بسلامت روی ۔ ۔ ۔ سعود بھائی کے لیے ۔ ۔

شمشاد

لائبریرین
یہ سعود بھائی کے لیے تحفوں والے دھاگے میں کیا ہو رہا ہے؟

جلدی کریں میرے لیے بھی کوئی تحفہ ارسال کریں کہ پہلے انہوں نے یہاں آنا ہے۔
 
مغزل

محفلین
سعود بھائی کے لیے (بدیہہ دعائیہ)

مرا خدا تجھے منزل سے ہمکنار کرے !!!!!!!!!
تمام امن و حفاظت سے خوش روی کے ساتھ
------------------------
سفر نصیب بہت کام گار ہوتے ہیں سعود بھائی ۔
اللہ تعالی سفر کی صعوبتوں پریشانیوں سے اپنی امان میں رکھے،
مالک و مولیٰ ساتھ خیر و عافیت کے منزلِ مقصود پر پہنچائے ، آمین
بھابھی محترمہ اور گڑیا رانی کو ڈھیروں دعائیں۔
نیاز مند و دعا گو:
 
مقدس

لائبریرین
السلام علیکم
میں تو سیڈی سیڈی ہونے کا پروگرام بنا کے بیٹھی ہوں
اور بھیا میں اب کیا تحفہ دوں۔۔ بہن کو تو دیا جاتا ہے ناں۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ چلیں میرے لیے واپسی پر آئسکریم ، چاکلیٹ اور چوڑیاں لیتے آئیے گا۔۔
شمشاد بھیا آپ بھی سعود بھیا کے ہاتھ میرے لیے کچھ بھیجنا مت بھولیے گا۔۔۔۔ ہی ہی ہی

بھابھی اور فریحہ کے لیے ڈھیر ساری دعائیں۔۔

فریحہ کے لیے یہ کتابیں
Ickle_Einstein_Wanna_Be_Introduction_To_Numbers_Educational_Gift_Box_For_Girls.jpg

اور یہ بھابھی کے لیے

5th_Avenue_Elizabeth_Arden_Gift_Set.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
ایک تو گفٹ بھی کہتی ہے کہ بھیجا ہے اور کہتی ہے کہ بولتی بھی نہیں ہوں۔

ایک تو یہ بہت مشکل ہے کہ نجانے کن باتوں پر یہ خفا ہو جاتی ہیں اور کن باتوں سے من جاتی ہیں۔
 
سعود جاتے ہوئے فون ضرور کر لینا۔

تفصیل سے واپسی پر لانے والی چیزیں سمجھا دوں گا۔ اف ابھی تو میرے ذہن میں اتنی چیزیں آ رہی ہیں کہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

واپسی پر نیو یارک بھی رکنا ہے تاکہ میں چیزیں تسلی سے چیک کرکے رکھ لوں اور پھر تمہیں آگے ورجینیا روانہ کروں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی کے لیے میں یہ تحفہ بھیج رہی ہوں ۔
sindhi-topi-1.jpg
آپ سے تویہیں وصول پا لیں گے۔ خوبصورت تحفہ ہے۔

ہندوستان میں یہ ٹوپی کہاں پہنی جاتی ہے، میرا مطلب ہے کن کن علاقوں میں پہنی جاتی ہے؟
پاکستان میں تو یہ سندھی ٹوپی ہے۔ اس میں اتنا اور اضافہ کر لیں کہ اس میں چھوٹے چھوٹے شیشے ٹانکے ہوتے ہیں۔
 
عندلیب

ٹوپی ٹوپی ہوتی ہے اس کا جغرافیہ جاننے کے لیے وکی پیڈیا پر جایئے، ہم حیدرآباد والے تو بس اتنا جانتے ہیں کہ ہمارے ہاں پہننے سے زیادہ پہنانے میں دلچسپی لی جاتی ہے۔ :)
 
Top