بچوں کی باتیں

زیک

مسافر
دونوں عالمی جنگوں میں دلچسپی ہو تو بچوں کو "داس بوٹ" اور "لائف از بیوٹی فل" جیسی فلمیں دکھائی جا سکتی ہیں۔
ویسے تو دی پیانسٹ اور سیونگ پرائیویٹ رائن بھی اچھی فلمیں ہیں، تاہم ان میں جنگی تباہی کے کچھ بھیانک مناظر کم عمر بچوں کے لئے زیادہ ہوں گے۔
داس بوٹ بھی بچوں کے لئے مناسب نہیں ہے
 
جاسمن

لائبریرین
دونوں عالمی جنگوں میں دلچسپی ہو تو بچوں کو "داس بوٹ" اور "لائف از بیوٹی فل" جیسی فلمیں دکھائی جا سکتی ہیں۔
ویسے تو دی پیانسٹ اور سیونگ پرائیویٹ رائن بھی اچھی فلمیں ہیں، تاہم ان میں جنگی تباہی کے کچھ بھیانک مناظر کم عمر بچوں کے لئے زیادہ ہوں گے۔

مجھے اب وہ انگریزی فلم تو نہیں یاد لیکن بچوں کے لئے ہی ایک فلم تھی کہ جس میں کچھ خوفناک مناظر بھی تھے۔محمد چھوٹا تھا۔ہم تینوں بیٹھے فلم دیکھ رہے تھے اور ہمیں ان مناظر کے بارے نہیں پتہ تھا۔
محمد کے دونوں کان رفتہ رفتہ سرخ ہونا شورع ہوئے۔ہم نے فلم بند کرنا چاہی لیکن محمد شدومد سے بیٹھے اڑ کے کہ ضرور دیکھیں گے۔پھر گال سرخ ہونا شروع ہوئے۔
ہم نے پہلی مرتبہ کسی کا چہرہ یوں بتدریج سرخ ہوتا دیکھا۔پھر پورا چہرہ ہی سرخ ہوگیا۔
ابھی بھی ہم اسے چھڑتے ہیں یہ بات بتا کر۔
 
زیک

مسافر
محترم کو پچھلے دنوں دونوں عظیم جنگوں کے احوال جاننے کا شوق بھی پیدا ہوا تھا۔ایک دوست کے والد صاحب جامعہ میں پروفیسر ہیں۔ان کے ہاں جانا شروع ہوگئے۔وہاں ایک دانشور آتے ہیں۔لوجی محمد جی اب روز دانشور کی باتیں سننے جایا کرتے۔
اب کچھ پڑھائی کا زور بڑھا تو جانا چھوٹا ہے۔
جنگ عظیم میں دلچسپی اچھی ہے لیکن احتیاط لازم ہے۔ پاکستان وغیرہ میں اکثر انگریز اور اسرائیل دشمنی میں لوگ ہٹلر کو ہیرو بنا لیتے ہیں
 
یاز

محفلین
جنگ عظیم میں دلچسپی اچھی ہے لیکن احتیاط لازم ہے۔ پاکستان وغیرہ میں اکثر انگریز اور اسرائیل دشمنی میں لوگ ہٹلر کو ہیرو بنا لیتے ہیں
میں بھی کچھ ایسا ہی مشورہ دیتے دیتے رہ گیا کہ دوسری جنگ عظیم وغیرہ کے بارے میں واقعی جاننا ہو تو کسی پاکستانی مصنف کی لکھی کتاب سے حتی الامکان پرہیز کیا جانا چاہئے۔
 
فاشسٹ ہیرو نہیں بن سکتا۔
اتحادی جیت گئے تو جنگ کی تاریخ بھی انھوں نے لکھی، اپنی طرز معاشرت اور سیاست کو تشہیر بھی خوب کیا اور پچھلے ستر اسی سالوں سے اس کا لگاتار پرچار اور ہارنے والوں کا رد بھی کرتے چلے آ رہے ہیں اور دنیا میں رہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ان کے کہے ہوئے پر ایمان بھی لائی ہوئی ہے۔

مفروضہ یہ تھا کہ ہٹلر جیت جاتا تو ہیرو کہلاتا اور وجہ بہت آسان سی ہے کہ پھر جرمنی، جاپان وغیرہ نے تاریخ لکھنی تھی، فلمیں بنانا تھیں اور اپنے طرز معاشرت اور سیاست کو لگاتار پراپیگیٹ کرنا تھا۔ ہم اور وہ تمام لوگ جو ان جنگوں کے بعد دنیا میں آئے، ہمارے سامنے وہی تاریخ اور باقی سب کچھ ہونا تھا جو جرمنی، جاپان وغیرہ دکھا رہے ہوتے اور جیسے ہم اب مغرب کی طرز معاشرت اور سیاست پر یقین رکھتے ہیں، اسی طرح فاشزم، لینن ازم، سٹالن ازم اور نازی ازم وغیرہ آج کے ہر دلعزیز طرز زندگی اور طرز سیاست ہوتے۔

