بچپن کی باتیں

باباجی

محفلین
میرا بچپن تو فادر کرسمس اور ٹوتھ فیریز کے ساتھ گزرا۔۔۔ کرسمس ایو کو ہم لوگ سوتے نہیں تھے کہ سانٹا نے گفٹس دینے آنا ہے۔۔۔ ہم لوگ باری باری جاگنے کی ڈیوٹی دیا کرتے تھے اور میں اپنی باری پر ہر بار سو جایا کرتی تھی :rollingonthefloor: سب کہتے کہ جب تم سوتی ہو تب سانٹا آکر گفٹ دے جاتا ہے :rollingonthefloor:۔۔۔ ٹوتھ فیری کا تو ہم انتظار کیا کرتے تھے۔۔۔کہ کب دانت نکلے اور ٹوتھ فیری آئے اور ہمیں پیسے ملیں :rollingonthefloor:۔۔ میرے دانت بہت لیٹ میں گرے تھے۔۔ ایک بار جب بڑے بھائی کا دانت گرا اور اسے تکیے کے نیچے سے پیسے ملے تو میں نے رونا اسٹارٹ کر دیا کہ مجھے بھی تکیے کے نیچے دانت رکھنا ہے تو بھائی نے کہا کہ تم ایسا کرو کہ منہ کھولو اور میں سائیڈ سے ایک دانت توڑ دیتا ہوں۔۔ وعدہ کرو بابا اور امی کو نہیں بتاو گی اور میں ٹوتھ فیری کے چکر میں راضی ہو گئی اور بھائی بابا کے ٹول باکس میں سے کوئی ہتھیار نکال لایا اور لگا میرا دانت نکالنے۔۔۔ مجھے درد لگا اور میں رونا اسٹارٹ۔۔ تو بھائی نے تسلی دینا اسٹارٹ کی دیکھو ٹوتھ فیری ایسے تو نہیں آئے گئی۔۔۔ زور سے جھٹکا لگایا اور دانت آدھا باہر اور اتنا خون نکلا اور پھر میری چیخیں اور پھر جو بھائی کے ساتھ ہوا۔۔۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
یعنی تمہارے دانت ٹوٹے نہیں نکالنے پڑے :rollingonthefloor:
 
نور وجدان

لائبریرین
مقدس کی بات سے ایک اور چھوٹی سی بات یاد آرہی ہے ۔

میری بہن کو ہم سب پر رعب جمانے کا بہت شوق تھا۔ کسی دن ہمیں میک اپ کرتی اور جن بابا بناتی تھی ۔ ایک دن اس نے کہا سعدیہ تمھارے بال کتنے بڑے ہیں ۔ دیکھو ! میں نے ہیئر کٹنگ کرائی ہے ۔ تم بھی کرا لو ۔ تمھیں لمبے بال بالکل سوٹ نہیں کرتے ۔ میں نے لاکھ منع کیا میرے بال مت کاٹو جو کہ کمر سے نیچے تک جاتے تھے ۔ اس نے قینچی اٹھائی اور میرے بال میرے کان تک کاٹ دیے ۔مزے کی بات یہ تھی کہ بالوں کی لمبائی بھی ٹھیک سے نہیں تھی ۔ پارلر جا کے بندہ بال ٹھیک کرالیتا ہے ۔ میں نے سر چھپا کے گزارہ کیا جب تک بال بڑھ نہیں گئے
 
مقدس

لائبریرین
ہی ہی ہی اور۔سعدیہ میں نے خود یہ کام کیا تھا۔۔۔۔۔ بال کاٹ کر اور جب امی سے ڈانٹ پڑی تو کہا کہ بھیا نے کرنے کو بولا تھا :rollingonthefloor:
 
نور وجدان

لائبریرین
ہی ہی ہی اور۔سعدیہ میں نے خود یہ کام کیا تھا۔۔۔۔۔ بال کاٹ کر اور جب امی سے ڈانٹ پڑی تو کہا کہ بھیا نے کرنے کو بولا تھا :rollingonthefloor:
یہ بڑے بہن بھائی بڑا رعب جماتے ہیں ۔۔۔۔ویسے اپنے بال ویسے ہی کاٹے جیسے میرے کاٹے گئے ۔ ہائے مظلوم سعدیہ :(
 
