بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
امام حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ
لوگوں میں زیادہ طویل امیدیں اس شخص کی ہوتی ہیں جسکا عمل زیادہ برا ہوتا ہے۔۔۔ بحوالہ:غررالحکم حدیث 664
 

سیما علی

لائبریرین
لوگ کیچڑ سے بچ کر چلتے ہیں۔۔!! تا کہ کپڑے خراب نہ ہوجائیں۔ اور کیچڑ کو یہ گھمنڈ ہوتا ہے کہ لوگ اس سے ڈرتے ہیں۔ ہمارے ارد گرد بھی کچھ انسان اسی گمان میں رہتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
امام جعفر صادق علیہ السلام ۔۔۔۔۔۔
نماز‘ہر متقی کیلئے رب سے قربت کا ذریعہ ہے حج‘ ہر کمزور کا جہاد ہے۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
امام بر حق‘ امام جعفر صادق علیہ السلام ۔۔۔۔۔۔

اپنے بھائیوں اور دوستوں سے اچھا سلوک کرنا شیطانی کاموں کا کفارہ ہے۔ معلوم ہوا کہ جب بندے سے کوئی ایسا کام سرزد ہوجائے جو شیطان کا طریقہ ہے تو اُس کا کفارہ یہ ہے کہ اپنے دوست واحباب اور برادران کیساتھ حسن سلوک کرے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا ہے:
‏*جو شخص ہمارے غم میں اشک بہائے اللّٰہ تعالی ان آنسوٶں کے سبب اسکی آنکھوں کو روشنی عطا فرمائے گا اور اسے جنت میں جگہ عطا فرمائے گا*

‏*ال۔ّل۔هم صل ِّ علی م۔محمدً وال محمدٍوَعجل ْ فرجہم*
 

سیما علی

لائبریرین
مَنْ رَّاقَبَ اللّه فِىْ الْاُمُوْرِ نَجًا
‏اپنے کاموں میں اللّہ کا لحاظ رکھنے والا نجات یافتہ ہے.*
 

سیما علی

لائبریرین
اے لوگو ! تم سب اللہ کے محتاج ہو ، اور اللہ بے نیاز ہے ، ہر تعریف کا بذات خود مستحق ۔
( ٦ )
‏[ سورة فاطر آیت نمبر 15
 

سیما علی

لائبریرین
زندگی کو ایک امانت کی طرح گزارو ایک نہ ایک دن یہ اپنے مالک کو واپس کرنی ہے

‏اپنے دل میں مٹھاس ڈھونڈو ___
‏پھر آپکو ہر دل میں مٹھاس ملے گی __

‏انسان کا دل توڑنے والا شخص ___
‏ اللّٰه تعالی کی تلاش نہیں کرسکتا___

‏{ حضرت مولانا جلال الدین رومی }
‏{ رحمتہ اللّٰه علیہ }
 

سیما علی

لائبریرین
بے وقوف کی صحبت سے تنہائی بہتر ہے لیکن
‏تنہائی سے بہتر ہے کہ اچھے لوگوں کی تلاش
‏رکھو یقناً تم ان تک پہنچ جاو گے

‏[ حضرت مولانا جلال الدین رومی ]
‏( رحمتہ اللّٰه علیہ )
 

سیما علی

لائبریرین
ایسی نماز کا کوئی فائدہ نہیں جس کی ادئیگی کے بعد انسان کے اندر حاجزی پیدا نہ ہو
‏[ حضرت بابا بلھے شاہ رحمتہ اللّٰه علیہ ]
 

سیما علی

لائبریرین
فرمانِ امام علی علیہ السلام :

‏" عبادت کی آفت دکھاوا ہے "

‏حوالہ: اقوالِ علی (غررالحکم اردو ترجمہ)
‏جلد نمبر ١ صفحہ ٣۰٧
 

سیما علی

لائبریرین
مولانا جلال الدین رومیؒ فرماتے ہیں کہ زاہد کا زہد اپنی جگہ مگر عارف چونکہ ﷲ تعالیٰ کے عشق میں سرشار ہوتا ہے‘ اس لئے عشق کی منازل طے کرنا اس کے لئے مشکل نہیں اور وہ اپنے اسی جذبۂ عشق سے سرشار عِشق کی وجہ سے وہ مقام ایک لمحہ میں حاصل کرلیتا ہے جو زاہد پچاس برسوں میں بھی طے نہیں کرسکتا۔
 

سیما علی

لائبریرین
دنیا کی محبت کا طبیب شیطان ہے جو حرص طمع اور فواحشات کی دوا دیتا ہے
جنت کی خواہش کا طبیب عالم باعمل ہے جو تقویٰ کی تعلیم دیتا ہے
طالب المولیٰ کا حکیم کاملِ فکر ہے جو فنا باللہ بقا باللہ باخدا کردیتا ہے۔
عشق کی بیماری لادوا ہے اس کا علاج اور دارو صرف محبوب کا دیدار ہے۔
(منقول از سلطان باہورحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
 

سیما علی

لائبریرین
مولائے کائنات حضرت علی علیہ لسلام سے کسی نے پوچھا کہ جب انسان پر آفات اور مصائب آتے ہیں تو اس بات کا کیسے پتہ چلے گا کہ یہ آزمائش ہے یا عذاب تو قربان جاوں علی المرتضیٰ کی حکمت پر کہ آپ نے فرمایا کہ جو امتحان تم کو اللہ سے دور کردے وہ عذاب ہے اور جو تم کو اللہ سے مزید قریب کردے وہ آزمائش ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
🌸 امام علی علیہ السلام:

‏آج جو دنیا میں تمہارے پاس ہے تم سے پہلے اس کا مالک کوئی اور تھا اور تمہارے بعد کوئی اور ہوگا۔

‏📚 نہج البلاغہ حکمت، ۴۱۶
 

سیما علی

لائبریرین
ہر انسان میں خیر و شر کی دو قوتیں موجود ہوتی ہیں؛
اپنی خیر کی قوت کو مضبوط کرکے،
اپنے شر سے لڑنا ہی زندگی کا اصل امتحان ہے۔۔۔۔۔
 
Top