تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

محفل میں خوش آمدید۔

بندریا پر مشتاق احمد یوسفی یاد آگئے کہ مسلمان وہی جانور پالتے ہیں جن کو کھا سکیں۔

محفل میں اے خان کے علاوہ زیادہ تر شادی شدہ ہیں سو بندر یا بندریا یا یوں کہیں کہ اور جانور چرند پرند نہیں پالتے۔ ان کو کیا کہیں گی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

پالنے کے بعد انھیں کھا لینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم سے نہ ہو پاتا۔ اس لئے ہم نے بندروں کا انتخاب کیا۔
کیا کہیں انھیں؟ بس اچھے سے ایک دوسرے کا خیال رکھ لیں، کافی ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
محفل میں اے خان کے علاوہ زیادہ تر شادی شدہ ہیں سو بندر یا بندریا یا یوں کہیں کہ اور جانور چرند پرند نہیں پالتے۔ ان کو کیا کہیں گی
:rollingonthefloor: خوب کہی!!!
پر ان کو کیا کہیں گے جو شادی شدہ ہونے کے باوجود چرند پرند پال لیتے ہیں؟؟؟
 
ہانیہ

محفلین
بہت نوازش۔
نہیں نہٰیں صفائیاں تھوڑی دی تھیں ہم نے۔
ہم نے اپنی سادہ دلی کے باعث یہ سوچا کہ کہیں ہماری وجہ سے سید عمران اس کھوج میں نہ لگے رہیں کہ آخر جمعہ جمعہ آٹھ دن ہونے سے پہلے ہمیں استعمال کا طریقہ کیسے آ گیا۔ اس طرح تو وہ گھوم ہی جاتے نا؟
تو ہم نے اپنی بات کی وضاحت کر دی۔
اچھا کیا نا؟؟؟

جس کو گھومنا ہے گھومتا رہے۔۔۔۔کھوج لگاتا فہے ۔۔۔۔آجکل کے بچے چلنے سے پہلے موبائل پکڑنا سیکھ جاتے ہیں۔۔۔آخر اس فورم پر ایسا ہے کیا جو سمجھ نہیں آئے گا؟۔۔۔

مجھے تعارف کا کہا گیا تھا۔۔۔۔۔چند ایک دیکھے۔۔۔۔کچھ میں یہی سوال کئے گئے ہیں۔۔۔پتا نہیں کیا معلوم کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔کس قسم کی انفارمیشن چاہئے۔۔۔۔جو یہاں بتائی جائے تو ایسے سوال کرنے والوں کو سکون آئے۔۔۔۔
 
بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں آپ ہانیہ جی۔ جس کو گھومنا ہے گھومتا رہے۔۔۔۔ مگر کسی تفریحی مقام پر۔ نہ کہ ہماری کسی بات کی وجہ سے گول گول گھومنے لگے۔ ورنہ ہم ایسی باتوں کو دل پہ لے لیتے ہیں ۔ جیسا کہ کل کی تاریخ میں ہم سے انجانے میں ایک غلطی ہو گئی۔ رات کو ہم اردو محفل کے مختلف حصوں میں گھومتے ہوئے ایسے کھوئے کہ دیکھنا ہی بھول گئے کہ بندر اپنے بستر پر جا چُکے ہیں یا نہیں۔ ہم نے کچھ دیر ان کے روم کی لائیٹ جلائے رکھی کہ اتنی لمبی رات ہے، شاید وہ سونے سے پہلے کچھ کھانا چاہیں۔ مگر ہمیں صرف راجو کا سر ہی ایک آدھ بار ہلتا نظر آیا۔ ہم ان کی لائیٹ اور دروازہ بند کر کے اپنے روم میں آ گئے۔ صبح حسبِ معمول گُڈ مارننگ کے لئے ان کی طرف گئے تو بھی راجو ہی نظر آیا۔ اب ہمارا ماتھا ٹھنکا۔ اس بات کے لئے نہیں کہ کہیں انار کلی ناراض ہو کر میکے نہ چلی گئی ہو۔ کیونکہ ایسا یہاں کوئی معاملہ نہیں۔ ہم ہی ان کا میکہ اور ہم ہی ان کا سسرال سمجھئے۔
دیکھا تو انار کلی پرندوں کے پنجرے کی چھت پر بیٹھی تھی۔ ہمیں تو کچھ اداس سی دکھی۔ ہم نے شاید ظالم سماج کا کردار ادا کر دیا انجانے میں ہی۔ اس کا ازالہ کرنے کے لئے حسب معمول نہار منہ انھیں دو دو بادام کھلانے کے بعد کچن میں آئے۔ ان کے لئے میٹھی بریڈ بنائی جو وہ شوق سے کھاتے ہیں۔ تب کہیں جا کر ہماری چائے کی باری آئی۔
اب سوچئیے کہ اگر ہماری وجہ سے کوئی گول گول گھوم کے چکرا گیا تو کیسے ازالہ کریں گے۔ بس یہی وجہ تھی کہ ہم نے ٹکا سا جواب نہ دیا تھا انھیں۔
 
Top