بچپن کی باتیں

نور وجدان

لائبریرین
خبر ملی کہ داتا صاحب عرس لگا ہوا ہے موت کے کنویں میں کار چلتی ہے ۔ اب میلہ کیسے دیکھا جائے ؟ پیسوں کی تلاش میں آدھی رات کو اٹھ کر پہلے ابو مرحوم کی جیب تلاشی کچھ نہ ملا ۔ اماں کا پرس دیکھا ۔ بہنوں کی گلگ چھانی لیکن اتنے نہ ملے جن میں سے کچھ چرایا جا سکے ۔ سو پیسوں کی تلاش کا طریقہ سوچتے سو گیا ۔ صبح سویرے اک سکیم ذہن میں آئی ۔ بڑے بھائی کے اک دوست اللہ ان کی مغفرت فرمائے سرور بھائی تھے ۔ اچھے کھاتے پیتے تھے اور بھائی سے بہت نیازمندی رکھتے تھے ۔ ان کے پاس گیا اور کہا کہ امی نے کہا ہے سو روپے دے دیں ۔ ضرورت ہے ۔ اس نے شربت پلایا اور سو روپے دے دیئے ۔۔ میں تو صاحب بن گیا ۔ گھر آیا نہا کر کپڑے پہنے اور چپکے سے " ماہی چل میلہ ویکھن چلیئے " گنگناتا میلے پر پہنچ گیا ۔ اندرسے قتلمہ اور الا بلا کھاتے پیٹ کو خوب بھرا ۔ موت کا کنواں دیکھا ۔ نشانے بازی کی ۔ شام ڈھل کر رات میں بدل گئی ۔ خرچ کر کے تھک گیا مگر پیسے ختم ہونے میں نہ آئیں ۔ اور ساتھ میں یہ بھی کہ کہیں سرور صاحب بھائی سے پوچھنے گھر ہی نہ آئے ہوں ۔۔۔۔
ڈر مزا شوق ان سب کیفیات میں سوچ لیا کہ گھر سے ہی بھاگ جاتا ہوں ۔ نیو خان کی بس دکھی اس میں سوار ہوا ۔ راول پنڈی کا ٹکٹ شاید بارہ روپے کا تھا ۔ صبح سویرے پنڈی پہنچا ۔ سارا دن آوارہ گردی شام کو پھوپھی جان کے گھر پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بہت حیران ہوئیں ۔ ان کو کہانی بن سنائی کہ مجھے دو آدمی پکڑ کے ساتھ لے آئے تھے ۔ میں وہیں سے بھاگ کر آیا ہوں ۔ ادھر گھر میں سب پریشان ۔۔ فون کم کم ہوتے تھے سو تار دیا گیا میرے گھر کہ نایاب ہمارے پاس دستیاب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا زمانہ تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

ویسے گھر سے میں بھاگا نہیں کرتی تھی ۔اکثر گھر سے نکل کے گُم ہو جاتی تھی ۔۔۔ایک دن امی نے رُو رُو کے بُرا حال کردیا کہ سعدیہ کدھر غائب ہے ۔میں سڑک پر کسی آدمی سے باتیں کیے جاری تھیں مجھے ماموں پکڑ کے لائے تھے ۔
 

نور وجدان

لائبریرین
یوں تو ہم نے بھی نجانے کتنے وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہ تھے تو ایک اور سہی لیکن یہ بتا دیں کہ کون سا؟ :laughing:

آپ نے تحریر کا وعدہ کیا تھا

ملاحظہ کیجئے ۔۔۔
پھر تو محسن حجازی کے علاوہ باقی سب ہی اس رگڑے میں آ جاتے ہیں۔

یہی میں[/QUOTE]

محسن شفیق حجازی کا میں لکھنے لگی تھی پھر میں نے سوچا فاتح بھائی نے کہنا اس کو محفل آنے سے پہلے کی باتوں کی خبر ہوتی ہے اس لیے چھوڑ دیا
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اوہ یہ تو مجھے بھول ہی گیا تھا۔ یاد کرواتی رہنا گاہے بگاہے۔ضرور لکھوں گا ایک نہ ایک دن۔

