علی وقار

محفلین
مجھے محسن خان نویں سوال میں ہی ذہن میں آگیا تھا ۔ بس گھیرا تنگ کرنا تھا ۔ :)
یاسر شاہ نے بے دھیانی میں فنون لطیفہ کا سوال کر کے کرکٹ کی طرف رخ کروا کر میچ کا پانسہ پلٹا اس پر انہیں داد دینا بنتی ہے مگر بعد میں پٹری سے اتر گئے اور آپ نے درست جواب دے کر ذہانت کا ثبوت دیا اور آپ سے یہی توقع تھی۔ :p
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہاں ضوابط کے حوالے سے کچھ عرض ہے جو کہ لاگو ہونے چاہئیں۔

شروع میں ہمیں یہ بتانا چاہیے کہ شخصیت ہے یا فرضی کردار، عمارت ہے یا کوئی اور شے۔ شخصیت سے متعلق یہ نہیں بتانا چاہیے کہ وہ مرد ہے یا خاتون۔ مزید یہ کہ گوگل کی ممکنہ معاونت کے باعث سوالات کی تعداد کم کر کے پندرہ کر دینی چاہیے کیونکہ اس میں وقت بھی زائد ملتا ہے اور بوجھنے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ جواب سوچ سمجھ کر دینا ہو گا اور ایک بار غلط جواب آنے پر گیم کا فیصلہ ہو جانا چاہیے۔ اس لیے جواب دیتے ہوئے عجلت نہ دکھائی جائے یا پھر کم از کم دو یا تین غلط جواب کی حد مقرر ہو۔
پندرہ تو بہت کم نہ ہو جائیں گے سوال؟
اور جواب بس ایک غلط تک ٹھیک ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ سوالات کر کے آگے بڑھا جائے۔
 
امین شارق

محفلین
یاسر شاہ نے بے دھیانی میں فنون لطیفہ کا سوال کر کے کرکٹ کی طرف رخ کروا کر میچ کا پانسہ پلٹا اس پر انہیں داد دینا بنتی ہے مگر بعد میں پٹری سے اتر گئے اور آپ نے درست جواب دے کر ذہانت کا ثبوت دیا اور آپ سے یہی توقع تھی۔ :p
چلیں اب انعام دیا جائے تاکہ اگلی کسوٹی میں مقابلے کی فضا قائم ہو
 
امین شارق

محفلین
پندرہ تو بہت کم نہ ہو جائیں گے سوال؟
اور جواب بس ایک غلط تک ٹھیک ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ سوالات کر کے آگے بڑھا جائے۔
جس نے مقابلہ جیتا ہے اگلی کسوٹی کے لئے نام اسے ہی منتخب کرنا چاہئے کیا کہتے ہیں اس کھیل کے کرتا دھرتا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تجربہ قبل از باقاعدہ کھیل:

بیس سوالات میں شخصیت تلاش کریں،

ایک شخصیت، مرد۔
سوال 1:شخصیت زندہ مطلب ہماری طرح چلتی پھرتی؟
جواب: جی ہاں زندہ
سوال 2: وجہ_ شہرت دینی/مذہبی؟
جواب: نہیں
سوال 3: مسلمان؟
جواب: مسلمان
سوال 4: ایشیائی؟
جواب: ایشیائی
سوال 5: فنون لطیفہ سے تعلق؟
جواب:جی ہاں، تعلق رہا ہے۔
سوال 6:صاحب _کتاب؟
جواب: جی نہیں۔
سوال7: سیاست سے تعلق ہے؟
جواب: جی نہیں
سوال 8: اچھل کود بھاگ دوڑ سے تعلق؟
جواب: جی ہاں، کھیل کود سے ہے
سوال 9 : کرکٹ؟
جواب:جی ہاں، کرکٹ۔
10۔کرکٹ سے ریٹائر ہیں یا ابھی ٹیم میں کھیلتے ہیں ؟
جواب : ریٹائرڈ
سوال 11: وہ بلے باز ہیں یا باؤلرَ
جواب: بلے باز
12۔کیا انہوں نے ہندوستانی خاتون سے شادی کی ؟
جواب: ہاں
سوال 13: کیا وہ ہندوستانی خاتون ایکٹریس رھیں ؟
جی ہاں
سوال 14: کیا وہ ایکٹریس رینا رائے ہیں؟
جی ہاں۔
اور یوں معلوم ہوا کہ وہ شخصیت محسن حسن خان ہیں۔
مبارکاں
 
علی وقار

محفلین
پندرہ تو بہت کم نہ ہو جائیں گے سوال؟
اور جواب بس ایک غلط تک ٹھیک ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ سوالات کر کے آگے بڑھا جائے۔
بالکل بھی کم نہیں ہیں کیونکہ اصل کسوٹی میں وقت کی تحدید ہوتی تھی اور یہاں تو بہت وقت ملتا ہے اور گوگل ہمہ وقت دستیاب اور بوجھنے والے کئی۔ پانچ سوالات تو منہا کرنے بنتے ہیں۔ اوپر کے تجربے نے بھی یہی ثابت کیا ہے۔ پندرہ سوالات کے اندر جواب سامنے آ گیا۔
 
علی وقار

محفلین
یہ بھی ایک ضروری بات ہے کہ سوال کسی چھلنی یا فلٹر سے ہو کر آئیں تو بہتر ہے تاکہ سوالات کی تکرار نہ ہونے پائے اور غیر متعلقہ سوالات نہ کیے جا سکیں۔
 
یاسر شاہ

محفلین
واقعی محسن خان کو میں نہیں جانتا اس طرح گیم جیتی عاطف بھائی نے۔باقی رہی پٹڑی تو پٹڑی کی ماں کی آنکھ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاسر شاہ نے بے دھیانی میں فنون لطیفہ کا سوال کر کے کرکٹ کی طرف رخ کروا کر میچ کا پانسہ پلٹا اس پر انہیں داد دینا بنتی ہے
بھتیجے نے زبردست ذہانت کا مظاہرہ کیا ہمارے خیال کے مطابق۔
بنیادی سوالات صحیح سمت کی طرف لے کر گئے۔ اس کے بعد جواب کی طرف قدم بڑھتے گئے۔
عاطف بھائی کے سوال بہت مددگار ثابت ہوئے صحیح رُخ سفر کو۔
فہد اشرف بھائی نے بنیادیں رکھی ہوئی اور دیواریں بنی ہوئی عمارت پر چھت ڈالی اور یوں سب نے مل کر محسن حسن خاں کو سامنے لا کھڑا کیا۔

ہمارا فائدہ اس میں یہ ہوا کہ ہمیں کچھ کچھ کمینٹری کرنی آ گئی۔
 
کرکٹر کا پوچھا گیا تھا تو کمنٹری تو بنتی تھی۔ ویل ڈن۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بھی ایک ضروری بات ہے کہ سوال کسی چھلنی یا فلٹر سے ہو کر آئیں تو بہتر ہے تاکہ سوالات کی تکرار نہ ہونے پائے اور غیر متعلقہ سوالات نہ کیے جا سکیں۔
ہماری چائے والی چھلنی تو یقیناً اس کام کے لئے موزوں نہیں ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگلا سوال کرنے کو کون تیار ہے
عاطف بھائی؟
رووف بھائی؟
وقار بھائی؟
یاسر بھتیجا ؟
فہد اشرف بھائی؟

جلدی بتائیے
 
Top