گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے آنے تک سب ایک دوسرے کو سمجھائیں۔
ہم ڈاکٹر کا حال احوال پوچھ کر ابھی آئے کچھ گھنٹوں میں ان شاء اللہ
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک گاؤں کے رہنے والا آدمی دوسرے گاؤں میں رہنے والے بھائیوں سے ملنے کا ارادہ کرتا ہے بھائیوں کے لیے بطور تحفہ خالص دیسی گھی کا ایک آٹھ کلو کا بھرا ہوا مرتبان لے کر چلتا ہے
جب بھائیوں کے پاس پہنچ کر گھی بانٹنے کا ارادہ کیا تو کیا دیکھا کہ ایک کے پاس 5 کلو کا اور دوسرے کے پاس 3 کلو کا مرتبان ہے۔ وہ باوجود اس کے کہ کوئی ترازو بھی نہیں جس سے حساب درست ہو مگر وہ بضد ہیں کہ برابر برابر ہی بانٹا جائے
اب آپ ذرا یہ مسئلہ سلجھا دیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اب آپ ذرا یہ مسئلہ سلجھا دیں
پہلے پانچ کلو والا برتن بھرا جائے گا ۔
پھر اس سے تین کلو والا برتن بھرا جائے گا۔
اب تین کلو والا واپس آٹھ کلو میں ڈال دیا جائے گا۔
پانچ کلو والے میں جو دو کلو بچا وہ تین کلو والے میں ڈالا جائے گا۔
اب پانچ کلو والے کو پھر بھرا جائے گا ۔
پھر اس میں سے تین کلو والے میں ایک کلو ڈالا جاسکے گا کیونکہ اس میں دو کلو پہلے ہی موجود تھا۔
اس طرح پانچ کلو والے میں چار کلو بچ جائے گا جو ایک بھائی کو دیا جاسکے گا۔
اب اس طرح باقی چار کلو دوسرے کو با آسانی مل سکے گا۔
 
وسیم

محفلین

اگر یہ تحفہ سردیوں میں لیکر گیا تو بس پھر الله ہی حافظ جمے ہوئے گھی کی تقسیم کا۔ ایسی ادلا بدلی میں دو ہفتے تو لگ ہی جائیں گے۔

:grin:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر یہ تحفہ سردیوں میں لیکر گیا تو بس پھر الله ہی حافظ جمے ہوئے گھی کی تقسیم کا۔ ایسی ادلا بدلی میں دو ہفتے تو لگ ہی جائیں گے۔

:grin:
جو نیک دل اور سخی شخص بھائیوں کو چار چار کلو دیسی گھی ہدیے میں دے سکتا ہے وہ چند لکڑیوں یا کوئلوں کا بندوبست بھی کر سکتا ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر یہ تحفہ سردیوں میں لیکر گیا تو بس پھر الله ہی حافظ جمے ہوئے گھی کی تقسیم کا۔ ایسی ادلا بدلی میں دو ہفتے تو لگ ہی جائیں گے۔

:grin:
وسیم بیٹا ۔۔ ایک بار گھی گرم کرنے کے بعد اتنا جلدی بھی گھی نہیں جمتا کہ دو ہفتے لگ جائیں۔
گھی کی ادلا بدلی ہے ، کوئی سرسوں تھوڑی جمایا جا رہا ہے کہ نتیجہ اچھا نہ نکلے۔
 
علی وقار

وسیم ایک دلچسپ کردار ہے۔ کل ان کو چالیس سے اوپر بتلایا گیا، آج انہیں بیٹا کہہ کر پکارا جا رہا ہے۔ اب یا تو وسیم بیس بائیس کا کڑیل نوجوان ہے یا چالیس سے اوپر کا متین فرد ہے یا پھر معاملہ یوں ہے کہ گل یاسمین ساٹھ کراس کر چکیں مگر تبصروں سے تو وہ بھی پندرہ بیس سالہ لگتی ہیں۔
 
یہاں زیادہ تر افراد تیس کراس کرچکے ہیں آپ اندازاً بتائیں گل یاسمیں کی عمر کتنی ہوگی ؟
 
مجھے تبصروں سے وہ بیس یا پچیس سالہ لگتی ہیں مگر کبھی کبھار وہ دادی اماں موافق بن جاتی ہیں سو یہ رینج 20 سے 80 سال کے مابین بنتی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وسیم ایک دلچسپ کردار ہے۔ کل ان کو چالیس سے اوپر بتلایا گیا، آج انہیں بیٹا کہہ کر پکارا جا رہا ہے۔ اب یا تو وسیم بیس بائیس کا کڑیل نوجوان ہے یا چالیس سے اوپر کا متین فرد ہے یا پھر معاملہ یوں ہے کہ گل یاسمین ساٹھ کراس کر چکیں مگر تبصروں سے تو وہ بھی پندرہ بیس سالہ لگتی ہیں۔
ارے بھائی کسی کو عزت دے کر بیٹا پکارنے سے کچھ نہیں بگڑتا۔ اور نہ ہی عمر سے اس کا تعلق ہے۔ لیکن آپ کہاں سمجھیں گے۔
آئی سمجھ نا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے تبصروں سے وہ بیس یا پچیس سالہ لگتی ہیں مگر کبھی کبھار وہ دادی اماں موافق بن جاتی ہیں سو یہ رینج 20 سے 80 سال کے مابین بنتی ہے۔
بھلے ہمیں دادی اماں کی بجائے پردادی اماں بھی کہہ لیجئیے لیکن دعائیں دیجئیے کہ آپ کو لکھنے پر مجبور کر دیا ورنہ تو بس ایک ایموجی کے سہارے لٹکے ہوئے تھےآپ۔
 
وسیم

محفلین
وسیم بیٹا ۔۔ ایک بار گھی گرم کرنے کے بعد اتنا جلدی بھی گھی نہیں جمتا کہ دو ہفتے لگ جائیں۔
گھی کی ادلا بدلی ہے ، کوئی سرسوں تھوڑی جمایا جا رہا ہے کہ نتیجہ اچھا نہ نکلے۔

آنٹی جی وہاں کسی لکڑی کوئلے چولہے کا ذکر نہیں، صرف دو برتنوں کا ذکر ہے۔ ہاں آپ اگر قریب بیٹھی چنے بھون رہی تھیں تو ان بھائیوں کی کافی مدد ہو گئی ہو گی، اور آنٹی جی نے گھی تقسیم میں مدد کے بہانے کافی گھی چٹ کر لیا ہو گا۔

:sneaky:;)
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
وسیم ایک دلچسپ کردار ہے۔ کل ان کو چالیس سے اوپر بتلایا گیا، آج انہیں بیٹا کہہ کر پکارا جا رہا ہے۔ اب یا تو وسیم بیس بائیس کا کڑیل نوجوان ہے یا چالیس سے اوپر کا متین فرد ہے یا پھر معاملہ یوں ہے کہ گل یاسمین ساٹھ کراس کر چکیں مگر تبصروں سے تو وہ بھی پندرہ بیس سالہ لگتی ہیں۔

سب سے دلچسپ کردار تو آنٹی کا ہے۔ ساٹھ سال کی ہو کر بھی عبدالقدیر کو قدیر بھائی قدیر بھائی کہہ رہی ہوتی ہیں۔ کسی جگہ کہہ رہی تھیں کہ میں تو ابھی اٹھارہ دن پہلے اٹھارہ برس کی ہوئی ہوں،

یہ اور بات ان کا ہر سال ہزار دن کا نکلا
:LOL:
 
آخری تدوین:
Top