محسن شفیق حجازی کا میں لکھنے لگی تھی پھر میں نے سوچا فاتح بھائی نے کہنا اس کو محفل آنے سے پہلے کی باتوں کی خبر ہوتی ہے اس لیے چھوڑ دیا
ایک لفظ یاد آ رہا ہے پنجابی کا "گھُنّی" ہاہاہاہا
 

نور وجدان

لائبریرین
اوہ یہ تو مجھے بھول ہی گیا تھا۔ یاد کرواتی رہنا گاہے بگاہے۔ضرور لکھوں گا ایک نہ ایک دن۔


ایک لفظ یاد آ رہا ہے پنجابی کا "گھُنّی" ہاہاہاہا


ویسے یہ ایک سیریس نوٹ ہے ۔ میں واقعی ہی کب سے منتظر تھی کب ہوگی تحریر داستان ء تجسس ۔۔۔۔۔ امید ہے یاد دلانے کی نوبت پھر نہیں آئے گی ۔۔۔

ماشاءاللہ ۔۔۔ کیا لقب ملا ہے ۔ آپ تو کراچی سے ہیں پھر بھی ٹھیٹ پنجابی آگئی ہے آپ کو :chatterbox:
:chatterbox:
 
ماشاء اللہ! ماشاء اللہ! کوئی کوڑے دان سے آئی تو کوئی کیئر ہوم سے اور کوئی دروازے پر پڑی مل گئی اور کوئی گوری رنگت نہ ہونے کے باعث گود لیا گیا۔
رانا جی یہ کیا آپ نے اناد آشرم کھول لیاہے۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کسی اور نے بھی سچائی کا اقرار کر کے دل کا بوجھ ہلکا کرنا ہو (یا ڈراما کوئین /کنگ بننا ہو) تو آ جائے، کنفیشن سینٹر رات گئے تک کھلا رہے گا۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
یہ کوئی کوئین بننے کی کوشش نہیں ہے جو بچپن کی باتیں ہیں وہی بیاں کی گئی ہیں
باقی کچھ یادیں ہی ہوتی ہیں جن کو خاص لوگوں سے شئیر کی جاتی ہیں یہ درد تو وہی جان سکتا ہے جس پر گزری ہو قسمت والے تو وہ ہوتے ہیں جن کا نمبر اوپر سے شروع ہوتا ہے یا آخر والا۔۔۔ ہم تو وچولے ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
رشتے کرونے والی کو وچولن ہی کہا جاتا ہے جب کیسی رشتے میں ساس بہو کی نا بنے تو سب سے پہلے گالیاں وچولن کو ہی پڑتی ہیں ہم مسکینوں کا بھی یہ ہی حال ہے :cry2:
 
ہااا ہائے۔۔۔ آپ تو دل پر ہی لے گئیں :laughing:
ہاہاہاہا
اللہ کے فیصلوں پر سر خم کر دیا ہے اب کو کچھ بھی کہے کوئی ٹینشن نہیں لیتے لیکن آپ بھی مانتے ہیں درمیان والوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے :rollingonthefloor:
ویسے آپ کو نمبر کون سا ہے اللہ کرے درمیان والا ہی ہو :laughing:
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہا
اللہ کے فیصلوں پر سر خم کر دیا ہے اب کو کچھ بھی کہے کوئی ٹینشن نہیں لیتے لیکن آپ بھی مانتے ہیں درمیان والوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے :rollingonthefloor:
ویسے آپ کو نمبر کون سا ہے اللہ کرے درمیان والا ہی ہو :laughing:
تھے تو مجھ سے پہلے بھی دو لیکن انہیں یہ دنیا پسند نہیں آئی اور میری آمد سے پہلے ہی واپس نکل لیے۔
 

فاتح

لائبریرین
Top