فاتح
لائبریرین
کبھی کبھی میں امی سے پوچھا کرتی تھی میں سچ میں آپ کی بیٹی ہوں نا کہیں کسی کوڑا دان سے تو نہیں اُٹھایا مجھے
یہ تو اکثر میں کہا کرتی تھی
ویسے تمہیں کبھی بھائیوں نے کہا تھا کہ تم ان کی سگی بہن نہیں ہو بلکہ آڈاپڈ ہو۔۔۔۔ بڑا رلایا ہے مجھے چھوٹے والے نے
بڑے بھائی مجھے اکثر کہا کرتے تھے ہم ایک شادی سے آ رہے تھے کالی رات تھی آسمان پر چاند نکلا ہوا تھے جس کی روشنی میں کوئی تم ہمارے گھر کے دروازے پر پڑی ہوئی تھی امی نے کہا چلو لے چلو اسے اندر میں نے امی کو کہا تھا پتا نہیں کس کی بچی ہے پڑی رہنے دو لیکن امی کو تم پر ترس آگیا اور تم ہمارے ساتھ رہنے لگی
اور مجھے کہا گیا تھا کہ امی کو بیٹی کا بہت شوق تھا اس لیے تمہیں کئیر ہوم سے اڈاپٹ کیا گیا تھا
ماشاء اللہ! ماشاء اللہ! کوئی کوڑے دان سے آئی تو کوئی کیئر ہوم سے اور کوئی دروازے پر پڑی مل گئی اور کوئی گوری رنگت نہ ہونے کے باعث گود لیا گیا۔مجھے بچپن میں اپنے گہرے رنگ سے بہت چڑ تھی۔ باقی سب بہن بھائی گورے اور میں اکیلا
چھوٹے بہن بھائی مجھے چڑاتے تھے کہ امی نے ترس کھاکر مجھے گود لے لیا۔بہت روتا تھا اسٹور میں چھپ کر
رانا جی یہ کیا آپ نے اناد آشرم کھول لیاہے۔
کسی اور نے بھی سچائی کا اقرار کر کے دل کا بوجھ ہلکا کرنا ہو (یا ڈراما کوئین /کنگ بننا ہو) تو آ جائے، کنفیشن سینٹر رات گئے تک کھلا رہے گا۔
آخری تدوین: