیں ہے ۔ خاموش رہنے کا مشورہ تمہیں کسی نیم حکیم نے دیا ہے ، سنا نہیں تم نے کہ نیم حکیم خطرہ جان ۔ اگر تشخیص صحیح نہ ہو تو علاج اسی طرح کے غلط سلط تجویز کرتے ہیں نام نہاد معالجین
چائے تو میں پی رہا ہوں ، تم ذرا زحمت کرکے کیک اور مٹھائی بھیج دو ، اتنی مٹھائی کس لیے رکھنی ہے کسی کے کام ہی آنے دو۔
~~
مائی گاڈ۔ اتنی بڑی بڑی باتیں۔
جاؤ شاباش میرا کام دیکھ کر آؤ۔
خاموشی کا علاج آپ نے ہی نہیں بتایا تھا کیا؟؟
قسمت کے ساتھ چائے پی رہے ہیں تو۔۔ قسمت اتنی مہربانی اور نہیں کر سکتی کیا کہ آپ کو کیک اور مٹھائی ہی لا کر دے دے۔ اندازہ ہو رہا ہے۔ کس قسم کی قسمت ہے۔huh
اب خاموش۔۔(منہ پر انگلی)
~~
اب کیا باتیں بھی انسان بڑی بڑی نہ کرے
کام دیکھنے گیا تھا میں ، چند غلطیاں بتائی تو تھی اچھا کیا انہیں ٹھیک کر لیا ، اسی طرح محنت سے کام کرتی رہو خوب ترقی کروگی ۔
خاموشی کا علاج میں نشے کی حالت میں بھی نہیں بتا سکتا
قسمت نہیں خوش قسمتی کے ساتھ چائے پی رہا ہوں اور اب اچھا نہیں لگتا نہ کہ میں گھر آئی مہمان کو چائے تو پلاؤ مگر کیک اور مٹھائی بھی ساتھ میں لانے کے لیے کہہ دوں ، خود بتاؤ انصاف سے کہ ایسی ہوتی ہے مہمان نوازی کیا
~~
غلطیاں بتائی ہیں۔ یہ کب کی بات ہے۔ لگتا قسمت آپ کو دھوکا دے رہی ہے۔ دھیان سے رہیے گا وہ خوش قسمتی کے روپ میں کچھ اور ہی بن کر آئی ہوئی ہے۔ کہ آپ باتیں بھی بہکی بہکی کر رہے ہیں۔ غلطیاں نکالی ہیں۔ اور وہ بھی میری۔huh آپ تو ہنس رہے تھے۔ کہ کام بڑا صحیح ہو رہا ہے۔ اور آپ کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آئی۔
فکر نہ کریں آپ کی بھی خاموشی کے دن جلد ہی آنے والے ہیں۔ پھر ہم سب مل کر آپ سے پوچھیں گے۔ کہاں وہ اتنی بڑی بڑی باتیں اب۔
اب چائے ختم کریں۔ اور مہمان کو گھر سے رخصت کریں۔ اس نے شمشاد بھائی کے ہاں بھی جانا ہے۔ huh
~~
لو کر لو بات ، شمشاد نے ہی تو بھیجی ہے میری طرف اب کیا ان ہی کی طرف بھیج کر کفرانِ نعمت کر لوں۔
اب خود ہی کہہ رہی ہو کہ کام صحیح ہورہا تھا اس لیے میں ہنس رہا اصل صحیح کام ہورہا ہو تو میں بہت خوش ہوتا ہوں اور ہنستا مسکراتا رہتا ہوں کہ لوگ کام کرتے رہیں ، کیوں شمشاد بھائی ٹھیک ہے نہ یہ پالیسی۔
ہائے کاش میری خاموشی کے دن جلدی آجائیں اور مجھ سے سب پوچھیں کہ کہاں گئی میری باتیں ، بولتے کیوں نہیں محب تمہیں کیا ہوگیا ، تم سے ہی تو رونق تھی ساری ، تمہاری خاموشی سے دیکھو کیسا سناٹا چھا گیا ہے ، یوں لگتا ہے جیسی بھری بہار میں خزاں آگئی ہو ، میکدے ویراں ، خم و ساغر اداس ہوں ، چمن ویرانہ بن گیا ہو، خوشیاں روٹھ گئی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور بھی اسی طرح کی باتیں لا تعداد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہائے کاش یہ جلدی ہو ، ایسی خاموشی پر ایسی ہزار باتیں قربان