تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گل ٰیاسمیں آپکو خوش آمدید۔گل یاسمیں
ماشاء اللہ بہت خوبصورت تعارف دیا آپ نے۔ آپ کی اردو کی تو تعریف کرنا پڑے گی ۔بھئی واہ۔۔۔۔۔۔ طرز تکلم میں خوب روانی ہے۔
آپ کا انداز گفتگو آپ کے گل یاسمین ہونے کا پتہ دیتا ہے یقیناً آپ کی شخصیت بھی مثلِ یاسمیں ہی مہکتی ہوگی۔
ہمیشہ شاد رہیں،آباد رہیں اور منزلِ مراد رہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

بہت شکریہ خوش آمدید کے لئے۔
سامع اچھا ہو تو بات خود بخود ہونٹوں سے پھسل جاتی ہے

آپ کی دعا سے ہمارے ذہن میں قومی ترانہ گونجنے لگا
شاد باد منزلِ مراد
پرچمِ ستارہ وہلال رہبرِ ترقی و کمال
ترجمانِ ماضی شان حال جان استقبال
سایہ خدائے ذوالجلال

بہت خوش رہئیے اور یونہی دعاؤں میں یاد رکھئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی انار کلی اتنی بھاری ہے ۔ اوہ اچھا !!!
نہیں انارکلی تو بہت سمارٹ سی ہے درمیانہ قد، متناسب جسم مگر راجو کے لئے ایک اور کے چکر میں بہت خرچہ ہو جاتا۔ ورنہ راجو کی جان کے لالے پڑ جاتے، وہ بھی انارکلی کے بعد جلد ہی ہمیں داغِ مفارقت دے جاتا۔ ہم یہ صدمہ برداشت نہ کر پاتے اور دل پر لے لیتے یہ بات۔ دل پہ کوئی بات لینا تو خود کو روگ لگا لینے جیسا ہوتا ہے نا۔ اور روگ تو جان لیوا ہوتے ہیں۔ پوری طرح سے جان نہ بھی لیں مگر ادھ موا کر چھوڑتے ہیں۔ یہ بات ہمارے اپنے سہہ نہ پاتے اور پریشان ہو جاتے۔
اب یہ ہو جاتا تو اس کے بعد وہ ہو جاتا کی تفصیل بتانے لگے تو لمبی ہو جانی ہے۔ آج ہم باغیچہ کا کام کاج کرنے کے موڈ میں ہیں۔ اس لئے وقت کی کمی کے باعث اس مختصر سے جواب سے ہی ساری داستان سمجھ جائیے جو کہ انار کلی کے اپنے روم سے باہر رہ جانے کی وجہ سے پیش آنی تھی۔ اب چلتے ہیں۔
 
ہانیہ

محفلین
بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں آپ ہانیہ جی۔ جس کو گھومنا ہے گھومتا رہے۔۔۔۔ مگر کسی تفریحی مقام پر۔ نہ کہ ہماری کسی بات کی وجہ سے گول گول گھومنے لگے۔ ورنہ ہم ایسی باتوں کو دل پہ لے لیتے ہیں ۔

سسٹر آپ بہت اچھے دل کی مالک ہیں۔۔۔۔ :) لیکن بس ایک وقت تک ہی آپکی اچھائی آپکا ساتھ دیتی ہے۔۔۔ ۔دیکھ کر۔۔۔۔ ہر کسی کو ہر وقت چانس نہیں دیا جاتا ہے۔۔۔۔ ورنہ لوگ آپ کو استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔۔
 
صحیح کہا آپ نے۔ نہیں ہر گز ہر وقت ہر کسی کو چانس نہیں دیا جا سکتا۔
 
سید رافع

محفلین
پالنے کے بعد انھیں کھا لینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم سے نہ ہو پاتا۔ اس لئے ہم نے بندروں کا انتخاب کیا۔
کیا کہیں انھیں؟ بس اچھے سے ایک دوسرے کا خیال رکھ لیں، کافی ہے۔

سوئیڈن میں چینی لوگ ہوتے ہیں؟ بلائیے گا نہ انکو گھر کہ آئے گا منہ میں انکے پانی تگڑے نرم بندروں کو دیکھ کر۔

اچھے سے خیال رکھیں تو اس کیا مطلب ہووئے؟
 
Top