بریکنگ نیوز !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
شمشاد نے کہا:
محب کیا آپ نے “ آبِ گُم “ کا دھاگہ دیکھ لیا ہے؟

ابھی اس کا کتنا کام باقی ہے؟ میرے حصے کا تو آج ختم ہو گیا تھا۔

شمشاد اس کا اب بہت زیادہ کام نہیں رہتا ، آپ فکر نہ کریں اب چند سست لوگوں کو اس پر لگا رہنے دیں ورنہ وہ مکمل ہی نہ ہو جائے :wink:

اب آپ بسم اللہ کرکے منٹو کو پکڑ لیں ، اس کے بعد ایک ایسی ضخیم کتاب آرہی ہے کہ پوری ٹیم کو اس پر لگنا پڑنا ہے :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:

بس ٹھیک ہے میں منٹو کو شروع کروں گا۔
 
شمشاد جلدی منٹو کو شروع کر لیں اس کے بعد ایک عفریت کتاب آرہی ہے جس کے لیے پوری لائبریری ٹیم کو پنجوں کے بل ہونا پڑے گا :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
محب بھائی منٹو فُل ٹائم جاب ہے۔ اس کو شروع کیا تو پھر کوئی اور کام نہیں ہو سکے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، ایسا کرتے ہیں، کہ آپ منٹو کو شروع کر دیں۔ ماشاء اللہ آپ کی رفتار بقول محب، جناتی ہے‌ :)۔ تو ہم لوگ یہاں مل کر دوسری بھاری کتاب پر کام کرتے رہیں گے۔ چونکہ منٹو کی سکین شدہ کاپیاں‌ ہمارے پاس موجود نہیں، تو ہم معذرت خواہ ہیں کہ مدد نہیں کر سکیں گے۔ اگر دوسری کتاب کے لکھے جانے کے دوران منٹو کی سکین شدہ کاپیاں‌ مل جائیں‌تو ہم ادھر بھی حاضر ہیں۔ :) باقی جیسے آپ حکم کریں
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں شروع کروں گا،

برسبیلِ تذکرہ یہ کون سی بھاری کتاب ہے جس کا ذکر ہو رہا ہے؟
 
منٹو کے تو افسانے ہیں نہ شمشاد وہ تو ایک عرصہ تک چل سکتے ہیں ، تھوڑے تھوڑے کر کے :) سارے نہیں لکھ دینے آپ نے۔

بھاری بھرکم کتاب ہے جی علی پور کا ایلی از ممتاز مفتی
 
قیصرانی

لائبریرین
جی، کچھ سرپرائزز ہیں :)۔ ہمارے سپوکس مین محب ہیں۔ دیکھیں، وہ کب پٹاری کھولتے ہیں‌ :)
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
منٹو کے تو افسانے ہیں نہ شمشاد وہ تو ایک عرصہ تک چل سکتے ہیں ، تھوڑے تھوڑے کر کے :) سارے نہیں لکھ دینے آپ نے۔

بھاری بھرکم کتاب ہے جی علی پور کا ایلی از ممتاز مفتی
~~
273_uff1_1.gif
کبھی کوئی کام صحیح نہ کرنا۔ کتنی غلط ٹائم پر اور کتنی غلط جگہ پر کیا کہہ گئے ہو۔ میں نے تو سرپرائز دینے کا سوچا تھا۔ :cry:
ابھی تو سکین بھی مکمل نہیں ہوئی۔ سوچو اگر سکین ہی نہ ہو سکے تو پھر کیا کرو گے۔ کام مکمل کر کے ہی اعلان کرنا چاہیے۔ huh۔
خیر، میں صرف ایک ہی بات کہوں گی کہ باتوں کے ساتھ کام بھی بہت اچھے کرتے ہیں۔ :)
~~
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جی، کچھ سرپرائزز ہیں :)۔ ہمارے سپوکس مین محب ہیں۔ دیکھیں، وہ کب پٹاری کھولتے ہیں‌ :)
بےبی ہاتھی
~~
انھیں سپوکس مین کا عہدہ کس نے دیاہے۔ جلدی سے ان کے عہدہ کو تبدیل کیا جائے۔ (مجھے اس وقت رونے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرنے ہو رہا۔ :cry: )
~~
 
ماوراء

محفلین
~~
پھر تو ہم پچھلے سے بھی جائیں گے۔ :(
آسان طریقہ یہ ہے کہ آئندہ انھیں کوئی بات بتائی ہی نہ جائے۔ :D
~~
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top