مائینز کا ذکر سنتے ہی ایک ایسی ہستی کا نام ذہن میں گونجنے لگتا ہے، جس نے یورپ کی نشاۃ ثانیہ کے دور میں انتہائی گراں قدر ایجاد سے معلومات کی نشر و اشاعت میں انقلاب برپا کردیا۔ پندرھویں صدی میں یورپ میں پرنٹنگ پریس کے بانی جوہانس گوٹنبرگ کا تعلق مائینز سے تھا۔ شہر کے وسط میں یورپ اور انسانیت کے اس محسن کا مجسمہ موجود ہے۔
مائینز رہتے ہوئے یہاں کے کلیسا کے پاس اکثر گزر ہوتا رہتا تھا۔ ایک ہزار سال کی تاریخ اپنے سینے میں سمیٹے یہ کلیسا رومی طرزِ تعمیر کا ایک شاہکار ہے۔ آج سات سال بعد اس شہر کا دوبارہ رخ کیا تو اس بار اندر جانے کا موقع بھی مل گیا۔