بلجیم، جرمنی اور فرانس کی سیر

عرفان سعید

محفلین
ایک دیوار پر فلپ جیکب سپینر کا پتھر پر تراشا گیا خاکہ معلومات کے ساتھ موجود تھا۔ فلپ سترھویں صدی میں الہیاتی علوم کا ماہر تھا اور لوتھرن چرچ میں اس نے "تحریکِ پارسائی" (pietism) کی بنا ڈالی۔اس تحریک کا کلیدی پیغام بائیبل کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے اپنی انفرادی زندگی میں زیادہ سے زیادہ تقوی اور پارسائی حاصل کرنا تھا۔

r
 

عرفان سعید

محفلین
ایک اور دیوار پر جرمنی کی پہلی پارلیمنٹ کے پچاس سال مکمل ہونے پر، 1898 میں نصب کیا گیا سنگ تراشی کا ایک نمونہ بھی آویزاں تھا۔

 

عرفان سعید

محفلین
سینٹ پال چرچ سے متصل ایک عمارت اور سڑک۔ عمارت کا پھیلاؤ سڑک پر موجود پل تک ہے۔ کچھ کمرے اس پل پر تعمیر کیے گئے ہیں۔

 

عرفان سعید

محفلین
چند سو میٹرکے فاصلے پر قرونِ وسطی میں فرانکفرٹ کا مرکز جو اب اولڈ ٹاؤن کہلاتا ہے، موجود ہے۔۔ قدیم تاریخی عمارت کی موجودگی اس مقام کو بے انتہا دلکش بنا دیتی ہے۔

مشرقی حصہ

 

عرفان سعید

محفلین
بظاہر مجسمہ نظر آنے والا حقیقت میں ایک شخص ہے جو مجسمے کا روپ دھارے طرح طرح کے پوز بنا کر راہگیروں سے کچھ سکے وصول کرتا رہتا ہے۔

 
Top