بڑی بحر کے شعر

مقدس

لائبریرین
دراصل کلیات نظیر کی موجودہ یونیکوڈ شکل میں بے شمار اغلاط ہیں اور ابھی پروف ریڈنگ چل رہی ہے جس کے بعد ہم اسے اردو ویب لائبریری میں یونیکوڈ شکل میں ہی شائع کریں گے۔
موجودہ صورت میں بھیجنے میں یوں تو کوئی مسئلہ نہیں سوائے اس کے کہ اس طرح کلیاتِ نظیر کی اغلاط سے بھرپور مختلف شکلیں انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگیں گی۔
فاتح بھیا
 
فاتح

لائبریرین
بھائی بدل جایا کرتے ہیں۔۔۔ ہیں ناں :rollingonthefloor: ویسے آپ کے لیے پروف ریڈنگ کیا ٹائپنگ بھی کر سکتی ہوں بھیا :)
ہاں بس یہ بے چارے بھائیوں پر خوب الزام ہے۔ کہاں جائیں بھائی بے چارے ہاہاہاہاہا
چلو تو فی الحال ٹائپنگ نہیں، بس پروف ریڈنگ کرو۔ جب سے تم نے لائبریری چھوڑی ہے ایسا لگتا ہے بے چاری یتیم ہو گئی ہے، کوئی پوچھنےو الا ہی نہیں۔
 
مقدس

لائبریرین
آرے بھیا۔۔۔ کسی کے جانے سے کچھ نہیں ہوتا لولزززز۔۔ آپ کو میری پروف ریڈنگ پر کتنا بھروسہ ہے :rollingonthefloor: میری اردو کا حال آپ سے سےبہتر کون جانتا ہے بھلا :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
آرے بھیا۔۔۔ کسی کے جانے سے کچھ نہیں ہوتا لولزززز۔۔۔
یہ صرف کہنے کی باتیں ہیں ورنہ لائبریری کو دیکھ لو، تمہارے جانے کے بعد ایک کتاب کیا ایک پیراگراف کا بھی اضافہ ہوا ہو تو میں جھوٹا تم سچی۔ :laughing:
آپ کو میری پروف ریڈنگ پر کتنا بھروسہ ہے :rollingonthefloor: میری اردو کا حال آپ سے سےبہتر کون جانتا ہے بھلا :rollingonthefloor:
تمہارا کمال پروف ریڈنگ نہیں بلکہ مینیجمنٹ ہے۔ تم ٹیم کو ساتھ لے کر چلتی ہو اور پروف ریڈنگ اور لائبریری کے دیگر کام بہت اچھے طریقے سے کروا لیتی ہو۔
 
طالب سحر

محفلین
میں چونکہ شاعری سے زیادہ ٹائپ‌سیٹنگ کا شوقین ہوں، سو مجھے تو اس بات کا تجسس ہو رہا ہے کہ کاتب نے اتنے طویل مصرعوں اور اشعار کی کتابت کس طرح کی ہو گی؟

فاتح ، کیا آپ نظیر کے دیوان میں سے متعلقہ صفحے (یا غالباً صفحات) کی تصویر لے کر یہاں لگا سکتے ہیں؟ :)

میرے پاس تو دیوان نظیر یونیکوڈ میں ہے اس لیے اسے آپ ٹائپ سیٹنگ کے حوالے سے نہیں دیکھ سکیں گے۔

دیکھیے ریختہ ڈاٹ آرگ پر موجود کلیاتِ نظیر (نول کشور پریس، 1951) کے صفحات 322 تا 325 جن کے لئے آپ کو اس ربط پر صفحہ نمبر 435 پر جانا ہو گا-
 
ایک شعر اپنا بھی یاد آگیا پوری غزل تھی یاد نہیں کہاں ہے بس حسن مطلع یاد ہے بہرحال دیکھ لی..

اگر میں تم سے کہہ بھی دوں ہمیں برباد کرنے میں کسی کا ہاتھ ہے اور نہ کسی نے سازشیں کی ہیں
تو اس کا فائده کیا ہے جہاں تک آگئے ہم تم وہاں سے صاف ظاہر ہے خطائیں اپنے جی کی ہیں
 
جاسمن

بہت خوب!
باقی غزل ملے تو شئیر ضرور کیجیے گا۔
 
محمد امین

لائبریرین
ایک نعت بھی مشہور ہے ادیب رائے پوری کی:

عشق کے رنگ میں رنگ جائیں جب افکار، تو کھلتے ہیں غلاموں پہ وہ اسرار کہ رہتے ہیں وہ توصیف و ثنائے شہہِ ابرار میں ہر لحظہ گہر بار،
ورنہ وہ سیدِ عالی نسبی، ہاشمی و مطلبی و عربی و قرشی و مدنی اور ہاں ہم سے گنہگار
 
امین بھائی یہ مذکور ہوچکاہے
 
Top