مقدس

لائبریرین
یہ بڑے بہن بھائی بڑا رعب جماتے ہیں ۔۔۔۔ویسے اپنے بال ویسے ہی کاٹے جیسے میرے کاٹے گئے ۔ ہائے مظلوم سعدیہ :(
میں نے تو بڑے بھائی کو مار پڑوائی تھی :rollingonthefloor: جبکہ اس بار ان کا کوئی قصور بھی نہیں تھا :rollingonthefloor: لیکن انہوں نے بدلہ لے لیا تھا
 
محمدظہیر

محفلین
پڑوس کی لڑکی نئی سائکل لیے گھوم رہی تھی، میں نے پوچھا سائکل کیسے لینا ہوا؟ اس نے کہا آج اسکول سے گھر آئی تو ہال میں کپڑا اوڑھا کر کچھ رکھا تھا ہٹا کر دیکھی تو بائی سائیکل تھی جسے میرے ڈیڈ نے مجھے برتھ ڈے گفٹ دیا ہے
میں نے گھر جا کر اتنی ضد کی مجھے بائی سائیکل چاہیے اور رات ہونے سے پہلے اس لڑکی کی سالگرہ کے موقع پر میرے پاس بھی سائکل آ گئی : )
 
نور وجدان

لائبریرین
میں بھی انہی ظالموں کی چھری تلے دبے ہوئے زندگی گزاری ہے تم اکیلی مظلوم نہیں ہو:nottalking:

ہہہم۔۔۔ درمیان کے لوگ تو ویسے ہی مارے جاتے ۔ چھوٹے کو پیار زیادہ ملتا ہے اور بڑے کا رعب چلتا ہے۔۔یقین جانو ۔۔ہمارا اتوار بڑا خراب گزرتا تھا ۔۔

ہر اتوار کو بہن کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوتا تھا۔۔ ہمیں اس کے زور پر پڑھایا جاتا تھا۔ جبکہ میں ڈھیٹ ہڈی تھی پھر بھی نہیں پڑھتی تھی ۔ بڑی مار کھلواتی تھی بہن ۔ یہ کہ کے ۔۔نکمی کی نکمی ہے کچھ نہیں آتا،،ساری املاء کی غلطیاں ہوتی تھیں ،،کیمسٹری بائیو میں املاء کی غلطیوں کے نمبر کاٹ دیتی تھی ۔۔۔ جتنی میں مظلوم ہوں کوئی بھی نہیں ہو سکتا :cry::cry::cry::cry:
 
نور وجدان

لائبریرین
میں نے تو بڑے بھائی کو مار پڑوائی تھی :rollingonthefloor: جبکہ اس بار ان کا کوئی قصور بھی نہیں تھا :rollingonthefloor: لیکن انہوں نے بدلہ لے لیا تھا

بچپن سے کیا ہنر لے کے پیدا ہوئی ۔۔مجھے اپنی استادی میں لے لیجئے ۔ بھائیوں پر رعب جمانے کے بڑے فائدے ہوتے
 
ہہہم۔۔۔ درمیان کے لوگ تو ویسے ہی مارے جاتے ۔ چھوٹے کو پیار زیادہ ملتا ہے اور بڑے کا رعب چلتا ہے۔۔یقین جانو ۔۔ہمارا اتوار بڑا خراب گزرتا تھا ۔۔

ہر اتوار کو بہن کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوتا تھا۔۔ ہمیں اس کے زور پر پڑھایا جاتا تھا۔ جبکہ میں ڈھیٹ ہڈی تھی پھر بھی نہیں پڑھتی تھی ۔ بڑی مار کھلواتی تھی بہن ۔ یہ کہ کے ۔۔نکمی کی نکمی ہے کچھ نہیں آتا،،ساری املاء کی غلطیاں ہوتی تھیں ،،کیمسٹری بائیو میں املاء کی غلطیوں کے نمبر کاٹ دیتی تھی ۔۔۔ جتنی میں مظلوم ہوں کوئی بھی نہیں ہو سکتا :cry::cry::cry::cry:
:rollingonthefloor:
اس مار کا بہت فائدہ ہوا ہے اب نظر آ رہا ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
:rollingonthefloor:
اس مار کا بہت فائدہ ہوا ہے اب نظر آ رہا ہے

کیا فائدہ ہوا ؟؟ میری آنکھوں کے آگے تارے گھوم جایا کرتے تھے ۔۔۔ اتنی بری نہیں تھی اسکول میں پہلے تین رینک پر آتی تھی یا کبھی کبھی سوال چھوڑ آتی تھی دل نہیں ہوتا تھا لکھنے کو تب بھی فرسٹ فائیو میں بن جاتا تھا بس یہ بڑے اپنی عملیت جھاڑتے ہیں
 
Top