تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اُسکی سرمئ آنکھیں ضرور دیکھا دیں آپ کے تحریر کردہ شاعرانہ تذکرہ نے شوقِ دیدار بڑھا دیا ہے۔۔۔۔۔
تو اس سے گنگنا کر کہئیے نا

میرے شوق دا نئیں اعتبار تینوں
آ جا ویکھ میرا انتظار آ جا

اپنی آنکھیں ہتھیلی پر سجا کر نہ لے آئی تو اس کا نام انار کلی سے بدل کر باندری رکھ دیجئیے گا آپا۔
 

زیک

مسافر
ہمیں پورا یقین ہے کہ اب @زیک کو ہماری وہ چوٹ یاد آئے گی جب بقول ان کے آپریشن بنا کوئی چارہ نہیں۔ مگر الحمد للہ ۔۔ اللہ کے کرم سے ہم اپنے بازو سمیت زندہ سلامت ہیں
کیا معلوم اگر وہ آپریشن کرا لیا ہوتا تو آج انگلی سلامت ہوتی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اتنا خوبصورت اندازِ بیان ہے !بہت پیارے انداز میں اپنی بات بیان کرتی ہیں !جیتی رہیے اور محفل کی آن بان اور شان بڑھاتی رہیے آمین!!!!!
تب میں اور اب میں کچھ بہتری پائی یا پہلے والا خوبصورت انداز بھی گنوا ڈالا ہم نے؟ :unsure:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی جی ابھی دکھاتے ہیں۔ سن باتھ لے رہے تھے۔ ہم نے تصاویر بنانے کی خاطر خلل ڈالا ان کے آرام میں۔ اب ان کے مزاج اور ردِ عمل کا اندازہ خود ہی کر لیجئے گا تصاویر دیکھ کر۔
واقعی میں بڑے نخریلے تھے دونوں۔۔۔ خوب ناز اٹھواتے رہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ رہے راجو میاں۔۔۔ ہے نا خوامخواہ کا اکڑو۔

تانک جھانک کی عادت پائی جاتی ہے اس میں

اب ذرا آیا شرافت کے موڈ میں


یہ ہماری تھوڑی شرمیلی انار کلی۔۔۔


شاید پاسپورٹ کے لئے تصویر بنوانے کے چکر میں لگتی ہے۔

تھوڑی ناراض سی کہ ڈسٹرب کیوں کیا
تجھے ڈھونڈے یہ نظر :cry: :cry: :cry:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے یہ کیا بات ہے کہ آپ کو ابھی محفل پہ آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور۔۔۔
کھٹاکھٹ اقتباسات لینا، دھڑا دھڑ لڑیاں بنانا اور فٹافٹ سرگوشیاں کرنا آگیا؟؟؟
:eyerolling: :eyerolling: :eyerolling:
اور ریٹنگ دینا بھی تو آیا تھا نا۔۔۔ اس کا ذکر کیوں نہ کیا جبکہ پہلی زبردست کی ریٹنگ زبردستی سے آپ ہی کو دی ۔
لیں بھلا اب کیا سیکھنے میں مہینوں لگانے تھے۔ آ گیا تو آ گیا نا۔ :rolleyes:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کون سی لڑیاں۔۔۔۔ ایک ہی تو بنائی ہے یہ والی۔ آخر تعارف تو کروانا تھا نا۔
آخر تھوڑی بہت عقل رکھتے ہیں اور دیکھ دیکھ کر سیکھ ہی جاتے ہیں کچھ نہ کچھ۔ تو اقتباسات لینا بھی سیکھ گئے۔ جبکہ ہمارے بالکل شروع کے کچھ بغیر اقتباسات کے جوابات بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔
اور یہ ہماری پہلی سرگوشی تھی جو آپ کی سرگوشی سے سیکھی۔ اس طرح تو آپ بھی ہمارے استاد ہوئے نا۔
ہلکا مت لیجئیے گا۔۔۔۔ ہمیں ہتھیاروں کا استعمال بھی آتا ہے۔ بھلے میدانِ جنگ کے نہ سہی مگر زمیندار،لوہار، ترکھان اور مستریوں والے کام ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہیں۔ بایاں اس لئے بولا کہ دائیں میں تھوڑا درد ہے آج کل۔
اور امورِ خانہ داری سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ روٹی کسی ملک کے نقشہ کی صورت نہیں بلکہ ایسی گول بناتے ہیں جیسے کسی سانچے کا استعمال کیا ہو۔
کافی ہیں یا کچھ اور گنوائیں؟؟؟؟ :grin:
اللہ توبہ۔۔۔ ہم تو شروع ہی سے بہت بولتے آئے۔ بلکہ بہت بھی کہاں بہت ہی زیادہ۔ :rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے آپ کو کچھ نہیں سکھایا محترمہ۔۔۔
آپ پہلے سے سب سیکھی سِکھائی ہیں!!!
:wasntme::wasntme::wasntme:
پہلے صاحبہ بولا تھا اور اب محترمہ۔
ہاں ہاں جب کوہ قاف پر تھے تبھی سیکھ لیا تھا کہ محفل میں کیسے لڑیاں لگانی ہیں۔
اب خوش۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے آپ کا نہیں بولا تھا۔ آپ کی سرگوشی کا بولا تھا کہ اس سے سیکھا۔
آپ کو جواب دینے کے لئے آپ کے پیغام کا اقتباس لیا۔ تھوڑا غور کیا۔ آپ کی سرگوشی کو کاپی کیا، پیسٹ کیا، اور آپ کے پیغام کی جگہ اپنا پیغام لکھ دیا۔
بُرا کیا کیا؟
تو اس طرح بالواسطہ سرگوشی آپ بھی ہمارے استاد کہلائے جا سکتے ہیں۔
سیما جی انصاف کا ترازو پکڑئیے آ کر۔
ویسے ابھی تک ایک ذرا سا فرق تو نوٹ کیا ہم نے۔۔۔
شروع میں اپنی سادگی کے مارے بتا دیا کرتے تھے کہ کیسے سیکھا ۔
اور اب مارے سادگی کے بس بات کو ٹال دیتے ہیں کہ تہانوں کی جیسے بھی سیکھا۔
دنیا میں آئے ہیں جینا تو پڑے گا نا ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جو ضروری تھا وہ اندراج کیا۔ جو نہیں تھا ضروری وہ نہیں کیا۔ اب پرائیویٹ بنا یا خفیہ، نہیں معلوم۔
نئی نویلی دلہن؟
کیا یہاں کوئی ہار سنگھار کی دکان بھی ہیں ۔
کوئی حال نہیں تمہارا گُلِ یاسمیں ۔۔۔۔
کیا کرنا ہار سنگھار کو۔
ایسا کیوں نا کہا کہ
نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدا نے دی۔
سچ کہیں تو کچھ نہ کچھ دنیا داری سیکھ ہی لی ہم نے بھی۔
 

سید عمران

محفلین
اتنا خوبصورت اندازِ بیان ہے !بہت پیارے انداز میں اپنی بات بیان کرتی ہیں !جیتی رہیے اور محفل کی آن بان اور شان بڑھاتی رہیے آمین!!!!!
شروع سے ہی آپ نے ان کو چنے کے درخت پہ نہ چڑھایا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
Top