سعود جاتے ہوئے فون ضرور کر لینا۔
تفصیل سے واپسی پر لانے والی چیزیں سمجھا دوں گا۔ اف ابھی تو میرے ذہن میں اتنی چیزیں آ رہی ہیں کہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
واپسی پر نیو یارک بھی رکنا ہے تاکہ میں چیزیں تسلی سے چیک کرکے رکھ لوں اور پھر تمہیں آگے ورجینیا روانہ کروں۔
میں نے تو یہ تھریڈ کرنل محمد خان کے متعلق ہونے کی غلط فہمی میں کھولا تھا۔
جی قبلہ، ان شاء اللہ جاتے ہوئے آپ کو نیو یارک پہونچ کر فون کر لیں گے، اس سے قبل تو فرصت ہی نہیں ملے گی شاید۔ اور ان شاء اللہ واپسی میں نیو یارک میں ایک آدھ روز قیام کیا جا سکتا ہے۔ فکر نہ کریں، آپ چاہیں تو ایک عدد سوٹ کیس تیار رکھئے گا اور واپسے میں ہمارے سوٹ کیس سے چپکے سے تبدیل کر لیجئے گا۔
محب میری چیزیں یاد سے سعود بھائی کے ہاتھ بھجوا دینا۔
پاکستان میں اسے ہاتھ کرنا بھی کہا جاتا ہے۔ ویسے فیصل آباد میں کسی ستم ظریف نے اس کے لئیے "ٹوپی ڈرامہ" کی جامع اصطلاح بڑی محنت سے تخلیق کی اور یہیں سے یہ پنجاب کے دیگر حصوں میں پہنچی۔بامحاورہ ٹوپی پہنانا کا کیا مطلب ہوا چاچو ؟