بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ
حضرت علی مرتضیٰؓ شیرخدا،
حیدرکرار فصاحت وبلاغت کاپیکر
علم وعرفان کاسرچشمہ
خطابت وذہانت میں یکتا
عجزوانکساری،جودوسخا خشیت الٰہی میں بیمثال حضرت علیؓ کی حیات طیبہ تاقیامت مشعل راہ
مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علیؓ
عشق راسرمایۂ ایماں علیؓ
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
نہیں بہن غلطی کا مجھے پتا نہیں پہلا شعر سمجھ گیا۔دوسرا سمجھنا چاہا۔میں بھی پنجابی سے زیادہ واقف نہیں ۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شاعر محمد بخش نے اس شعر میں ماں کی اہمیت کا تذکرہ کیا ہے اور مفہوم کچھ یوں ہے
کہ زندگی میں بہار ماں کے دم سے ہے اور اس کے بغیر کچھ نہیں۔شاعر خود کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ ماں کے علاوہ کوئی غم خواری نہیں کر سکتا۔
 

سیما علی

لائبریرین
شاعر محمد بخش نے اس شعر میں ماں کی اہمیت کا تذکرہ کیا ہے اور مفہوم کچھ یوں ہے
کہ زندگی میں بہار ماں کے دم سے ہے اور اس کے بغیر کچھ نہیں۔شاعر خود کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ ماں کے علاوہ کوئی غم خواری نہیں کر سکتا۔
بہت شکریہ بٹیا یہی مطلب ہمیں بھی سمجھ آیا ہ ہم نے سوچا کہیں غلط نہ لکھ دیں۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
شاعر محمد بخش نے اس شعر میں ماں کی اہمیت کا تذکرہ کیا ہے اور مفہوم کچھ یوں ہے
کہ زندگی میں بہار ماں کے دم سے ہے اور اس کے بغیر کچھ نہیں۔شاعر خود کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ ماں کے علاوہ کوئی غم خواری نہیں کر سکتا۔
خوب۔جزاک اللہ خیر
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت شکریہ بٹیا یہی مطلب ہمیں بھی سمجھ آیا ہ ہم نے سوچا کہیں غلط نہ لکھ دیں۔۔
جو سمجھ آئے مفہوم لکھ دیا کریں۔ اس میں غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے۔ لفظی مطلب بتانے میں غلطی کا شبہ رہتا ہے کیونکہ کچھ الفاظ تو پنجابیوں کی عام بول چال میں بھی نہیں آتے۔
 

سیما علی

لائبریرین
روز قیامت جب لوگوں کو ان کے اعمال کا ثواب دینے کے کے پردے کھولے جائیں گے تو سب سے آفضل عمل ذکر کو پائیں گے. تو اس وقت لوگ حسرت کرتے ہوے کہیں گے کہ ہم پر ذکر سے آسان کوئی چیز نہیں تھی. ابنِ قیم رحمہ اللہ علیہ

[الوابل الصيّب ص ١١١ ]
 

سیما علی

لائبریرین
علامہ ابن الجوزیؒ سے پوچھا گیا: افضل کیا ہے، میں تسبیح کروں یا استغفار؟فرمایا: میلے کپڑے کو خوشبو سے زیادہ صابن کی ضرورت ہوتی ہے!

السير (21/371)
 

سیما علی

لائبریرین
میں نے کبھی کسی نادان شخص کی ہم نشینی اختیار نہیں کی! امام مالک رحمہ اللّٰہ سير أعلام النبلاء (8/113)
 

سیما علی

لائبریرین
جو عمل خدا کے لیے نہ ہو، وہ فائدہ مند ہوتا ہے نہ باقی ہی رہتا ہے!! ما لم يَکن لله لا يَنفَ۔۔ع ولا يَ۔۔دُوم. مجدد ابنِ تیمیہ حرانیؒ
 

سیما علی

لائبریرین
انسان کاجوہر تین چیزوں میں: *اپنی تنگ دستی کوچھپاجانا، یہاں تک کہ تمہاری خودداری کےباعث لوگوں کو تم پر دولتمندی کاگمان ہو *اپنا غصہ چھپاجانا، یہاں تک کہ لوگوں کو لگےتم شاد ہو *اپنی پریشانی کوچھپا لینا،یہاں تک لوگوں کو لگےتم راحت میں ہو امام شافعیؒ مناقب الشافعي للبيهقي (١٨٨/٢
 

سیما علی

لائبریرین
ذکر اللّٰہ تعالیٰ کا سب سے بڑا دروازہ ہے جو اس کے اور بندے کے درمیان کھلا رہتا ہے الا یہ کہ انسان اپنی غفلت سے اسےبندکردے: امام ابن قیمؒ مدارج السالكين | (٣٩٦/٢)
 

سیما علی

لائبریرین
مرد کسے کہتے ہیں ؟ نہج البلاغہ میں مولا علی نے مرد کسے کہا ہے مرد وہ ہے جو اپنے نفس کو لگام دے کہ اُسکی باگیں چڑھا کے اپنے قابو میں رکھے اور لگام کے ذریعے اُسے اللّٰہ کی نافرمانیوں سے روکے اور اُسکی باگیں تھام کر اللّٰہ کی اطاعت کی طرف اُسے کھینچ لے جائے

#نہج_البلاغہ
 

سیما علی

لائبریرین
بابا فرید صاحب رحمتہ اللہ علیہ

برہا برہا آکھیے برہا توں سلطان
فریدا،، جس تن برہا نہااپجے سوتن جان مسان

منظوم ترجمہ
جس تن اند ر روگ ہجر دا اوہو تن سلطان
فریدا،، جس اے دولت نیﺅں اوہ دل قبرستان

اردو تشریح
اس شعر میں بابا صاحب نے محبت میں ہجر کی کیفیات پر روشنی ڈالی ہے آپ فرماتے ہیں محبوب کی یاد کو ہر وقت اپنے دل میں رکھنا ہی بادشاہت ہے اور جس دل میں محبوب سے دوری کا درد ہے وہ ہی سلطان ہے لیکن جس دل میں یہ دولت نہیں وہ دل زندہ نہیں بلکہ قبرستان سے بھی برا ہے اس لیے ہر وقت محبوب کی یاد سے اپنے دلوں کو آباد رکھنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
‏پوچھا گیا : " دعا کے لیے کیا ضروری ہے ؟"
کہا : " دھیان ! "
پوچھا : " دھیان کیسے ملے ؟"
کہا : " وجدان سے ! "
پوچھا : " وجدان کیا ہے ؟"
کہا : " سارے وجود کا ایک نقطے پر مرتکز ہو جانا !" پوچھا : " کوئ مثال ؟"
‏کہا : " کسی ماں سے اس کا بچہ اوجھل کردو ,
اسے بچے کی گمشدگی کی اطلاع دے کراسے اتنا کہہ دو
کہ بس اب دعا کر !
پھر دیکھو کہ ماں کا سارا وجود کیسے دعا میں ڈھل جاتا ہے !
" حالت اضطرار میں مانگی جانے والی دعا کی قبولیت کی راہ میں کوئ شے حائل نہیں ہو سکتی...
 

سیما علی

لائبریرین
امیرالمؤمنینؑ حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے:
’’اپنی روٹیوں پر قناعت کرو(حرام سے بچو) تاکہ جہنم کی آگ سے بچ سکو‘‘

(نہج البلاغہ:خط۴۵)
 

سیما علی

لائبریرین
مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں :
نہج ابلاغہ
حکمت 170
“ترک گناہ کی منزل بعد میں مدد مانگنے سے آسان ہے۔”
 
Top