فرسٹ آف آل ہم نے بچپن میں کیا چوری کیا
آم
سیب
مولی جب چونگی پر ریڑھیاں رکتی
گاجر
آلو - اے کاش وہ وقت لوٹ ائے جب ملتان کی بوسن روڑگلگشت کالونی میں ہم آلو کے کھیت سے آلو چرا کر اپنے گھر کے تندور میں بار بی کیو بنا کر کھاتے سب لڑکے مل کر
کینو مالٹے جب ہم درخت کے درخت ایک ہی ہلے میں خالی کر دیتے ۔ اور مالک ہمیں پیار سے کہتا یار ایک بار ہمیں بھی چکھنے دو نا اپنے کینو
کھجور - جب ہم پتھر سے نشانہ بازی کرتے یا کبھی اپنا بازو نکلوا لاتے گھر
تربوز جب ہمیں کھیت میں پکڑ کر مارا نہیں جاتا تھا بلکہ پورا تربوز کھلایا جاتا تھا
گنا کماد جب ہم مولوی کا ایک مرلہ کونے والا کھا جاتے تھے
کپاس کے کچے گولے جب ہمیں کہا جاتا پاگلوں اس میں زہر ہے
کھیرا ٹماٹر جب ہمارے سکول کی چھٹی کے بعد مالی کنارے پر بیٹھا ہمارا ویٹ کرتا
کیا کیا نہیں کھایا تھا تب اب لاکھوں روپے ہو کر وہ کھانے کا مزا نہیں ہے