گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کیو ں آگیں آرام کیوں نہیں کیا طبعیت کیسی ہے اب؟؟؟؟؟
نہیں رہا جاتا اب محفل کے بغیر۔۔۔ کل سے آرام کر کر کے بہت بے آرام ہو گئے تو یہاں آ گئے۔
طبیعت ویسی ہی۔ بلکہ کل سے زیادہ درد محسوس ہو رہا ہے آج۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہیں رہا جاتا اب محفل کے بغیر۔۔۔ کل سے آرام کر کر کے بہت بے آرام ہو گئے تو یہاں آ گئے۔
طبیعت ویسی ہی۔ بلکہ کل سے زیادہ درد محسوس ہو رہا ہے آج۔
پھر تو آپ کو کچھ پین کِلر اور سکون کی گولیاں لینا چاہیے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جی صحیح کہا۔ لیکن ایک گھنٹے تک لیں گے تا کہ نیند بھی آ جائے ۔
اچھا اب میں بھی سونے چلا ورنہ سحری کے لیے آنکھ نہیں کھلے گی، ویسے بھی اس رمضان میں میرا ایک روزہ خالی پیٹ ہو چکا ہے اب دوسرے کا کوئی ارادہ نہیں :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دوسرے کا کوئی ارادہ نہیں ؟ یا دوسرا روزہ خالی پیٹ رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں؟
ہم کوئی بات سیدھے سے سمجھ نہ پائیں تو سمجھ لیجئے گا سر کی چوٹ کا اثر ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دوسرے کا کوئی ارادہ نہیں ؟ یا دوسرا روزہ خالی پیٹ رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں؟
ہم کوئی بات سیدھے سے سمجھ نہ پائیں تو سمجھ لیجئے گا سر کی چوٹ کا اثر ہے۔
ہمممم۔۔۔۔۔ اب مجھے یقین آ گیا کہ واقعی سر پر لوہے کا راڈ لگا ہے :)
 
سیما علی

لائبریرین
جس تن لگیاں او ای جانے :)
اتنی دیر کیوں لگائی یقین کرنے میں۔۔۔ ہم نے تو سارا واقعہ تمام جزئیات سمیت بیان کر دیا تھا۔
بٹیا سچ کہا جسکو تکلیف ہوتی ہے وہ ہی جانتا ہے اللّہ جلدی سے اچھا کرے ہماری ڈھیر ساری دعائیں جلدی جلدی ٹھیک ہوجائیں اور ساتھ ساتھ آرام بھی کریں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بٹیا سچ کہا جسکو تکلیف ہوتی ہے وہ ہی جانتا ہے اللّہ جلدی سے اچھا کرے ہماری ڈھیر ساری دعائیں جلدی جلدی ٹھیک ہوجائیں اور ساتھ ساتھ آرام بھی کریں
ہم درد کے ماروں کو چین کہاں آرام کہاں :)
آپ دعائیں کرتے رہیں، ہم دوا۔ ان شاء اللہ بہتری ہوتی جائے گی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لوہے کا راڈ سر پر کیسے لگا؟؟؟
مطلب کوئی ہاتھ میں راڈ پکڑے کھڑا تھا انہوں نے اس پر سر دے مارا؟؟؟
ہاتھ میں پکڑے کھڑا ہوتا تو ہم بھی مقابلے پہ تن جاتے اور دشمن کے دانت کھٹے کر دیتے۔ یہ تو ہماری بے خیالی نے رنگ دکھایا اور گھائل ہم کو بنایا۔
 
Top