گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی تک 7 سوال ہو چکے ہیں لیکن جواب۔۔۔۔ دیکھئیے کب آتا ہے۔ امید پر کسوٹی قائم ہے۔
ایک شخصیت۔

ایک اشارہ بطور بونس: پرائڈ آف پرفارمننس
سوال 1: مرد یا عورت؟
جواب : مرد
سوال2: زندہ یا آنجہانی؟
جواب:اب وہ ہم میں نہیں، یعنی وفات پا چکے۔
سوال 3: فنون لطیفہ سے تعلق؟
جواب
جی ہاں
سوال 4: پاکستانی؟
جی ہاں۔
سوال 5: کیا وہ سنگر تھے؟
جواب: 5: اُن کی آواز منفرد تھی مگر معروف معنوں میں گلوکار نہ تھے یعنی یہ اُن کی بنیادی وجہ شہرت نہ تھی۔
سوال 6 کیا وہ فلمی ہیرو تھے؟
جواب: جی نہیں
سوال 7:صاحب _کتاب؟
جواب: جی ہاں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شارق بھائی ابھی تو بہت سوال کرنے کی گنجائش ہے۔ سوال بدل سکتے ہیں اگر بدلنا چاہیں۔ کیونکہ یہ تو جواب میں شمار ہو رہا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس سوال کا مطلب ہے کہ آپ حتمی جواب دے رہے ہیں۔ اگر جواب غلط تو کھیل ختم
ابھی یہ رعایت دی گئی ہے کہ ایک جواب غلط کے بعد گیم جاری رکھی جا سکتی ہے۔
وقار بھائی یہی فیصلہ ہوا تھا نا؟ یا ہم تھوڑی نیند کے بعد یاداشت کھو بیٹھے؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ابھی یہ رعایت دی گئی ہے کہ ایک جواب غلط کے بعد گیم جاری رکھی جا سکتی ہے۔
مقررہ سوالات کے ختم ہونے سے پہلے بہتر تو یہ ہے کہ جواب نہ دیا جائے، ہاں جب سوالات ختم ہو جائیں تو پھر جو ذہن میں آئے جواب دے دیں
کیونکہ یہ آزمائشی یا تجرباتی کھیل ہے تو اس میں فی الوقت رعایت رکھی گئی ہے
 
علی وقار

محفلین

جی ہاں۔ آپ بھی اس مرتبہ گیم میں شریک ہوں کیونکہ جواب تک آپ کی رسائی کو 'مسدود' کر دیا گیا ہے۔
 
Top