تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیارِ غیر میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ہماری اردو میں روانی نہیں ہے
ذرا سی بہتری تو آئی ہے۔
آج سوچا کیوں نا اپنے شروع کے مراسلات دیکھے جائیں۔
کچھ فرق نظر نہ آیا۔ جیسے کم گو پہلے تھے ویسے اب بھی ہیں
شعر و شاعری سے بھی دلچسپی ہے۔ تو یہ ایک پلیٹ فارم نظر آیا جہاں یہ سب خزانے وافر مقدار میں موجود ہیں۔ سوچا کیوں نہ استفادہ حاصل کیا جائے اور علم کے موتی جھولی بھر بھر حاصل کئے جائیں۔ بس جھٹ سے نام اندراج کروایا اور یہیں کے ہو گئے۔ بہت اچھے اچھے لوگ پائے جاتے ہیں یہاں جن سے تعارف تو نہیں ہے لیکن دل میں گھنٹی سی بجتی ہے کہ گُلِ یاسمین۔۔۔ یہ سب تمہارے جیسے ہیں ۔ یہیں بس جاؤ۔
وہ جو دل میں گھنٹی بجی تھی نا۔۔۔ کہ گل یاسمیں۔۔۔ یہیں بس جاؤ۔۔
وہی ٹن ٹن آج بھی سنائی دیتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو اب ہم نے اپنے شوق کا تھوڑا رُخ بدلا اور دو بندر گود لے لئے۔
اور کچھ ہی عرصہ بعد انھیں خود سے دور کر دیا۔
چڑیاں، بلیاں، طوطے بھی اس عرصہ میں مصروفیات اور مشاغل میں شامل ہوئے۔ مگر بوجوہ انھیں بھی الوداع کہہ دیا۔
 

زیک

مسافر
اور کچھ ہی عرصہ بعد انھیں خود سے دور کر دیا۔
چڑیاں، بلیاں، طوطے بھی اس عرصہ میں مصروفیات اور مشاغل میں شامل ہوئے۔ مگر بوجوہ انھیں بھی الوداع کہہ دیا۔
شک ہو رہا ہے کہ آپ ان سب کو پکاُکر (یا کچا ہی) کھا گئیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
انھیں ان کے نام سے پکارا جائے
اب تو نام ہم خود بھی نہیں لیتے ان کا۔۔۔ یاد آئے تو بس یہی کہتے ہیں

یہ شام اور تیرا نام
کتنے ملتے جلتے ہیں
تیرا نام نہیں لوں گا
بس تجھے شام کہوں گا

کس دیس سدھارے مورے راجو اور انار کلی۔ :cry:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جوڑا تو یہ سوچ کر تھا یہ اٹوٹ رشتہ کہ یہ وہیں کے ہو کر رہیں گے جہاں ہاتھ پاؤں ہلائے اور محنت مزدوری کئے بغیر دن بھر کھانے کو ملتا رہے گا۔ مگر واہ ری قسمت کہ کوئی بھی انسانی عادت نہیں چھوڑی انھوں نے۔ بے وفائی کا عنصر پایا جاتا ہے ان میں بھی۔۔ تبھی تو بھاگنے کا کوئی راستہ تلاش کرتے رہتے ہیں۔
اب تو ان کی زبان پر یہی ہو گا
ہم بے وفا ہر گز نہ تھے پر ہم وفا کر نہ سکے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مری اتش کو بھڑکاتی ہے تیری دیر پیوندی ۔۔۔
اب تو ملاقات کا دل چاہ رہا ہے خواہ تصویری ہی کیوں نہ ہو۔ ۔ ان دونوں عظیم کرداروں کے حقیقی نام کیا رکھے ہیں کہیں عمر عیار یا شیخ چلی وغیرہ کی طرح ہیں یا فرنگی محلی ہیں ؟ اور باقی اور کرداروں کو بھی منصہء شہود پر بشرط فرصت و سہولت لائیے گا۔
فرصتیں رہ گئیں۔۔۔ کردار کہیں جا بسے۔:cry2:
مائے نی میں کنھوں آکھاں درد وچھوڑے دا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہ یاد کروائیں بکریا ں کہ انھوں نے تو اپنے ہتھیار ماتھے پہ سجائے ہوتے ہیں۔
اور ہمیں عادت ہے زخمی زخمی پھرنے کی۔ کل بھی بھیا پوچھ رہے تھے کہ تم چوٹوں کی تلاش میں رہتی ہو یا چوٹیں تمہاری تلاش میں ہوتی ہیں۔
ہم سوچتے رہے، سوچتے رہے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ چاند اور چکوری کے جیسے تعلق ہے جیسے ہمارا، کہیں نہ کہیں ٹکرا ہی جاتے ہیں اکثر۔ اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
معلوم نہیں کیوں آج دل چاہا کہ شروع کے مراسلات پڑھیں۔ عاطف بھائی کی ہدایت کے مطابق دائیں ہاتھ کو آرام دینا ہے اور بائیں ہاتھ سے کام لینا ہے۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ اب زیک کو ہماری وہ چوٹ یاد آئے گی جب بقول ان کے آپریشن بنا کوئی چارہ نہیں۔ مگر الحمد للہ ۔۔ اللہ کے کرم سے ہم اپنے بازو سمیت زندہ سلامت ہیں اور تب کی بائیں ہاتھ سے ٹائیپنگ کی پریکٹس آج پھر کام آ رہی۔ بایاں ہاتھ، دائیں سے زیادہ تیز چلتا ہے۔
 
Top