بس

بلال

محفلین
شمشاد صاحب
وہ شعر یہاں پوسٹ نہیں‌کرنا تھا کیونکہ اس میں "بس" والے شعر لکھنے تھے لیکن میں‌غلطی سے کوئی اور شعر لکھ گیا تھا اس لئے حذف کر دی
 

شمشاد

لائبریرین
مقامِ عشق کی عظمت ہے ضبطِ غم سرور
اور ایک تم ہو کہ بس شامِ غم کی باتیں ہیں
 

زھرا علوی

محفلین
قفس بھی توڑ کے آتے تیرے اشارے پر
ہمارے بس میں نہیں تھے مگر ہمارے پر
متاع ہجر گنوا دیں مگر یہ سوچتے ہیں
پھر اس کے بعد جیئں گے تو کس سہارے پر

حسنین محسن
 

شمشاد

لائبریرین
محبت میں تو بس دیوانگی ہی کام آتی ہے
یہاں جو عقل دوڑائے، وہ عاقل ہو نہیں سکتا
(سید نصیر الدین نصیر)
 

ہما

محفلین

بس اب تو دامنِ دل چھوڑ دو بے کار اُمیدو!
بُہت دکھ سہہ لیا میں نے بُہت دن جی لیا میں نے
 

راجہ صاحب

محفلین
پیار پر بس تو نہیں ہے مرا لیکن پھر بھی
تو بتا دے کہ تجھے پیار کروں یا نہ کروں
تو نے خود اپنے تبسم سے جگایا ہے جنہیں
ان تمناؤں کا اظہار کروں یا نہ کروں
 

شمشاد

لائبریرین
امید کیا ہے بس اک پیش و پس ہے کچھ بھی نہیں
میری حیات کی غمگینیوں کاغم نہ کرو
(ساحر لدھیانوی)
 

شمشاد

لائبریرین
ہر سوچ میں وہ میری کچھ ایسے بس گیا ہے
ہر فعل میرا اس سے موسوم ہو چکا ہے
(عتیق الرحمن صفی)
 

شمشاد

لائبریرین
اس جان حیا کا بس نہیں کچھ، بے بس ہے پرائے بس میں ہے
بے درد دلوں کو کیا ہے خبر، جو پیار یہاں آپس میں ہے
(اختر شیرانی)
 

تانیہ

محفلین
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کی
اور ہم نے روتے روتے دوپٹےبھگو دیئے
(پروین شاکر)
 
Top