شعبان نظامی
محفلین
اس سے بھی بڑا۔۔۔وہمیں تو بچپن میں بھی ایسی ہی معصوم سی ہوتی تھی کوئی شرارت ہی نہیں کرتی تھی۔۔
مجھے بچپن میں سکول جانے کا بہت شوق تھا۔ دراصل میرے دو بڑے بھائی اور ایک کزن سکول جاتے تھے جنہیں دیکھ کر میں بھی سکول جانے کی ضد کرتا تھا۔
آپ سوچ نہیں سکتے کہ میں کتنی ضد کرتا تھا سکول جانے کی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگائیںکہ امی مجھے پوری طرح تیار کرتیں، کپڑے پہناتیں اگر استری کیے ہوئے نہ ہوتے تو میں روتا کہ میرے بھی کپڑے استری کریں، جوتے پالش نہ ہوتے تو بھی انہیں پالش کرنے کی ضد کرتا، امی ابو اگر صرف جوتوں پر برش لگا دیتے تو بھی میں دیکھ لیتا اور کہتا کہ میرے جوتے بھی اصلی پالش کرو۔
پھر مرحلہ آتا سکول جانے کا، ابو سکول چھوڑنے بھائیوں کو جاتے تو مجبورا مجھے بھی لے جانا پڑتا، مگر مصیبت کا سامنا اس وقت کرنا پڑتا جب بڑے بھائی تو سکول چلے جاتے مگر مجھے واپس لانا پڑتا، بس پھر کیا ہوتا میں نے خوب رونا، پیٹنا آخر میں مجھے ڈانٹ کر یا کوئی چیز دے دلا کے چپ کراتے۔