وسیم

محفلین
جو نیک دل اور سخی شخص بھائیوں کو چار چار کلو دیسی گھی ہدیے میں دے سکتا ہے وہ چند لکڑیوں یا کوئلوں کا بندوبست بھی کر سکتا ہے ۔

ایسا ہی ہوا ہو گا لکڑی کوئلوں کا اس نے بندوبست کیا تو پھر آگ لگانے کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ اسی اثنا میں ہماری آنٹی گل یاسمیں بھی وہیں پہنچ گئیں اور یوں آگ لگانے کا مسئلہ بھی حل ہوا
:LOL::LOL:
 
وسیم

محفلین
یہاں زیادہ تر افراد تیس کراس کرچکے ہیں آپ اندازاً بتائیں گل یاسمیں کی عمر کتنی ہوگی ؟
مجھے تبصروں سے وہ بیس یا پچیس سالہ لگتی ہیں مگر کبھی کبھار وہ دادی اماں موافق بن جاتی ہیں سو یہ رینج 20 سے 80 سال کے مابین بنتی ہے۔

علی وقار نے اشارہ کر دیا ہے۔ 20 اور 80

اب چاہےجمع کریں، ضرب دیں، یا تفریق کریں،

تقسیم کی صورت میں فیڈر کے بندوبست کی ذمہ داری آپ کی ہی ہو گی :unsure:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آنٹی جی وہاں کسی لکڑی کوئلے چولہے کا ذکر نہیں، صرف دو برتنوں کا ذکر ہے۔ ہاں آپ اگر قریب بیٹھی چنے بھون رہی تھیں تو ان بھائیوں کی کافی مدد ہو گئی ہو گی، اور آنٹی جی نے گھی تقسیم میں مدد کے بہانے کافی گھی چٹ کر لیا ہو گا۔

:sneaky:;)
سارے مفروضے خود ہی فرض کرنے میں ایسے مگن ہوئے کہ سمجھ بوجھ سے بھی گئے اور آنٹی کو بجائے "گھی نوش فرمانے " کہنے کے "چٹ کرنا "لکھ گئے ۔ خیر کوئی بات نہیں۔ سمجھ تو آتے آتے آتی ہے نا۔
اور ہاں بھون رہے تھے ہم چنے۔ اعتراض تب بنتا جب اس بھاڑ میں کسی دشمن کو جھونکا ہوتا ہم نے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسا ہی ہوا ہو گا لکڑی کوئلوں کا اس نے بندوبست کیا تو پھر آگ لگانے کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ اسی اثنا میں ہماری آنٹی گل یاسمیں بھی وہیں پہنچ گئیں اور یوں آگ لگانے کا مسئلہ بھی حل ہوا
:LOL::LOL:
تو فخر کیجئیے وسیم بیٹا کہ ایسی گنوں والی آنٹی آپ کو ملی ہیں جنھوں نے بنا تیلی لگائے ہی جھلسا دیا۔ پھر آگ لگانا تو ہمارے دائیں ہاتھ کا کام ہو گیا نا۔ چنگاریاں دبی ہوں گی ابھی، بولیں تو سلگائیں بلکہ بھڑکائیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
علی وقار نے اشارہ کر دیا ہے۔ 20 اور 80

اب چاہےجمع کریں، ضرب دیں، یا تفریق کریں،

تقسیم کی صورت میں فیڈر کے بندوبست کی ذمہ داری آپ کی ہی ہو گی :unsure:
ضرب، تقسیم، جمع، تفریق۔۔۔۔ وقار بیٹا کے اشاروں پہ چلے تو فیڈر سے لاٹھی پکڑنے تک پہنچ جائیں گے اور بننا پھر بھی کچھ نہیں۔ اپنے فیڈر کی ذمہ داری دوسروں پر تو نہ ڈالئیے۔ آپ خود کس مرض کی دوا ہیں پھر۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب سے دلچسپ کردار تو آنٹی کا ہے۔ ساٹھ سال کی ہو کر بھی عبدالقدیر کو قدیر بھائی قدیر بھائی کہہ رہی ہوتی ہیں۔ کسی جگہ کہہ رہی تھیں کہ میں تو ابھی اٹھارہ دن پہلے اٹھارہ برس کی ہوئی ہوں،

یہ اور بات ان کا ہر سال ہزار دن کا نکلا
:LOL:
ایڈھے تُسی لاہورئیے۔۔۔
اب ذرا وہ دکھا بھی دیں جہاں ہم نے ایسا کہا۔ ہاں تو ہے دلچسپ کردار ہمارا۔ آپ کے کیوں سر سے لگ کر تلوؤں سے نکل رہی ہے بیٹا۔
اگر قدیر بھائی کو قدیر بھائی کہلوانے پر اعتراض ہے تو ہمیں انھیں بھی قدیر بیٹا کہنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مگر یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ انھوں نے آپ سے کہا ہے یا آپ خود ہی بنے پھرتے ہیں "تو کونَ میں خوامخواہ"
 
علی وقار

محفلین
ضرب، تقسیم، جمع، تفریق۔۔۔۔ وقار بیٹا کے اشاروں پہ چلے تو فیڈر سے لاٹھی پکڑنے تک پہنچ جائیں گے اور بننا پھر بھی کچھ نہیں۔ اپنے فیڈر کی ذمہ داری دوسروں پر تو نہ ڈالئیے۔ آپ خود کس مرض کی دوا ہیں پھر۔
محفل میں ننھی منی سی دادی اماں آئی ہیں۔
 
وسیم

محفلین
تو فخر کیجئیے وسیم بیٹا کہ ایسی گنوں والی آنٹی آپ کو ملی ہیں جنھوں نے بنا تیلی لگائے ہی جھلسا دیا۔ پھر آگ لگانا تو ہمارے دائیں ہاتھ کا کام ہو گیا نا۔ چنگاریاں دبی ہوں گی ابھی، بولیں تو سلگائیں بلکہ بھڑکائیں؟

آنٹی جی، جب لکڑی سلگی ہو تو دھواں بتا دیتا ہے کہ وہ کہاں سے اٹھ رہا ہے۔

ہمیں بلکل اندازہ نہیں تھا کہ شعلے اتنے بھڑک اٹھیں گے۔
 
Top