بات کیونکہ مفروضہ تھی اور لڑی کے مزاج کے خلاف بھی تو اس مراسلت کو میں یہیں ختم کرنا چاہتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اتحادی جیت گئے تو جنگ کی تاریخ بھی انھوں نے لکھی، اپنی طرز معاشرت اور سیاست کو تشہیر بھی خوب کیا اور پچھلے ستر اسی سالوں سے اس کا لگاتار پرچار اور ہارنے والوں کا رد بھی کرتے چلے آ رہے ہیں اور دنیا میں رہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ان کے کہے ہوئے پر ایمان بھی لائی ہوئی ہے۔

مفروضہ یہ تھا کہ ہٹلر جیت جاتا تو ہیرو کہلاتا اور وجہ بہت آسان سی ہے کہ پھر جرمنی، جاپان وغیرہ نے تاریخ لکھنی تھی، فلمیں بنانا تھیں اور اپنے طرز معاشرت اور سیاست کو لگاتار پراپیگیٹ کرنا تھا۔ ہم اور وہ تمام لوگ جو ان جنگوں کے بعد دنیا میں آئے، ہمارے سامنے وہی تاریخ اور باقی سب کچھ ہونا تھا جو جرمنی، جاپان وغیرہ دکھا رہے ہوتے اور جیسے ہم اب مغرب کی طرز معاشرت اور سیاست پر یقین رکھتے ہیں، اسی طرح فاشزم، لیلن ازم، سٹالن ازم اور نازی ازم وغیرہ آج کے ہر دلعزیز طرز زندگی اور طرز سیاست ہوتے۔

بات کیونکہ مفروضہ تھی اور لڑی کے مزاج کے خلاف بھی تو اس مراسلت کو میں یہیں ختم کرنا چاہتا ہوں۔

سوچ کے نئے در کھلتے ہیں۔۔۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایمی کے سکول میں انتخابات ہو رہے ہیں اور ایمی ہاوس کیپٹن کے لئے کھڑی ہوئی ہے۔
تیاریاں ہورہی ہیں۔بیجز۔۔۔ربن۔۔پمفلٹ۔۔۔وغیرہ
دعا چاہیے۔
آج مجھ سے کہنے لگی۔
"اللہ سے ہمیں اچھی امید رکھنی چاہیے ناں!"
بالکل گڑیا۔
میں نے الیکشن میں جیتنے کے لئے اللہ سے اچھی امید رکھی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اماں:کوا کیا کہہ رہا ہے؟
ننھا بھتیجا:کوا اللہ کہہ رہا ہے۔
اماں:اور چڑیا؟
بھتیجا:چڑیا کو اللہ پڑھا رہے ہیں۔
ہاہاہاہا۔
چڑیا کو اللہ تعالی خود پڑھاتے ہیں۔
 
آصف اثر

معطل
جنگ عظیم میں دلچسپی اچھی ہے لیکن احتیاط لازم ہے۔ پاکستان وغیرہ میں اکثر انگریز اور اسرائیل دشمنی میں لوگ ہٹلر کو ہیرو بنا لیتے ہیں
جبکہ مغرب اور مغرب زدہ لوگ مسلم دشمنی میں انگریز اور اسرائیلیوں کو ہیرو بنالیتے ہیں یا کوشش کرتے رہتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
محمد نے آرٹ کی نمائش میں فرعون کا بھیس اختیار کیا تھا اور اہرام وغیرہ بنایا تھا تو ایک بڑے افسر نے اسے انعام میں ساڑھے چار ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
ابھی چند دن پہلے اسے پچھلے سکول بلا کے ایک تقریب میں یہ انعام دیا گیا۔محمد اس دن بہت خوش تھا۔پانچ سو اس دن سکول لے گیا۔اماں نے کہا کہ ایسے بچوں کا خیال رکھنا جو زیادہ پیسے نہیں لاسکتے۔
پھر بھی شکر ہے کچھ پیسے واپس لے آیا۔
دو دوست کسی اور شہر منتقل ہورہے تھے تو محمد نے ان کو الوداعی دعوت کئی اور دوستوں سمیت ایک ہوٹل میں دی۔تین ہزار وہاں خرچ کئے۔
یہ محمد کی اپنے دوستوں کے ساتھ بغیر والدین دوسری بار کی ہوٹلنگ تھی۔
پرندہ اڑانیں بھرنے لگا ہے ۔
بابا کے ساتھ اپریل میں گاڑی چلانا سیکھنے گیا دو مرتبہ۔
His First Flight
یاد آرہی ہے۔
ع:عقاب خوش ہے کہ بچوں کو آگیا اڑنا
 
Top