سیما علی

لائبریرین
بھینس رکھی ہوئی انھوں نے؟
کہیں ہمیں ہی اُپلے تھاپنے کا کہہ دیا تو؟؟؟
ہم سوچ رہے کہ ایک لاٹھی خرید ہی لیں اب۔
پر ہمیں پتہ ہے آپ کی لاٹھی رکھی رہ جائے گی ایسے چٹکلے چھوڑیں گے آپ اور ہم ہنس ہنس کہ لوٹ پوٹ ہو رہے ہونگے!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پر ہمیں پتہ ہے آپ کی لاٹھی رکھی رہ جائے گی ایسے چٹکلے چھوڑیں گے آپ اور ہم ہنس ہنس کہ لوٹ پوٹ ہو رہے ہونگے!!!!
ہم تو سمجھے تھے کہ آپ ہماری مزاج شناس ہیں۔۔۔۔ لاٹھی تو ہم نے بھینس کے لئے لینی ہے۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس نا۔
اب کسی بیلن ویلن کا ذکر مت کر دیجئیے گا، ہم ہاتھ سے بھی ایسی گول روٹی بناتے ہیں کہ چاند بھی اپنی گولائی پہ شرما جائے۔
کوئی تاریخ بتائی کہ کب چھوڑیں گے چٹکلے تا کہ ہم جوابی کاروائی کے لئے اس دن کے سارے کام چھوڑ دیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم ہاتھ سے بھی ایسی گول روٹی بناتے ہیں کہ چاند بھی اپنی گولائی پہ شرما جائے
کبھی چاندنی رات میں اپنے ہاتھ کی پکی روٹی ذرا چاند کے سامنے رکھ کے ایک فوٹو چاند اور روٹی کا ایک ہی فریم میں بنا کر ارسال کیجیے ہم بھی تو دیکھیں چاند شرماتا ہوا کیسا لگتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کبھی چاندنی رات میں اپنے ہاتھ کی پکی روٹی ذرا چاند کے سامنے رکھ کے ایک فوٹو چاند اور روٹی کا ایک ہی فریم میں بنا کر ارسال کیجیے ہم بھی تو دیکھیں چاند شرماتا ہوا کیسا لگتا ہے
ہم کر تو دیں گے ایسا۔۔۔ لیکن روٹی کو چاند تک کون لے کر جائے گا؟
یا چاند کو زمین پہ کون لائے گا؟
 
سیما علی

لائبریرین
کبھی چاندنی رات میں اپنے ہاتھ کی پکی روٹی ذرا چاند کے سامنے رکھ کے ایک فوٹو چاند اور روٹی کا ایک ہی فریم میں بنا کر ارسال کیجیے ہم بھی تو دیکھیں چاند شرماتا ہوا کیسا لگتا ہے

پھر تو بھاگے بھاگے اُنہوں نے آنا ہے جو چاند سا دولہا انکے نصیب میں ہے اور کہنا ہے ؀
ان کو میرے نصیب میں لکھ دو
چاند سی روٹیاں بنا لی ہیں !!!!!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پھر تو بھاگے بھاگے اُنہوں نے آنا ہے جو چاند سا دولہا انکے نصیب میں ہے اور کہنا ہے ؀
ان کو میرے نصیب میں لکھ دو
چاند سی روٹیاں بنا لی ہیں !!!!!!!!
اتنا بھاگ لیں گے کیا؟
سوچ لیجئے ان کو یہاں پہنچنے میں مہینوں لگ جانے، ہوائی جہاز میں آٹھ گھنٹے لگ جاتے۔
ہماری مہندی کا رنگ تو پھیکا پڑ جانے ان کے انتظار میں۔

روٹیاں بھی بنا لیں اور ان کے سموسے بھی۔
روٹی بنانے پہ بھاگ کے آنا ہے ۔ سموسے بنانے پہ تو اڑتے ہوئے آئیں گے نا!
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آسمان والے چاند کی بات ہو رہی ہے۔۔۔
لے آئیں گے؟
آنے جانے میں اتنا ٹائم لگ جانا کہ آپکی جو مرغی انڈوں پہ بیٹھی ہے۔ ان انڈوں سے بچے نکلنے کے بعد انھوں نے بڑے ہو کر ادھر اُدھر بھی ہو جانا ۔۔۔ پھر کہاں جائے گا آپ کا اصیل مرغوں کا فارم بنانے کا پلان۔
لانا ہے تو آج ہی نکلئیے ۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کبھی چاندنی رات میں اپنے ہاتھ کی پکی روٹی ذرا چاند کے سامنے رکھ کے ایک فوٹو چاند اور روٹی کا ایک ہی فریم میں بنا کر ارسال کیجیے ہم بھی تو دیکھیں چاند شرماتا ہوا کیسا لگتا ہے
ہم نے اپنے حصے کا کام کر دیا۔۔۔
اب چاند منگوائیں اور شرمندہ کروائیں اسے۔۔۔ کیومکہ ہم نے گول روٹی بنائی ہے۔
دیکھئے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جلدی سے بھاگ کر آئیے ، دیکھئے آپ کے بچپن کی حماقتوں میں چاند اترنے لگا ہے جسے ہماری گول روٹی شرمندہ کرے گی۔
سید عمران سموسے تل رہی ہیں سیما جی۔۔۔کھا لیں
 
Top